• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معصوم سے ہاتھوں میں کشکول تھما دی ہے !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
معصوم سے ہاتھوں میں کشکول تھما دی ہے
اس دور کے بچوں کو کس نے یہ سزا دی ہے
دل روئے دہائ دے، تڑپے اسی حالت پہ
حوا تیری بیٹی نے بازار سجا دی ہے
کس ظلم کو میں سوچوں، کس بات کو میں چھیڑوں
اس حاکم سنگدل نے دھرتی ہی ہلا دی ہے
روٹی ہے نہ کپڑا ہے، نہ چھت ہی سروں پر ہے
آزاد وطن میں کیوں جینے کی سزا دی ہے
یا رب میرے بابا کو تو زندہ و سلامت رکھ
پھرآج جو نکلا ہوں، بچوں نے دعا دی ہے
٭٭٭کائنات٭٭٭
 
Top