• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مغرب سے طلوع آفتاب کے بعد کسی کی توبہ قبول نہ ہو گی !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
"" مغرب سے طلوع آفتاب کے بعد کسی کی توبہ قبول نہ ہو گی ""

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک سورج مغرب سے نہ نکلے گا پھر جب سورج مغرب سے نکلے گا تو سب لوگ ایمان لے آئیں گے مگر اس وقت کا ایمان لانا کسی کو فائدہ نہ دے گا جو اس سے پہلے (یقینی قیامت کی نشانی سے قبل) ایمان نہیں لایا تھا یا اس نے ایمان کے ساتھ کوئی نیکی نہیں کی تھی۔

صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 396
It is narrated on the authority of Abu Huraira that the Messenger of Allah (may peace be upon him) said: The (Last) Hour shall not came till the sun rises from the place of its setting And on the day when it rises from the place of its setting even if all the people together affirmed their faith, it would not be of any avail to one who did not believe previously and derived no good out of his belief.

حضرت ابوہریره رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہے کہ انهوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی الله علیه وسلم نے ارشاد فرمایا:

که قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی، جب تک که سورج مغرب سے نہیں نکلے گا، پھر اس حال کو دیکھ کر سب لوگ ایمان لائیں گے مگر یہ وقت ایسا ہوگا، که جو پہلے ایمان نہیں لایا ہے، اس کا ایمان اسے کوئی فائده نہیں پهنچائے گا۔

صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر 1819
Narrated Abu Huraira
Allah's Apostle said, "The hour will not be established till the sun rises from the West; and when it rises (from the West) and the people see it, they all will believe. And that is (the time) when no good will it do to a soul to believe then."
حضرت ابوموسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہے:
کہ اللہ رب العزت رات کے وقت اپنا ہاتھ پھیلاتا رہتا ہے تاکہ دن کے گناہ گار کی توبہ قبول کرے اور اپنا ہاتھ دن کو پھیلاتا رہتا ہے تاکہ رات کے گناہ گار کی توبہ قبول کرے یہاں تک کہ سورج مغرب سے طلوع ہو۔

صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2488 حدیث قدسی
Abu Mu'sa reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying that Allah, the Exalted and Glorious, Stretches out His Hand during the night so that the people repent for the fault committed from dawn till dusk and He stretches out His Hand during the day so that the people may repent for the fault committed from dusk to dawn. (He would accept repentance) before the sun rises in the west (before the Day of Resurrection).

حضرت معاویہ سے روایت ہے کہ میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے :

ہجرت کا سلسلہ منقطع نہیں ہوگا۔ جب تک توبہ کا دروازہ بند نہیں ہو جاتا اور توبہ کا دروازہ بند نہیں ہوگا جب تک سورج (بجائے مشرق کے) مغرب سے نہ نکلے (یعنی قیامت تک)

سنن ابوداؤد:جلد دوم:حدیث نمبر 714

Narrated Mu'awiyah
I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say: Migration will not end until repentance ends, and repentance will not end until the sun rises in the west.
حضرت ابوہریرہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جو شخص مغرب کی سمت سے آفتاب طلوع ہونے سے پہلے پہلے توبہ کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمائے گا۔

(مسلم)

معلوم ہو کہ جب مذکورہ قیامت کی نشانی ظاہر ہو جائے تو پھر کسی شخص کی توبہ قبول نہ ہو گی اور آج اللہ پاک کی رحمت وصی ہے ، معافی مل سکتی ہے، لہذا ہمیں چاہیئے کہ اس وقت کے منتظر نہ رہیں کہ جب معافی نہیں ملے گی، موقع کو غنیمت جانتے ہوئے جلد از جلد توبہ کر کے اپنے تمام گناہوں کی اللہ پاک سے بخشش کروا لیں۔

علامہ طیبی فرماتے ہیں کہ یہ توبہ قبول ہونے کی حد ہے کہ مغرب کی سمت سے آفتاب نکلنے سے پہلے تک توبہ کا دروازہ کھلا رہے گا لہٰذا اس وقت تک جو بھی توبہ کرے گا اس کی توبہ قبول کرلی جائے گی لیکن اس کے بعد کی جانے والی توبہ قبول نہیں ہوگی اسی طرح توبہ قبول ہونے کی ایک حد شخصی ہوتی ہے جس کا تعلق ہر فرد سے ہوتا ہے اور وہ حالت غرغرہ (نزع) سے پہلے پہلے کا وقت ہے یعنی جو شخص حالت غرغر سے توبہ کر لے گا اس کی توبہ قبول ہوگی۔ حالت غرغرہ میں کی جانے والی توبہ قبول نہیں ہوگی۔
 
Top