• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مکہ اور مدینہ کی مساجد میں نماز کی فضیلت

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
حدیث نمبر: 1188
حدثنا حفص بن عمر،‏‏‏‏ حدثنا شعبة،‏‏‏‏ قال أخبرني عبد الملك بن عمير،‏‏‏‏ عن قزعة،‏‏‏‏ قال سمعت أبا سعيد ـ رضى الله عنه ـ أربعا قال سمعت من النبي،‏‏‏‏ صلى الله عليه وسلم وكان غزا مع النبي صلى الله عليه وسلم ثنتى عشرة غزوة ح‏.

ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے عبدالملک نے قزعہ سے خبر دی، انہوں نے کہا کہ میں نے ابوسعید رضی اللہ عنہ سے چار باتیں سنیں اور انہوں نے بتلایا کہ میں نے انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا، آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بارہ جہاد کئے تھے۔


حدیث نمبر: 1189
حدثنا علي،‏‏‏‏ حدثنا سفيان،‏‏‏‏ عن الزهري،‏‏‏‏ عن سعيد،‏‏‏‏ عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ لا تشد الرحال إلا إلى ثلاثة مساجد المسجد الحرام،‏‏‏‏ ومسجد الرسول صلى الله عليه وسلم ومسجد الأقصى ‏"‏‏.

(دوسری سند) ہم سے علی بن مدینی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے زہری نے، ان سے سعید بن مسیب نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تین مسجدوں کے سوا کسی کے لیے کجاوے نہ باندھے جائیں۔ (یعنی سفر نہ کیا جائے) ایک مسجدالحرام، دوسری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد (مسجدنبوی) اور تیسری مسجدالاقصیٰ یعنی بیت المقدس۔


حدیث نمبر: 1190
حدثنا عبد الله بن يوسف،‏‏‏‏ قال أخبرنا مالك،‏‏‏‏ عن زيد بن رباح،‏‏‏‏ وعبيد الله بن أبي عبد الله الأغر،‏‏‏‏ عن أبي عبد الله الأغر،‏‏‏‏ عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ أن النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ صلاة في مسجدي هذا خير من ألف صلاة فيما سواه إلا المسجد الحرام ‏"‏‏.‏

ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں امام مالک نے زید بن رباح اور عبیداللہ بن ابی عبداللہ اغرسے خبر دی، انہیں ابوعبدللہ اغر نے اور انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری اس مسجد میں نماز مسجدالحرام کے سوا تمام مسجدوں میں نماز سے ایک ہزار درجہ زیادہ افضل ہے۔


کتاب فضل الصلوۃ فی مکۃ والمدینۃ صحیح بخاری
 
Top