• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مســــــــــــــــــــــــــــــــــــکراہٹ !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مســــــــــــــــــــــــــــــــــــکراہٹ !!!



10438612_718326868235585_4809550852141338265_n.jpg
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
*** وہ اک تازہ گلاب تھا ***

صبح جب میں گھر سے نکلا تو باہر رکھے گلاب کے پودے میں سے ایک چھوٹا سا گلاب کا پھول ٹوٹا ہوا پڑا تھا۔ شاید تھوڑی دیر پہلے ہی گرا تھا اسی لیے بالکل تازہ اور کھلا کھلا تھا۔ مجھے پھول توڑنا بالکل پسند نہیں ہے، نہ ہی میں کسی کو توڑنے دیتا ہوں۔ اسی لیے اس چھوٹے سے گلاب کو زمین پر پڑے دیکھ کر بہت افسوس ہوا اور میں نے اسے اٹھا کر اپنی گاڑی کے ڈیش بورڈ پر رکھ دیا۔

کچھ گھنٹوں بعد جب میں نے اسے دیکھا تو وہ جو صبح کھلا ہوا تھا اب ایک کلی میں بدل چکا تھا اور کافی حد تک مرجھا چکا تھا۔ شاید بلکہ یقینا” سورج کی تپش کی وجہ سے۔

وہ خود تو مرجھاگیا مگر اس کی بھینی بھینی خوشبو اب بھی پھیلی ہوئی تھی۔ کچھ لوگ بھی ایسے ہی ہوتے ہیں نا؟ بالکل ترو تازہ ہوتے ہیں۔ ہر پل مسکراتے، خوشیاں بکھیرتے مگر پھر ہمارے سخت لہجے یا کڑوے الفاظ بالکل اسی طرح ان کی مسکراہٹ چھین لیتے ہیں۔ وہ ہمارے الفاظ اور لہجے کی گرمی نہیں سہہ پاتے اور بالکل اسی گلاب کے پھول کی طرح مرجھا جاتے ہیں۔ رنگ ماند پڑ جاتے ہیں، تازگی ختم ہوجاتی ہے۔ مگر پھر بھی ان کا احساس، ان کی باتیں ہمارے ارد گرد ہمیشہ رہتی ہیں۔ بالکل ایسی ہی خوشبو کی طرح۔

اپنے ارد گرد کا جائزہ لیجیے۔ کہیں کوئی تازہ گلاب مرجھا نہ جائے۔ کسی کی مسکراہٹ آپ کی ایک جھڑکی کی نظر نہ ہوجائے۔

کیونکہ کھلنے میں وقت لگتا ہے مگر مرجھانے کے لیے چند پل بھی کافی ہوتے ہیں

 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ef506263-e371-464b-97ce-415421a56f8b_16x9_600x338.jpg

مسکراہٹ کے آپ کی صحت پر 5 جادوئی فوائد

پیر 20 ربیع الاول 1438هـ - 19 دسمبر 2016م

العربیہ ڈاٹ نیٹ – عبير طايل

مسکراہٹ.. انسان کو سب سے زیادہ نفع پہنچانے والی سرگرمی ہے۔ اگرچہ یہ قدرتی نہ بھی ہو تب بھی مسکرانے والے شخص کے مزاج اور ذہنی صحت پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔ مسکراہٹ تناؤ کم کر کے راحت کا احساس فراہم کرتی ہے۔ صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کے مطابق مسکراہٹ کے انسانی صحت پر 5 جادوئی فوائد مرتب ہوتے ہیں :

1 – مسکراہٹ کا متعدی ہونا :

عام طور پر جب ہم کسی شخص کو مسکراتے ہوئے دیکھتے ہیں تو ہم خود کو بھی مسکراتا پاتے ہیں گویا کہ مسکراہٹ متعدی بن کر ہم تک منتقل ہو گئی۔ طبی تحقیقوں سے ثابت ہوا ہے کہ جب ہم کسی مسکراتے شخص کو دیکھتے ہیں تو اس سے ہمارے دماغ کا ایک مخصوص حصہ سرگرم ہو جاتا ہے۔ یہ حصہ چہرے کی اس حرکت کو کنٹرول کرتا ہے جس کے نتیجے میں مسکراہٹ سامنے آتی ہے۔

2– تناؤ کم کر کے دل کو پر سکون بناتی ہے :

یہ بہت مشکل ہے کہ انسان ایک بڑی اعصابی دباؤ کا شکار ہو اور وہ مسکرائے۔ تاہم تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جب انسان مسکراتا ہے تو اس سے اعصابی تناؤ کی شدت کم ہو جاتی ہے اور دل پر دباؤ میں بھی کمی آتی ہے جس کے نتیجے میں انسان کو راحت کا احساس ہوتا ہے۔

3– مسرت کا احساس دلانے والے کیمیائی مرکبات کا اخراج :

دراصل Endorphins وہ کیمیائی مرکبات ہیں جو ہمیں مسرت کا احساس دلاتے ہیں۔ یہ کیمیائی مرکبات بعض سرگرمیوں مثلا دوڑنا ، ورزش کرنا اور کھیل کود ان کے دوران خارج ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ محض مسکرانے سے بھی ان مرکبات کے اخراج میں مدد ملتی ہے جو انسانی جسم میں تناؤ کو کم کرتے ہیں۔

4 – جسم کی قوت مدافعت کو قوت پہنچاتی ہے :

مسکراہٹ انسانی جسم میں سفید خونی خلیے تیار کرنے میں مدد دیتی ہے جو بیماریوں کے خلاف مزاحمت کی ذمے داری انجام دیتے ہیں.. اس طرح جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ عام طور پر اسی لیے ہم بچوں کو دوران علاج ہنسانے کی کوشش کرتے ہیں کیوں کہ اس سے خون کے سفید خلیوں میں اضافہ ہوتا ہے جو بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیے بچوں کے مدافعتی نظام کو طاقت پہنچاتے ہیں۔

5 – دماغی صحت کو مضبوط بناتی ہے :

مسکراہٹ عام طور پر ذہن کو طویل دورانیے تک مثبت پیرائے میں رکھتی ہے۔ اس کے نتیجے میں انسان کے کام کی ثمر آوری میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ انسان کے اندر توجہ مرکوز رکھنے اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی قدرت باقی رکھتی ہے۔ اگر معاملہ مسکراہٹ سے بڑھ کر ہنسنے تک پہنچ جائے تو یہ ہمارے لیے اور مفید ثابت ہوتا ہے۔ ہنسنے سے دل کی صحت اچھتی رہتی ہے، دوران خون بہتر ہوتا ہے اور پٹھوں کو آرام ملتا ہے۔ اس کے علاوہ ہنسنے کا عمل پھیپھڑوں کے لیے بہت مفید ہے جس سے الرجی اور پھیپھڑوں کے انفیکشن جیسے مزمن امراض کے آثار کم ہوجاتے ہیں۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
مسکراہٹ کا سامان پیش کئے بغیر مسکراہٹ کی افادیت پر لکچر دینا ایسا ہی ہے جیسے کھانا پیش کئے بغیر کھانے کے فوائد پر تقریر کرنا ۔ ابتسامہ

میں: ارے میں نے کہا سنتی ہو
وہ: تو کیا میں بہری ہوں

میں: ارے میرا یہ مطلب نہیں تھا
وہ: میں تمہارا مطلب خوب سمجھتی ہوں

میں: بھلا میرا کیا مطلب تھا؟
وہ: گویا اب میں ناسمجھ بھی ہوگئی، جو تمہارا مطلب بھی نہیں سمجھ سکتی

میں: افف ایک تو تم ۔۔۔ ذرا سی بات کا پہاڑ کھڑا کردیتی ہو
وہ: گویا اس گھر میں صرف ایک میں ہی فسادی ہوں

میں: افف میرے خدا ۔۔۔ یا تو مجھے اٹھا لے یا ۔۔۔
وہ: ۔ ۔ ۔ یا ۔ ۔ ۔ یا ۔ ۔ ۔ کیا ؟؟؟

میں : یا ۔ ۔ یا بھی مجھے ہی اٹھا لے
وہ: ہاں ہاں تم تو یہی چاہتے ہو نا کہ خود آرام سے مر جاؤ ۔ اور مجھے بیوی سے بیوہ بنا کر اس ظالم دنیا میں تنہا بے یار و مددگار چھوڑ جاؤ ۔ ہائے میرے اللہ ! آپ دیکھ رہے ہیں نا ۔ میرے ساتھ اس گھر میں کیا کیا ہورہا ہے اور کیا کیا ہونے جارہا ہے ۔ مممممم ممممم ممممم

پس تحریر :
اب اگر ہمت ہے تو گھر میں ”اُن“ کے سامنے بآواز بلند اس مکالمہ کو پڑھ کر اور پھر مسکرا کر دکھائیے ۔ ان شا ء اللہ نفع (یا نقصان) ضرور ہوگا۔ ہمت مرداں مدد خدا ۔ ابتسامہ
 
Top