کفایت اللہ
عام رکن
- شمولیت
- مارچ 14، 2011
- پیغامات
- 5,001
- ری ایکشن اسکور
- 9,805
- پوائنٹ
- 773
مصنف ابن ابی شیبہ میں تحریف
مصنف ابن ابی شیبہ میں تحریف کرتے ہوئے لکھا گیا:
حدثنا وکیع ، عن موسی بن عمیر ، عن علقمة بن وائل بن حجر ، عن أبیہ ، قال : رأیت النبی ۖ وضع یمینہ علی شمالہ فی الصلاة تحت السرة.
وائل بن حجررضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اللہ کے نبیۖکو دیکھاآپ نے نمازمیں اپنے دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پرزیرناف رکھا[مصنف ابن ابی شیبہ:ج ١ص٣٩٠ بتحریف ادارہ القران والعلوم الاسلامیہ کراچی پاکستان ۔مصنف ابی ابی شیبہ :ج١ص٧ ٤٢ بتحریف طیب اکادمی بیرون بوہڑگیٹ ملتان پاکستان۔ مصنف ابن ابی شیبہ :ج١ص٤٢٧ بتحریف مکتبہ امداددیہ ملتان پاکستان۔مصنف ابن ابی شیبہ :ج١ص٣٢٠ رقم ٣٩٥٩بتحریف محمد عوامہ]
عرض ہے کہ اس روایت میں'' تحت السرة'' (زیرناف)کے الفاظ نہیں ہیں بلکہ حنفیوں نے اپنامسلک ثابت کرنے کے لئے اس حدیث میں تحریف کردی ہے اور اپنی طرف سے اس میں '' تحت السرہ''(زیرناف) کااضافہ کردیا ہے۔
یہ کام سب سے پہلے پاکستان کے ادارة القرآن و العلوم الاسلامیہ کراچی نے کیا ۔پھرانہیں کی دیکھا دیکھی پاکستان کے ایک دوسرے مکتبہ طیب اکادمی بیرون بوہڑگیٹ ملتان نے مصنف ابی شیبہ کے ایک دوسرے نسخہ میں یہی تحریف کی ۔اورانہیں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے ایک تیسرے مکتبہ ، مکتبہ امداددیہ ملتان نے بھی اسی نسخہ میں تحریف کی۔
پھرجب اہل علم نے ان کی گرفت کی تو بے چارے محمد عوامہ صاحب نے مصنف ابن ابی شیبہ کی پھرسے تحقیق کی اور بے بنیاد چیزوں کا سہارا لے کر اس نے بھی مصنف کی اس روایت میں تحت السرہ کا اضافہ کردیا ۔
اس کی تفصیل ہم آگے پیش کریں گے لیکن اس سے پہلے ہم مصنف ابن ابی شیبہ کے چند مطبوعہ اورقلمی نسخوں کا حوالہ دیتے ہیں جن میں یہ حدیث تحت السرہ (زیرناف) کی زیادتی کے بغیر ہے۔