• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترمہ مشکوٰۃ صاحبہ

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396


محترمہ مشکوٰۃ صاحبہ کا انٹرویو




السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اُمید کرتے ہیں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ آپ کو اور آپ کی فیملی کو اپنے حفظ وامان میں رکھے اور آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا کرے آمین اور آپ سب کی زندگی میں آنے والے ہر دُکھ و پریشانی کو خوشیوں میں بدل دے آمین۔
انسان اپنے اعلی اخلاق اور کردار سے معاشرے میں اپنا مقام بناتا ہے۔اس کی یہی خوبی اسے دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔انھی خوبیوں سے مزین ہماری ہر دل عزیزبہن مشکوٰۃصاحبہ بھی ہیں۔دینی تحریک اور جدو جہد رکھنے والی ہماری بہن محدث فورم کی اہم رکن ہیں۔شگفتہ مزاج ، عمدہ اور تعمیری سوچ کی مالکہ ہیں۔اللہ تعالی انھیں ترقی کی منازل نصیب فرمائیں۔آمین
ان کی شخصیت کے مزید پہلوؤں کو جاننے کے لیے ان کا انٹرویو پیش کیا جا رہا ہے۔





1۔آپ کا مکمل نام ، اور آپ کی رہائش؟
2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟
3۔کیا آپ کسی پیشہ سے وابستہ ہیں؟
4۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکی ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟
5۔تربیت اولاد میں کن عوامل کو اہم سمجھتی ہیں؟
6۔مزاجا کیسی طبیعت کی مالکہ ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
7۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئیں ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟
8۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
9۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتی ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
10آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
11۔وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
12۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتی ہیں؟
13۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتی ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟
14۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتی ہیں ؟
15. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتی ہیں؟
16۔محدث فورم پر پہلا دن کیسا تھا ؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟
17محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئیں اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟ ارکان خواتین میں سے کسی بہن کا بھی تذکرہ کیجئے۔
18مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتی ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو محدث فورم سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
19۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
20۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟
21۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتی ہیں؟؟
22۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟
23۔کم عمر اور نوجوان لڑکیوں کے لیے کیا نصیحت کریں گی؟
24۔شرعی حدود میں رہتے ہوئے خاتون خانہ نیک اعمال اور درجات کیسے حاصل کرے؟ اس حوالے سے آپ کا طرز عمل کیا ہے؟
25۔جب گھر ، شوہر ، بچے ، رشتہ داریاں متاثر ہو رہی ہوں ، تو آپ کی ترجیح کیا ہوتی ہے؟
26۔ایک آئیڈیل عورت ، بیوی کیا ہوتی ہے؟ اور ایک آئیڈیل شوہر ؟
27۔کامیاب شادی کا مطلب ذہنی ہم آہنگی ، سمجھوتہ یا مزاج کی مطابقت ہے ، یا کچھ اور ؟
28۔خواتین میں پائے جانے والی کونسی ایسی برائی ہے ، جس پر قابو پانے کے لیے سرگرم عمل رہنا چاہتی ہیں؟
29۔گھریلو امور میں کس کام میں ماہر ہیں ، کوکنگ ، سلائی کڑھائی ، سیٹنگ یا کیا ؟
30۔شاعری بھی کرتی ہیں۔شوق کیسے پروان چڑھا؟شاعری کا موضوع کیا ہے؟اپنی تحریر کردہ پسندیدہ نظم یا شعر؟
31۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟
32۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
33۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟
34۔امر بالمعروف و نھی عن المنکر کا فرئضہ بحیثیت عورت کس طرح انجام دیتی ہیں ؟
35۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟
36۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتی ہیں؟
37۔آپ کھانے میں کیا پسند کرتی ہیں؟؟اور خود کھانا بنانا کیسا لگتا ہے؟؟
38۔ کیا آپ کا تعلق دین دار گھرانے سے ہے ؟
39۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتی ہوں؟
40۔آپ کو غصہ کتنا آتا ہے؟ اور ایسی صورت میں کیا ردعمل ظاہر کرتی ہیں؟
41۔کہا جاتا ہے کہ "پڑھی لکھی" لڑکیوں کے دماغ خراب ہو جاتے ہیں؟اس حوالے سے کیا دیکھااورکیا سمجھتی ہیں؟ایسا ہوتا ہے ؟اور کیونکر؟
42۔ مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟ جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتی ہیں ؟
43۔اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔نیز مطالعہ کے لیے آپ کا کیا معمول ہے؟
44۔تین مقامات جہاں جانے کا شوق ہے؟
45۔تین مواقع جہاں شدید خواہش کے باوجود نہیں جا سکی تھیں؟
46۔ بطورِ سینئر رکن ، محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہئیں گی؟

@مشکٰوۃ



( فورم کے اراکین سے درخواست ہے کہ دوران انٹرویو مزید سوالات نہ کریں-منجانب:انٹرویو پینل)
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاکم اللہ خیرا
سب سے پہلے تو بہت زیادہ معذرت میں نے پندرہ ستمبر کے بعد انٹرویو دینے کا کہا تھا لیکن اسائنمنٹس بنانے میں تاخیر کی وجہ سے انٹرویو بھی تاخیر کا شکار ہو گیا ۔۔کوشش ہو گی روزانہ چند سولات کے جواب لکھ سکوں۔ان شاء اللہ

ہمارے نام ،تعلیم ،مزاج ،رویوں ،کاموں کے متعلق ہماری اپنی ذات سے زیادہ دوسرے بہتر جانتے ہیں کہ ہم کون ہیں ؟ کیا ہیں ؟ کیوں ہیں ؟اور ہمارے مقاصد کیا ہیں ؟
انٹرویو کے جوابات میری سوچ یا نظریات ہو سکتے ہیں یا شاید وہ بھی نہیں ،کچھ بھی نہیں ۔۔عملی زندگی کے متعلق دوسرے مجھ سے بہتر میرے متعلق بتا سکتے ہیں اس لئے جنہیں باتیں پڑھ کر طعنے دینے کا شوق ہے ان کے لئے یہ انٹرویو مواد کا کام دے گا مزید کچھ بھی نہیں ۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
تمام سوالات پڑھنے بلکہ کئی بار پڑھنے کے بعد انٹرویو نامہ سوال نامہ معلوم ہو رہا ہے اور فورم کمرہ امتحان ۔۔۔اور پرچہ ہمیشہ ہی مشکل ہوتا ہے چاہے کتنے پہلے سے کتنی ہی تیاری نہ کر رکھی ہواور دائیں بائیں دیکھنے کے ساتھ ساتھ نقل کی بھی مکمل اجازت ہو۔۔۔۔ آخر نقل کے لئے بھی عقل کی ضرورت تو ہوتی ہی ہے۔اس لئے اگر سوال گندم جواب چنا ہو جائے تو اصلاح فرما دیجئے گا دوبارہ جواب دے دوں گی کیونکہ پھر بھی ہے تویہ انٹرویو نامہ ہی!
1۔آپ کا مکمل نام ، اور آپ کی رہائش؟
مشکٰوۃ۔۔۔پاکستان
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟
رواں سال پیچلرز مکمل کیا ہے مزید ایم اے عربی کرنے کا ارداہ ہے۔ان شاء اللہ
ماس کمیونیکشن کا سیکنڈ لاسٹ سمسٹر ہے۔
روایتی دینی تعلیم ناظرہ قرآن سے ہی شروع کی تھی اس وقت استادِ محترم نام یاد نہیں البتہ ان کے تکیہ کلام "شاباس !بچے پڑھے شاباس!" کی وجہ سے انہیں "قاری شابا شابا" کہتے تھے اور کہتے ہیں ۔اتنا یاد آتا ہے کہ قاریوں کی ازحد تبدیلی کی وجہ سے ہر نئے آنے والے قاری صاحب پھر شروع سے قرآن مجید شروع کروا دیتے تھے۔مزید قاری ثناء اللہ صاحب نے حفظ قرآن شروع کروایا تھا جو تیسویں پارے تک ہی محدود رہا اور قاری صاحب چلے گئے مزید سکول کے نصاب میں شامل سورتیں بار بار دہرانے کی وجہ سے خود بخو دہی یاد ہو گئیں جن میں سورۃ یوسف ،سورۃ بقرۃ کی ابتداء،سورۃ انفال، ممتحنۃ وغیرہ شامل تھیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خود ہی ان سورتوں کو مکمل یاد کیا اور مزید روز مرہ کی مخصوص سورتیں سورۃ کہف ،سجدۃ ،آل عمران، ملک وغیرہ بھی یاد کر لیں قریبا نصف قرآن مجید یاد ہے الحمدللہ، باقی نصف محفوظ کر لیا ہےاسے باقاعدہ یاد کرنے کا ارادہ ہے۔ قاری عبدالوحید صاحب سے ابتدائی تجوید پڑھی تھی ۔
گھر کا ماحول دینی ہونے کی وجہ سے باقاعدہ تعلیم کی طرف توجہ نہیں دی گئی ۔پڑھنے ،پڑھانے کا ابتداء ہی سے شوق تھااور بچپن سے ہی اردو کافی روانی سے پڑھ لیتی تھی۔ والد محترم کی لائبریری جو کہ سب بہن بھائیوں کی پسندیدہ جگہ تھی وہاں تانک جھانک رہتی تھی کہ کب ابو دائیں بائیں ہوں تو کوئی کتاب ہاتھ لگے لیکن ابو جی کو اپنے کتابوں کے ضائع ہونے کا خطرہ تھا پھر بے حد ضد کرنے اور امی کے بار بار کہنے پر پانچ،چھ سال کی عمر میں جو کتابیں سب سے قبل پڑھیں ان میں رحیق المختوم،حیاتِ صحابہ کے درخشاں پہلو،نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مسکراہٹیں اور آنسو،لشکرِ اسامہ کی روانگی ،آیئے عقیدہ سیکھئےنامی کتابیں شامل تھیں ۔جب وہ کتب احتیاط سے پڑھنے کے بعد واپس کر دی گئیں تو پھر والدِ محترم نے اپنے مطالعہ کے لئے کتب گھر لانی شروع کر دیں ،جن میں ہر قسم کے موضوع کی کتابیں شامل تھیں اور ہم سب بڑے شوق سے پڑھتے تھے موضوع جو بھی ہو کتابیں ہونی چاہیئں ۔۔اس کے بعد آٹھ دس کی عمر میں بھیا کو اپنی لائبریری بنانے کا شوق ہوا تو پڑھائی میں مزید اضافہ ہو گیا ۔پھر ایک دو سال میں بھیا جامعہ چلے گئے تو ان کی لائی جانے والی کتابوں کے ساتھ ساتھ نصابی کتابیں بھی پڑھ ڈالتے کچھ اسی بنا پرجب تین سال قبل تقریبا خاندان بھر کی بچیاں عامہ یافتہ ہو گئیں تو بار بار تعجب سے پوچھا جاتا تم عامہ نہیں کرو گی ۔۔؟
کچھ ان کے بار بار پوچھنے پر اور کچھ امی جان کے کہنے پر عامہ میں داخلہ لیا تو نصاب دیکھ کر یہی کہا"یہ کیا اقرا پڑھی ہو ئی ہے ۔رحمت عالم بھی ،تقویۃ الایمان بھی ، صرف نحو بھی نظر سے گزر چکی تھیں اور آپی بھیا سے چاول جوتے ،کپڑوں کی گردایں بنواتے گردانیں بھی کچھ نہ کچھ یاد ہو گئیں تھیں ۔ سوائے بلوغ المرام کے۔۔۔۔۔۔۔ داخلے بھجوانے کے بعد تین ماہ تھے ان میں بھی مشکل پندرہ بیس دن پڑھا کہ ایک تو پڑھی ہوئی کتابوں کو بار بار کون پڑھے؟ دوسرا گھر میں رہ کر کون پڑے؟ اور تیسری سب سے اہم بات یہ کہ امی سے کون پڑھے۔۔۔؟ابتسامہ
نتیجتا ہوا یوں کہ مصطلح الحدیث کی جگہ اصطلاحات المحدثین پڑھ کر پیپر دینے چلے گئے ،کتاب کوئی پڑھ جاتے پیپر کسی کا ہوتا ،اور جب آخری پیپر کے دن ہی حفظ کا کہہ دیا کہ آج ہی سن لیں تو معلوم ہوا ساتھ میں تحبیر التجوید بھی ہے ۔
اور جس دن ممتاز گریڈ کے ساتھ پاس ہوئے تو اردگرد جامعات میں پڑھنے والوں میں سب سے زیادہ ہمارے ہی نمبر تھے۔الحمدللہ
عامہ سے قبل گھر سے ملحقہ مسجد میں ایک بار الھدی کی جانب سے سمر کورس بھی کیا تھا۔
چونک دینی دنیاوی تعلیم گھر میں رہ کر ہی حاصل کی ہے اس لئے حسرت تھی اور ہے کہ میں کسی دینی ادارے سے باقاعدہ تعلیم حاصل کروں ۔دو سال قبل ایک عزیزہ کےبیلکس پر تجوید آن لائن کلاس لینے پرجوائن کیا جو کچھ نہ ہونے سے بہتر ہی تھا اس لئے اگر کبھی کلاس مس ہو جاتی تو بیٹھ کر آٹھ آٹھ آنسو بہاتی ۔پھر انہوں نے کسی وجہ سے کلاس چھوڑ دی ۔۔کچھ عرصے بعدبیلکس پر ہی ایک چینی بہن نے مصر کی آن لائن کلاسز کا بتایاتو اسے جوائن کیا لیکن وہ بھی ناظرہ قرآن او رتجویدقرآن کی ابتدائی سٹودنٹس کے لئے تھا ۔۔ گزشتہ سال بھیا کی لائبریری سے چھوٹی بہن کو آئی آئی کیو ایل کا ایک فلائیر ملا تھا جس کی بدولت ریگولر آن لائن کلاس جوائن کی اور باقاعدہ تعلیم کی کچھ حد تک تشنگی دور ہو گئی۔اب آئی آئی کیو ایل سے منسلک رہنے کی کوشش ہے تاکہ یہ سلسلہ نہ ٹوٹے۔ان دنوں علوم القرآن کلاس جوائن کی ہے اور ساتھ میں بیلکس پر کلاس اٹینڈ کرتی ہوں ۔مصر کلاسز کی طرف سے عربی کلاس کے جواب کا انتظار ہے۔ اب جہاں بھی آن لائن کلاس جوائن کرنے کا موقع ملتاہے تو ضرور کوشش کرتی ہوں کہ اس میں شامل ہو جاؤں۔

اس قدر ہوں مضطرب کہ چاہتا ہوں علم کو
چار دن کی زندگی سے ایک دن میں چھین لوں​
منقول
سب سے بڑی مشکل گھر رہ کر تعلیم حاصل کرنا ہی تھی۔اس بنا پر اکثر جھگڑ پڑتی تھی کہ ہم کیوں نہیں باہر جا کر تعلیم حاصل کر سکتے ۔اور پھر رو رو کر دعا کرتی تھی کہ میں بھی لڑکا بن جاؤں تو باہر جا کر تعلیم حاصل کروں ،ابو مصروفیت کی وجہ سے روز لا لیجا نہیں سکتے تھے ۔بھیا تعلیم کے سلسلے میں باہر تھے اور ہاسٹل نہ جانے کی وجہ باہر کا ماحول تھا۔اور جہاں کا ماحول اچھا تھا وہاں مقامی طالبات کے لئے ہاسٹل کی سہولت نہیں تھی۔تعلیم باقاعدہ کہیں سے بھی حاصل نہیں کی اس لئے تعلیمی میدان میں یہی حسرت ہے اور ایک خواہش کہ زندگی میں کبھی موقع ملے تو ایک بار پھر سے ابتدائی جماعت سے "تعلیم" حاصل کروں صرف کاغذ پر موجود مہریں نہیں ۔
 
Last edited by a moderator:

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
4۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکی ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟
اگر اس سے مراد واقعی بہار ہے تو لا محدود کبھی گننے کی کوشش نہیں کی!

ہم اپنی زندگی میں کسی کو بھی راضی نہیں کر سکتے یہ اور بات ہے کہ ہمارے مرتے ہی سب ہم سے راضی ہو جاتے ہیں اور جو مرنے کے بعد بھی نہیں ہوتے وہ کھٹمل ہوتے ہیں ۔۔۔ابتسامہ
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
5۔تربیت اولاد میں کن عوامل کو اہم سمجھتی ہیں؟
اتنے اوکھے سوال ہیں سمجھنے میں بہت ہی مشکل پیش آ رہی ہے اگر ان سوالوں کی تشریح ہو جاتی تو بہترہوتا۔۔ابتسامہ
بہر حال اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق جواب دے رہی ہوں لفظ عوامل پر غور کرنے کے بعد جو عوامل سمجھ میں آئے ہیں ان میں بچوں اور والدین کا ہونااور والدین کے پاس وقت کا ہونابہت ضروری ہے۔
ابھی کسی ایسی چیز سے پالا نہیں پرا ۔۔سوچ کے مطابق
بچوں کی تربیت کا عمل پیدائش سے قبل ہی شروع ہو جاتاہے ۔پیدائش کے فورا بعدسے جو بھی عمل اس کی نظر کے سامنے ہو گا وہ اس کے دماغ میں ہمیشہ محفوظ رہے گا ۔۔
ہم سمجھتے ہیں کہ بچے کو شیرخواری اور ابتدائی عمر میں کچھ سمجھ نہیں ہوتی لیکن اس کے سیکھنے اور سمجھنے کی عمر یہی ہوتی ہے ،چار پانچ سال کی عمر(جسے ہم تربیت کا وقت گردانتے ہیں ) میں تو وہ دیکھے، سنے رویوں کا اظہار شروع کر دیتا ہے ۔۔
"بچہ، بچہ" کہہ کر یا ابتدا میں غلط کام پر" بچہ ہے،بڑا ہو کر سیکھ لے گا" کہہ کر اس کے بڑے ہونے پرٹھیک نہیں کیا جا سکتا یا اس کے لئے بہت محنت درکار ہوتی ہے ۔
ٹیڑھے پودے کو شروع میں ہی سیدھا کر سکتے ہیں ۔درخت بننے کے بعداسے سیدھا نہیں کیا جا سکتا زور زبردستی سے سیدھا کرنے کے چکر میں یا اسے مزید ٹیٹرھا کر دیتے ہیں یا گرا دیتے ہیں ۔
مزید یہ کہ جس چیز پر والدین عمل پیر اہوتے ہیں اولاد والدین کو دیکھ کر وہی معاملات سر انجام دیتی ہے یہ بہت مشکل ہے کہ ہم بچوں کو اس بات پر عمل کرو اسکیں جو ہم نہیں کرتے۔
اولاد کی تربیت صرف ماں کی ذمہ داری نہیں ۔۔ماں باپ دونوں کی ذمہ داری ہے بلکہ ماں سے بڑھ کر باپ، اولاد اور اپنے بچوں کی ماں کی تربیت کا ذمہ دار ہوتاہے ۔اسے ماں پر چھوڑ دینا یا صرف ماں کے لئے چھوڑ دینا انتہائی نامناسب ہے ۔
گھر کا بڑا اور مسئول کہلانابہت آسان کام ہے لیکن عملی ذمہ داریاں نبھانا بہت مشکل!
کلکم راع و کلکم مسول عن رعیتہ والی حدیث پر غور کر کے مرد حضرات کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہیئے۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
6۔مزاجا کیسی طبیعت کی مالکہ ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
مزاج ۔۔۔سوچنے والا آئیکون
مزاج تو گرم اور سرد ہوتے ہیں مجھے اپنے مزاج کا نہیں پتا۔۔۔ابتسامہ
اپنے کام سے کام رکھنے والا ۔۔کسی کے ذاتی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتی نہ کسی کی دخل اندازی پسند کرتی ہوں ۔
پہلی بار میں بہت کم کسی کو خود مخاطب کرتی ہوں ۔دوستانہ انداز پسند ہے لیکن "گاڑھی دوستی کی علامت"تو تڑاخ پسند نہیں چاہے چھوٹے بڑوں سے کریں یا بڑے چھوٹوں سے۔۔
زبردستی کسی کے سر پر سوار رہنا پسند نہیں ۔۔اگر کوئی ایک قدم پیچھے ہٹتا ہے تو دس قدم پیچھےہو جاتی ہوں ۔
اگر کسی کو میری بات سے تکلیف ہو تو الگ ہو جاتی ہوں کہ کسی کو تکلیف دینے کا سبب نہ بنوں۔ جسے لوگ" بوتھا بنانا" کہتے ہیں۔
نئے نئے لوگوں سے ملنا پسند نہیں ،صرف رشتہ داروں سے ملنا پسند ہے۔۔ دوستیاں گانٹھنےاور" نبھانے" کا شوق نہیں ۔دوستی اور "شفیہ خفیہ"باتوں کو اپنے گھر والے کفایت کرتے ہیں۔اس لئے باہر دیکھنے کی حاجت نہیں رہتی۔

اپنے مزاج سے میں خوب واقف ہوں
تھوڑے لوگوں سے ملتا ہوں مگر مخلص ہو کر.
صرف ایک ذاتی دوست ہے ،ایک آپی کی تھمائی ہوئی اور ایک فیملی تعلقات کی بنا پر۔جہاں مطلب یا ضروت نہ ہو وہاں بیٹھنا پسند نہیں۔ اس لئے مغرور سمجھی جاتی ہوں ۔بلکہ مجھے دیکھ کر لوگوں کی طبیعت خراب ہو جاتی ہے۔اس کا اندازہ اس وقت ہوا جب آپی نے اپنی شادی کے بعد اپنی ایک دوست کو میرے "حوالے" کرتے ہوئے کہا تھا "اس کا دھیان رکھنا ۔۔مسئلے مسائل بتاتی رہنا۔"جب اس سے بات ہوئی تو کہنے لگی" تم ویسی تو نہیں ہو جیسے نظر آتی تھی، مجھے تو بہت روڈ لگتی تھی ۔میں آتی تھی تو تم سلام کر کے چلی جاتی تھی ۔۔بات چیت نہیں کرتی تھی میں جب تمہیں دیکھتی تو طبیعت بہت خراب ہو جاتی تھی کہ کیسی لڑکی ہے یہ۔"
بنا بنا کر بات کرنا،بات کو گھمانا پھرانا پسند نہیں، دل میں کوئی بات نہیں رکھتی دوٹوک بات کرتی ہوں ۔یعنی منہ پھٹ ہوں۔جو ہوں ویسی ہی نظر آتی ہوں اور آناچاہتی ہوں۔یہ میری اپنی سوچ ہے ورنہ دوسرے الٹا سوچتے ہیں۔کاناآئیکون
میرے بارے میں عمومی خیال ہے کہ انتہائی غیر سنجیدہ ہوں، آخری حد تک یا بیوقوفانہ حد تک۔

تنہائی پسند۔۔۔اپنی دنیا میں رہنا پسند کرتی ہوں۔
 
  • پسند
Reactions: Dua

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
7۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئیں ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟
کمپیوٹر کا تھوڑا بہت استعمال چار پانچ سال کی عمر میں ہی آگیا تھا۔والد محترم کی لائبریری میں موجود کمپیوٹر کے گرد منڈلاتے رہتے تھے پھر آپی کے پانچویں جماعت میں اچھے نمبر حاصل کرنے اور ابو کے کمپیوٹر کا وعدہ کرنے کی بدولت کمپیوٹر گھر میں آگیا ۔جس کے آپریشن میں ہم بہن بھائی کوئی کسر نہ چھوڑتے تھے۔کی بورڈ نہ چلے تو بٹن ،بٹن الگ کر کے صفائی جاری ہے ۔کمپیوٹر نہیں چل رہا تو اس کے سی پی یو کی مشینری کھول کر نئی نئی دریافت کی جاتی تھیں اس لئے کمپیوٹر کسی سے سیکھا نہیں بلکہ نت نئے تجربات کی بدولت آیا ہے۔
انرنیٹ سے 2004میں تعارف ہوا تھاجب پال ٹاک نیا نیا تھا یا ہم نے نیا نیا دیکھا تھا۔۔تب انٹرنیٹ کی نیٹ گردی کا کچھ اندازہ نہ تھا۔۔ہمارے نزدیک انٹرنیٹ سے مراد پال ٹاک تھا یا بی بی سی جو ابو گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے ریڈیو پر وقت گزرنے کے بعد سنا کرتے تھے۔بی بی سی سے کچھ شغف نہ تھا اصل چیز پال ٹالک ہی تھی جو ہر رات کو لگا کرتاتھا اس کے بعد بھیا نےاسلام وے سائٹ کا بتایا تو اس سے ایک دو بار تلاوت یا نشید سنےتھے ۔عمومی طور پر نیٹ ابو جی کی موجودگی میں ہی لگا کرتا تھا اور دلچسپی بھی نہیں تھی۔کمپیوٹر پر گیمز اور کارٹون سیریز ٹام اینڈ جیری کی پانچ چھ اقساط تھیں جو (گونگے) یعنی میوزک کی وجہ سے آواز بند کر کے بار بار دیکھا کرتے تھے پھر بھیا نے گیم کی سی ڈیز توڑ دیں کہ فضول وقت ضائع کرتے رہتے ہو، مت کھیلا کرو اوراونگے بونگے کارٹون بھی نہیں دیکھاکرو۔
تین چارسال بعد کزنز کے عربی کارٹون بھیجنے پر ایک بار پھر سے کارٹون دیکھنے کا شوق ہوا چونکہ یہ کارٹون بغیر موسیقی کے تھے اور اچھے بھی۔۔اس وقت تک انٹرنیٹ کنکشن ختم ہو گیا تھا لہذا وی وائرلیس کےذریعے "رحاب القلب "پھر وہ سائٹ بند ہو گئی تو" السلف وے" یا" سلفی الصغیر" جیسی سائٹ سےصرف کارٹون ڈاؤن لوڈ کرتے تھے جوسلسلہ اب تک جاری ہے۔
دو ڈھائی سال قبل انٹرنیٹ کنکشن لیا تو یوٹیوب کا پتہ تھا چلا۔ ہفتہ ایک آرٹ کرافٹ کی ویڈیوز دیکھیں پھرتنگ آگئی ویڈیوز دیکھنے کا شوق تھا نہ ہے۔صرف جہادی ویڈیوز اچھی لگتی ہیں۔ورنہ صرف آڈیو۔۔۔ابتدا میں فیس بک ، ویب سرفنگ ،مختلف سائٹس کا کچھ پتہ نہ تھااس کے بعدآہستہ آہستہ سمجھ آئی تو پہلےایک فورم،پھر مختلف آن لائن کلاسز اور محدث فورم کو جوائن کیا ۔
طبیعت میں ٹھہراؤ نہ ہونے کی وجہ سے نت نئے کاموں کا شوق رہتا ہے ۔اس لئے نیٹ سے بھی دل بھر گیا ہے ۔ابتداء میں نیا نیا ہونے کی وجہ سے بے حد استعمال کیا تھالیکن کہہ دیا تھاکہ جہاں مرضی چلے جائیں اور جو مرضی کر لیں ، اپنی دنیا میں ہی واپس آئیں گے۔یعنی کتابیں ،،رسالے ،،کہانیاں۔۔
اس ساری داستان میں دین کی کوئی بات نہیں اس لئےنیٹ پردین کاکام پہلے بھی نہیں کرتی تھی نہ ہی اب کرتی ہوں ۔ویسے بھی اتنی نیٹ گردی کے بعد میرا خیال ہے کہ انٹرنیٹ ایک "اوپری" چیز ہے اس میں گہرائی نہیں ۔نیٹ پر دین کاکام صرف سنجیدہ افراد ہی کر سکتے ہیں۔یہ ہر کسی کے بس کا کام نہیں۔زیادہ کام عملی طور پر ہونا چاہیئے۔
 
Last edited:

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
8۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
عام طور پر تو خوش رہتی ہوں لیکن زیادہ
تلاوت قرآن سن کر ۔
دوسروں کو خوش کر کے۔
دوسروں کی کسی بھی طرح مدد کر کے۔
کتابیں پڑھ کے ،پودوں کی دیکھ بھال کر کے۔
کوئی بھی مشکل کام یا جب کوئی کہے کہ تم یہ کام نہیں کر سکتی تو وہ کام سرانجام دے کر۔
قریبی رشتہ داروں اور خاص کر نانو امی اور دادی امی کے آنے پر اور ان سے کہانیاں سننے پر۔
جب سب گھر والےاکٹھےبیٹھ کر گپ شپ کریں ۔
جب کبھی امی یا ابو کو ذاتی طور پر خوش کروں۔
بڑے بہن بھائیوں کی نصیحت اور چھوٹی بہنوں کے" شکوے" سن کر۔
اور بہن بھائیوں کے ساتھ بچپن یاد کر کے!
بھانجے ،بھتیجی،بھتیجے کے ساتھ وقت گزار کے۔
مختصرا یہ کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابتسامہ
مجھے خوش ہونے کے لئے بڑی بڑی باتوں کی ضرورت نہیں پڑتی کہ جرمنی جاؤں ، دس لاکھ کا انعام نکلے یا بیس مرلے کا گھر تعمیر ہو تو ہی خوش ہوا جا سکتا ہے۔
 
Top