محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,006
- پوائنٹ
- 436
اَلْحَجُّ اَشْہُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ۰ۚ فَمَنْ فَرَضَ فِيْہِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوْقَ۰ۙ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ۰ۭ وَمَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ يَّعْلَمْہُ اللہُ۰ۭؔ وَتَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوٰى۰ۡوَاتَّقُوْنِ يٰٓاُولِي الْاَلْبَابِ۱۹۷
حج کے چند مہینے ہیں معلوم ۔ سو جس نے ان میں اپنے اوپر حج فرض کرلیا تو حج میں جماع اور گناہ اور جھگڑا نہیں چاہیے اور جو نیکی تم کروگے اللہ کو معلوم ہوگی اور راہ کا خرچ لے کر آیا کرو۔ اچھا راہ کا خرچ گناہ سے بچنا ہے اور اے عقل مندو! مجھ سے ڈرتے رہو۔۱؎(۱۹۷)
۱؎ ان آیات میں بتایا کہ حج تطہیر روحانیات کا بہترین ذریعہ ہے اس لیے اس میں لغویات وممنوعات سے بالکلی احتراز لازم ہے، اس لیے اس میں نہ تو رفث درست ہے ۔ یعنی مقاربت وتعلقات جنسی۔ نہ فسوق درست ہے ۔یعنی حدود شرعی سے تجاوز۔ نہ جدل وبغض بلکہ کوشش کرنا چاہیے کہ روحانی حالت نہایت بہتر رہے۔ زیادہ سے زیادہ رضائے الٰہی کو تلاش کیا جائے اور حاصل کیا جائے۔ملحوظات حج
بعض لوگ بلازاد راہ کے حج کے لیے روانہ ہوجاتے ہیں، وہ کہتے ہیں ہم متوکل ہیں اور اس کے بعد دوسرے حجاج کے لیے تکلیف کا موجب ثابت ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ یہ حرکت خلاف تقویٰ ہے ۔جب تک زاد ِراہ میسر نہ ہو حج فرض نہیں۔ نہ توکل اس طرح کا جو تعطل کے مترادف ہے باعث فضیلت نہیں ہے بلکہ تقویٰ باعث اجر ہے اور یہی بہترین زاد راہ ہے ۔بہترین زاد راہ
{اَشْھُرٌ} جمع شَھْرٌ۔ مہینہ{رَفَثَ}ہروہ حرکت جو عورتوں سے متعلق ہو{ فُسُوْقَ} حدود اصلیہ سے تجاوز۔ {جدال}۔ بے سود جھگڑا۔ لڑائی۔ جنگ۔ {زاد}۔ راستے کا خرچ۔حل لغات