• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسنون وضو، دورکعت ،سب گناہ معاف مگر شرط یہ ہے کہ

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
عن حمران رأيت عثمان رضي الله عنه
توضأ فأفرغ علی يديه ثلاثا
ثم تمضمض واستنثر
ثم غسل وجهه ثلاثا
ثم غسل يده اليمنی إلی المرفق ثلاثا
ثم غسل يده اليسری إلی المرفق ثلاثا
ثم مسح برأسه
ثم غسل رجله اليمنی ثلاثا
ثم اليسری ثلاثا
ثم قال رأيت
رسول الله صلی الله عليه وسلم
توضأ نحو وضوئي هذا
ثم قال من توضأ وضوئي
هذا ثم يصلي رکعتين
لا يحدث نفسه فيهما بشيئ
إلا غفر له ما تقدم من ذنبه
حمران روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے
سیدناعثمان رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے دیکھا
انہوں اپنے دونوں ہاتھوں پر تین بار پانی بہایا،
پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا،
پھر اپنا منہ تین بار دھویا،
پھر اپنا دایاں ہاتھ کہنی تک تین باردھویا،
پھر اپنا بایاں ہاتھ کہنی تک تین بار دھویا،
پھر سر کا مسح کیا
پھر دایاں پاؤں تین بار دھویا
پھر بایاں پاؤں تین بار دھویا
پھر فرمایا کہ میں نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا
جس طرح کہ میں نے کیا ہے۔
پھر فرمایا کہ
جو شخص میرے وضو کی طرح وضو کرے
پھر دو رکعتیں نماز پڑھے
اس حال میں کہ
کسی طرح خیال (وسوسہ) اس کے دل میں پیدا نہ ہو تو
اس کے اگلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1857 کتاب الصیام
 
Top