• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موٹر سائیکل کا مزاراور کرامتیں !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,785
پوائنٹ
1,069
140503124848_om_banna_motorbike_india_624x351__nocredit.jpg
موٹر سائیکل کا مزاراور کرامتیں !!!
بھارتی ریاست راجستھان میں حادثے کا شکار ہونے والے ایک موٹر سائکل کا مزار بنایا جا چکا ہے ۔ اس حادثے میں موٹرسائیکل کا مالک نوجوان ہلاک ہو گیا تھا لیکن پھر بھی لوگ اسی موٹرسائیکل کے پاس اپنے سفر کے بحفاظت مکمل ہونے کی منت مانتے ہیں !

لوگوں کی مرضی ہے کسی جگہ کو حادثے کے سبب ہمیشہ کے لیے منحوس قرار دے دیتے ہیں اور کہیں مہلک حادثے کا شکار بننے والے موٹر سائیکل کو ہار پہنا کر شیشے کے غلاف میں بند کر کے مزار بنا لیتے ہیں ۔

بلٹ راجا نامی موٹر سائیکل کے مزار کے بارے میں ایک رپورٹ

اقتباس:

بھارت کی شمال مشرقی ریاست راجستھان میں سڑک کے کنارے واقع ایک مزار پر لوگ دعا کے لیے رکتے ہیں جہاں ان کی منتیں پوری کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ’بلٹ راجا‘ نامی ایک موٹر سائیکل ہے۔ اس قدیم موٹر سائیکل کے بارے میں عقیدت مندوں کا کہنا ہے یہ سفر پر نکلے ہوئے لوگوں کی حفاظت کرتا ہے۔

مقامی ریڈیو سٹیشن ’نیوز 18 راجستھان‘ کے مطابق برطانوی کمپنی کا رائل اینفیلڈ بُلٹ نامی ماڈل کا یہ موٹر سائیکل ’بندیاری‘ نامی گاؤں میں رکھا ہوا ہے۔

’مزار‘ پر موجود ایک عقیدت مند کا کہنا تھا: ’میں اس جگہ کئی مرتبہ آ چکا ہوں۔ میں جب بھی یہاں سے گذرتا ہوں، اپنی گاڑی سے اتر کر اوم بنًا سے دعا مانگتا ہوں کہ میرا آگے کا سفر حفاظت سے گذرے۔‘

سنہ 1988 میں ’اوم بنًا‘ نامی ایک نوجوان اپنے 350 سی سی کے رائل اینفیلڈ بلٹ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ایک درخت سے ٹکرانے کے بعد ہلاک ہو گیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نوبیاہتا نوجوان کی ناگہانی موت کے بعد سے اس کا موٹر سائیکل ڈرائیور کے بغیر خود ہی چلتا ہوا اس درخت تک آ جاتا تھا جہاں یہ حادثہ ہوا تھا۔ حتیٰ کہ بعد میں جب ایک پولیس افسر اس موٹر سائیکل کو پنجاب لے گیا، پھر بھی موٹر سائیکل اپنے مالک کی یاد میں چلتا ہوا واپس اس درخت تک آ جاتا تھا۔

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ موٹر سائیکل مافوق الفطرت صلاحیتوں کا مالک ہے۔ ایک شخص نے مقامی ریڈیو سٹیشن کے نمائندے کو بتایا کہ ایک مرتبہ اوم بنًا کی روح نے اسے مشکل سے بچایا اور اسے بیس ہزار روپے بھی دیے۔

مزار پر موجو موٹر سائیکل شیشے کے بنے ہوئے ایک ڈبے میں پڑا ہوا ہے اور اس پر عقیدت مندوں نے پھولوں کے ہار بھی چڑھائے ہوئے ہیں۔ موٹر سائیکل کے علاوہ عقیدت مند اس درخت کے سامنے بھی منّتیں مانتے ہیں جہاں اوم بنا کا حادثہ ہوا تھا۔

مرنے کے بعد اوم بنًا کی روح اور ان کے موٹر سائیکل کی روحانی طاقت کی شہرت محض مقامی لوگوں تک ہی محدود نہیں، بلکہ لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے والی برطانیہ کی کپمنی ’ٹرِپ ایڈوائزر‘ نے اپنی ویب سائیٹ پر اس مزار کے حوالے سے ایک خاص صفحہ بھی ترتیب دیا ہوا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ مزار ان کے لیے بھی خوش بختی کا باعت ثابت ہوا تھا کیونکہ اسی مزار کی برکت کی بدولت انہیں اپنا ایک کیمرہ بھی مل گیا تھا جو وہ مزار پر پہنچنے سے پہلے سفر کے دوران کھو چکے تھے۔

بھارت میں سڑک کے کنارے مزاروں کا ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں، لیکن سرکاری اہلکار ایسے مزاروں کے خلاف اقدامات کرتے ہیں جو ان کے خیال میں ٹریفک میں خلل پیدا کرتے ہیں۔ سنہ 2009 میں ملک کی سپریم کورٹ نے سرکاری زمین پر ایک مذہبی عمارت کی تعمیر روک دی تھی، تاہم سپریم کورٹ ایسے مزاروں کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں سناتی جو سڑک کے کنارے پہلے سے ہی موجود ہیں۔

‮آس پاس‬ - ‭BBC Urdu‬ - ‮موٹرسائیکل کے مزار پر‬

یہ بھی عجیب اتفاق ہے کہ اوم بنا کی "روح "کو یہ "طاقتیں" مرنے کے بعد ملیں بے چارے کو زندگی میں یہ سب ملا ہوتا تو وہ خود اس حادثے کا شکار نہ ہوتا ۔

اقتباس:

اس کا موٹر سائیکل ڈرائیور کے بغیر خود ہی چلتا ہوا اس درخت تک آ جاتا تھا جہاں یہ حادثہ ہوا تھا۔ حتیٰ کہ بعد میں جب ایک پولیس افسر اس موٹر سائیکل کو پنجاب لے گیا، پھر بھی موٹر سائیکل اپنے مالک کی یاد میں چلتا ہوا واپس اس درخت تک آ جاتا تھا۔

یہ نہیں معلوم کے یہ موٹرسائیکل ایندھن ڈالنے کی صورت میں خود بخود چلتا ہے یا بنا ایندھن، ہر دو صورتوں میں اسے ڈبے میں بند کرنا اس کے کمالات کی توہین ہے ۔ اس کو عوام الناس کو مفت سفر کے لیے بھی استعمال کروایا جا سکتا تھا۔ صرف منتوں کے لیے استعمال ہونے سے اس کو زنگ ہی لگے گا۔ ظاہر ہے یہ کتنا بھی باکمال ہو ، خود کو زنگ لگنے سے نہیں بچا سکتا ۔

اللہ سبحان و تعالیٰ ھم سب کو مرتے دم تک شرک سے بچائیں - آمین
 
Top