• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسواک کی فضیلت اور فطری چیزوں کا بیان

شمولیت
نومبر 24، 2012
پیغامات
265
ری ایکشن اسکور
502
پوائنٹ
73
حديث
عن ابي هيريرة ﷜ ان رسول الله ﷺقال : ((لولا ان اشق علی امتي -او علی الناس - لامرتهم بالسواك مع كل صلاة ))متفق عليه
ترجمہ
حضرت ابو ہریرۃ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، اگرمجھے اپنی امت یا (فرمایا) لوگوں کے مشقت میں پڑھ جانے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں یقینا انہیں نماز کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا۔ (بخاری ومسلم )
حدیث
حضرت حذیفہ ﷜ بیان فرماتےہیں کہ رسول اللہ ﷺجب نیند سے بیدارہوتے تو اپنا منہ مبارک مسواک کے ذریعے سے خوب صاف کرتے ۔((بخاری ومسلم ))
فوائد
جب بندہ سوکراٹھتا ہے تو اسکے منہ کا ذائقہ بدبو سے بدلا ہوا ہوتا ہے اس لیے نبی کریم رات کو بیدار ہونے کے بعد خوب مسواک فرماتے تھے ہمیں بھی اس پرعمل کرنا چاہیے
 
Top