محمد طالب حسین
رکن
- شمولیت
- فروری 06، 2013
- پیغامات
- 156
- ری ایکشن اسکور
- 93
- پوائنٹ
- 85
مسلمان کہلانے کے ساتھ اہل سنت اور اہل حدیث کون؟
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلفاء راشدین کے زمانے میں کوئی فرقہ نہ تھا۔
قرآن و حدیث پر عمل کرنے والے سب مسلمان تھے ۔ بعد کے زمانے میں وہ لوگ جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خلافت کا حقدار خیال کرتے تھے۔ انہوں نے اپنے آپ کو شیعان علی کہلاوایا یہ جو ابتدائی دور کے شیعہ تھے ان کا یہ اختلاف بھی سیاسے تھا، جو بعدمیں مذہبی رنگ اختیار کر گیا۔ پھر شہادت حسین کا واقعہ اس مذہب کا ایسا شرچشمہ بنا کہ ماتم و تعزیہ اور دیگر کئی رسومات وقت کے ساتھ ساتھ ایجاد ہو کر اس مذہب کا حصہ بنتی چلی گئیں صحابہ اکرام کو برا بھلا کہنا انکا امتیاز ٹھہرا۔
اللہ کے دین کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے براہ راست اخذ کرنے والی جماعت تو صحابہ کی جماعت ہے اصل دین تو انہی سے ملے گا مگر ان لوگوں نے صرف یہ کہ اس مقدس گروہ سے دین اسلام لینے سے انکار کر دیا بلکہ ان پر سب و شتم اور گالی گلوچ کے غلیظ حملے شروع کردیے۔
شیعہ کا یہ فرقہ جس نے یہ طرز عمل اپنایا اور اس طرز عمل کے باوجود وہ اپنے آپ کو مسلمان ہی کہلاتے تھے، ان کے مقابلےامتیاز کیلئے وہ مسلمان اہل سنت کہلوائے کہ جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت یعنی آپ کے طریقے اور اسوہ حسنہ پر گامزن تھے۔
وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور اور آپ کی حدیث صحابہ کی مقدس جماعت سے حاصل کرتے تھے۔ تو ان مسلمانوں کا لقب جو اہل سنت معروف ہوا یہ شیعہ کے مقابلے میں ایک پہچان تھا۔
پھر جب یہ اہل سنت چوتھی صدی ہجری میں اپنے اپنے مجتہد وں کی تقلید کرنے لگے تو تقلیدی تعصب میں یہ سنت سے ہٹنے لگے۔ اپنے اماموں کے اقوال اور فرامین کو سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور فرامین مصطفی پر ترجیح دینے لگے۔ تو جواصلی اہل سنت تھے انہوں نے اس انحراف کو گوارا نہ کیا اور وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور آپ کی حدیث کے ساتھ چمٹے رہے، تو اب امتیاز کے لیے مقلدین کے مقابلے میں یہ لوگ اہل حدیث معروف ہوئے۔
ان مقلدین کے فرقے حنفی ، شافی ، مالکی، اور حنبلی چار تو تھے ہی بعد کو ان میں مزید اضافہ ہوتا رہا، جیسے مثال کے طور پر حنفیوں میں سے دیوبندی بنے اور بریلوی بنے پھر تصوف ایجاد ہوا اور اس کے آگے کئی فرقے بھی بنے جیسے سہروردی ، نقشبندی ، چشتی وغیرہ۔ تو تصوف کے یہ فرقے بھی سب کے سب حنفی مذہب سے نکلی ہوئی شاخیں ہیں۔ نیز قبر پرستی اور بدعات اور رسومات کے علمبردار بھی زیادہ تر حنفی المسلک ہی ہیں۔