• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مصحف فاطمہ اور کتاب جفر کے بارے میں ائمہ معصومین کی تضاد بیانی

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اللہ نے جو آخری پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر کتاب نازل کی ہے، وہ صرف قرآن مجید ہے، کوئی اور مصحف نہیں، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
أَفَلَا يَتَدَبَّرُ‌ونَ الْقُرْ‌آنَ ۚ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِندِ غَيْرِ‌ اللَّـهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرً‌ا ﴿٨٢﴾۔۔۔سورة النساء
ترجمه: کیا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے؟ اگر یہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو یقیناً اس میں بہت کچھ اختلاف پاتے
یہی وجہ ہے کہ قرآن میں اختلاف نہیں ہے، اس کے علاوہ جس کتاب کو بھی قرآن کی طرح سمجھا جائے، وہ قرآن نہیں ہیں، چاہے کوئی مصحف فاطمہ ہو یا کوئی اور کتاب،اسی لئے دیگر کتابوں میں چونکہ وہ انسانوں کی لکھی ہوئی ہیں، اختلاف پایا جاتا ہے۔
 
Top