• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مردوں کا ایصال ثواب سے خوش ہونا

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
حضرت انس سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سوال کیاکہ ہم اپنے انتقال کرنے والوں کے لئے دعا کرتے ہیں انکی جانب سے صدقہ وخیرات کرتے ہیں حج کرتے ہیں کیا ان چیزوں کا ثواب ان تک پہنچ جاتا ہے ۔رسول ﷺ نے فرمایاانھیں ان اعمال کا ثواب پہنچ جاتا ہےاور وہ ان چیزوں سے اس طرح خوش ہوتے ہیں جس طرح تم آپس مین تحفے تحائف سے خوش ہوتے ہو،
حوالہ ؛ عمدۃ الشرح بخاری جلد 6 صفحہ نمبر 305پبلشر دارالحدیث ملتان​
مجھے اس کی سند درکار ہے ۔​
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,805
پوائنٹ
773
علامه عينى رحمه الله (المتوفى855)نے کہا:
وعند ابن ماكولا، من حديث إبراهيم بن حبان عن أبيه عن جده (عن أنس، رضي الله تعالى عنه، أنه قال: سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت: إنا لندعو لموتانا ونتصدق عنهم ونحج، فهل يصل ذلك إليهم؟ فقال: إنه ليصل إليهم ويفرحون به كما يفرح أحدكم بالهدية) [عمدة القاري شرح صحيح البخاري 8/ 222]

ابن ماکولا کی اپنی کتاب سے ہم اس کی پوری سند دیکھتے ہیں:
ابن ماكولا رحمه الله (المتوفى475)نے کہا:
اخبرنا الحسن بن ابي بكر وعثمان بن محمد بن يوسف قالا انا ابو بكر الشافعي ثناالحسن بن سعيد الموصلي ثنا ابراهيم بن حبان ابن النجار ثنا حبان يعني أباه عن ابيه النجار عن جده انس بن مالك قال سألت رسول الله صلع فقلت بأبي وأمي يا رسول الله انا لندعو لموتانا ونصدق ونحج عنهم فهل يصل ذلك اليهم فقال انه ليصل اليهم ويفرحون به كما يفرح احدكم يصل بالطبق اذا اهدي اليه [الإكمال لابن ماكولا: 2/ 313]

اس سند میں ایک راوی”ابراهيم بن حبان ابن النجار“ ہے اور یہ کذاب ہے۔

امام ذهبي رحمه الله (المتوفى748)نے کہا:
وهو متهم بالكذب
یہ جھوٹ کے ساتھ متہم ہے[تاريخ الإسلام ت بشار 5/ 517]

لہٰذا یہ روایت موضوع اور من گھڑت ہے۔
 
Top