• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مرغ کو گا لی دینا

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
مرغ کو گا لی دینا



رسول اللہ ﷺ نے مُرغ کو گالی دینے سے بھی منع فرمایا بلکہ ایک روایت میں آتا ہے کہ جب تم مُرغ کی آواز کو سنو تو اللہ تعالی سے اس کے فضل کا سوال کرو کیونکہ وہ دیکھ کر آواز نکالتا ہے۔

سیدنا زید بن خالد جھٹی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیںکہ

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لا تسبو الدیک فانہ یوقظ للصلاۃ ۔(1)

ترجمہ:۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مُرغ کو گالی مت دو بے شک وہ نماز کے لیے اٹھاتا ہے۔

سیدنا حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ

ان دیکا صرخ قریبا من رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فقال رجل اللھم العنہ ، فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مہ! کلا انہ یدعو الی الصلاۃ۔ (2)

ترجمہ:۔ ایک مرغ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چیخنا شروع کر دیا تو ایک آدمی نے کہا الے اللہ اس پر لعنت کر تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا رُک جائو ہرگز لعنت نہ کرو بے شک یہ نماز کی طرف بُلاتا ہے۔

مسند بزار اور طبرانی کے الفاظ کے مطابق آپ نے فرمایا

(لا تلعنہ ولا تسبہ فانہ یدعوالی الصلاۃ) نہ اس پہ لعن طعن کر اور نہ اس کو گالی دے۔

ان روایات سے معلوم ہوا کہ مر وگیرہ کو گالی گلوچ، بُرا بھلا اور لعن طعن نہیں کرنا چاہیے۔


1۔ (صحیح ) سنن ابی دائود شری، کتاب الادب ، باب فی الدیک ، جلد 4 صفحہ 487
2۔ صحیح الترغیب والترھیب کتاب الادب باب الترھیب من السباب جلد نمبر 3

کتاب :گالی
مولف : عبدالمنان راسخ
 
Top