• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرا تھریڈ ڈیلیٹ کیوں کر دیا گیا ؟؟

  • موضوع کا آغاز کرنے والا Barakah
  • تاریخ آغاز
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
B

Barakah

مہمان
السلام علیکم ۔۔

بھائیوں میں نے جہاد سیکشن میں ایک تھریڈ "فضیلۃ الشیخ امین اللہ پیشاوری حفظہ اللہ کا پاکستانی حکمرانوں پر فتوی" کے نام سے بنایا تھا۔۔ اور وہ اب نہیں ہے ؟؟ یہ کیا مسئلہ ہے ۔۔ میری کافی پوسٹیں بھی حذف کی جا رہی ہیں ۔۔ آخر کیا وجہ ہے ؟؟؟؟؟ مجھے تو یہ سراسر ذیادتی لگ رہی ہے ۔۔ ایسا کیوں ؟؟ تھریڈ کے ساتھ کوئی بھی ایکشن لینے پہ ذاتی پیغام میں اُس ایکشن لینے کی وجہ بیان کرنی چاہیے ۔۔
 
سلفی منہج

مبتدی
شمولیت
جولائی 24، 2011
پیغامات
39
ری ایکشن اسکور
117
پوائنٹ
0

بھائی جان میں نے اتنی محنت سے تھریڈ بنائے تھے وہ تھریڈ بھی انہوں نے ڈیلیٹ کردیے ۔ لیکن ان شاء اللہ یہ حق کو روک نھیں سکتے ۔ بات دراصل یہ ہے کہ یہ مبشر احمد ربانی کو بچانے کی کوشش ہے ۔ دراصل کتاب مرجئۃ العصر کی تلبیسات سے مفتی مبشر احمد ربانی بھت خوفزدہ ہیں ان کے پاس اس کتاب کا جواب ہی نہیں ہے ۔ ظاھر ہے کیسے ھوگا ۔ قرآن وسنت میں ارجائیت اور جہمیت کے دلائل ہی نہیں ہیں بلکہ ان کا ردّ ہے ۔ لہٰذا اب جواب کہاں سے آئے اس لیے آسان طریقہ یہ ہے کہ تھریڈ ہی کو ڈیلیٹ کردیا جائے تاکہ لوگوں تک صحیح بات پہنچ ہی نہ سکے ۔
 
جزاک اللہ خیراً ۔۔ بھائی انشاءاللہ یہ لوگ حق کو نہیں چھپا سکتے ۔۔ میرے خیال سے ہر کسی کو اس بات پر غور و فکر کرنا چاہیے کہ مبشر احمد ربانی صاحب نے ابھی تک اسکاجواب کیوں نہیں لکھا ؟؟ بلکہ وہ تو جواب دینے میں سب سے تیز ہیں !!!! ؟؟؟؟؟ ~~~~~
 
B

Barakah

مہمان
وہ جو شیخ اسامہ کی بیماری والے تھریڈ میں جو طالبان پر رفع الیدین کے بارے میں الزام لگایا گیا تھا ۔۔ وہ ساری بحث بھی یہاں کی انتظامیہ نے ڈیلیٹ کردی ۔۔ یعنی کہ لوگوں کو یہ باور کرایا جا سکے کہ رفع الیدین کے متعلق الزام کی بحث چھڑی ہی نہیں ۔۔
 
سلفی منہج

مبتدی
شمولیت
جولائی 24، 2011
پیغامات
39
ری ایکشن اسکور
117
پوائنٹ
0
وہ جو شیخ اسامہ کی بیماری والے تھریڈ میں جو طالبان پر رفع الیدین کے بارے میں الزام لگایا گیا تھا ۔۔ وہ ساری بحث بھی یہاں کی انتظامیہ نے ڈیلیٹ کردی ۔۔ یعنی کہ لوگوں کو یہ باور کرایا جا سکے کہ رفع الیدین کے متعلق الزام کی بحث چھڑی ہی نہیں ۔۔
میں نے کئی ویڈیوز میں مجاہدین کو رفع الیدین کے ساتھ نماز پڑھتے دیکھا ھے افغانستان میں ۔ ان مجاھدین کے ساتھ جو رفع الیدین نہیں کررھے تھے ۔ میں نے ایسا کچھ بھی نہیں دیکھا کہ مجاھدین اس بارے میں آپس میں اختلاف کررھے ہوں۔ یا بحث ومناظرہ ان کے درمیان ہورہا ھو ۔ ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا اگر کوئی مسلمان خاتون رفع الیدین نہ کرتی ہو اور صلیبی کتے اس خاتون کی بے عزتی کررھے ہوں تو کیا ھم وہاں سے یہ کہہ کر چل دیں گے کہ بھئی یہ مسلمان خاتون نماز میں رفع الیدین تو کرتی نہیں ہے ھم اس کی مدد کرکے کیا کریں گے۔
برادر محترم یہ سب بہانے بازیاں ہیں جہاد سے بھاگنے کی ۔ آج اگر ان کے طاغوتی حکمران یہ اعلان کردیں کہ افغانستان کا جہاد ضروری ہے ۔ تو آپ دیکھیں گے کہ یہی لوگ کس قدر شدومد سے جہاد کی حمایت میں خطبے دے رہے ہوں گے ۔اس وقت یہ رفع الیدین کو بھول جائیں گے ۔ اور مجھے تو ان کی دینی غفلت پر حیرانی ہے کہ محض رفع الیدین کو بہانہ بناکر طائفہ منصورہ کی مخالفت کرتے ہیں ۔ افسوس ہے ان پر!
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
مجھے شدید حیرت اور افسوس ہے کہ آپ بھائیوں کا رویہ ایسا تحقیر آمیز ہے کہ کوئی بھی نفیس شخص آپ سے چند منٹ گفتگو کرنا برداشت نہیں کر پائے گا۔ یہ آخر کیا رویہ ہے اگر آپ کے تھریڈ کو ڈیلیٹ کیا گیا ہے تو اس سے قبل کہ انتظامیہ اس ایکشن کی وضاحت پیش کرے کہ فلاں دھاگا یا پوسٹ کس قانون کے تحت موڈریٹ کیا گیا ہے (اگرچہ انتظامیہ ایسی وضاحت پیش کرنے کی پابند نہیں)، آپ اس وضاحت سے قبل ہی ایسے گھناؤنے الزامات اور حقارت پر مبنی جملے کہیں:

وہ تھریڈ بھی انہوں نے ڈیلیٹ کردیے ۔ لیکن ان شاء اللہ یہ حق کو روک نھیں سکتے ۔
اس لیے آسان طریقہ یہ ہے کہ تھریڈ ہی کو ڈیلیٹ کردیا جائے تاکہ لوگوں تک صحیح بات پہنچ ہی نہ سکے ۔
بھائی انشاءاللہ یہ لوگ حق کو نہیں چھپا سکتے
وہ ساری بحث بھی یہاں کی انتظامیہ نے ڈیلیٹ کردی ۔۔ یعنی کہ لوگوں کو یہ باور کرایا جا سکے کہ رفع الیدین کے متعلق الزام کی بحث چھڑی ہی نہیں ۔۔
برادر محترم یہ سب بہانے بازیاں ہیں جہاد سے بھاگنے کی
اور مجھے تو ان کی دینی غفلت پر حیرانی ہے کہ محض رفع الیدین کو بہانہ بناکر طائفہ منصورہ کی مخالفت کرتے ہیں ۔ افسوس ہے ان پر!
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی شخص جھاڑو لے کر کھڑا ہو اور بس اس سے بات شروع کریں اور وہ جھاڑو منہ پر کھینچ مارے۔ اس قدر شدت اور بدظنی۔۔؟ کیا آپ احباب کے علاوہ دنیا میں کوئی مسلمان موجود ہے یا حکمرانوں اور فوج کے ساتھ ساری عوام اور آپ سے بدلائل مخالفت رکھنے والے اہل علم، سب ہی مرتدین میں شامل ہیں؟

محدث فورم کے مکمل قوانین [LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D9%85%D8%B9%D9%84%D9%88%D9%85%D8%A7%D8%AA-%D9%85%D8%AD%D8%AF%D8%AB-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-173/%D9%85%D8%AD%D8%AF%D8%AB-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D9%88%D8%A7%D8%B9%D8%AF-%D9%88%D8%B6%D9%88%D8%A7%D8%A8%D8%B7-541/]یہاں [/LINK]ملاحظہ فرمائیں اور اپنا محاسبہ کریں کہ آپ کتنی جگہوں پر کتنے قوانین کی مخالفت کر چکے ہیں اور آپ کی ان تمام پوسٹس اور دھاگوں پر اتنے عرصے میں کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ صرف ایک قانون ملاحظہ کریں:

4- یہ ایک دعوتی و تبلیغی فورم ہے نہ کہ دار الافتاء، پس فورم کا اصل مقصود نقلی و عقلی دلائل کے ساتھ علمی مکالمہ و مباحثہ ہے لہذا شخصیات، مسالک، اسلامی تحریکوں اور سیاسی جماعتوں کی تکفیر و تفسیق کے لیے اس فورم کو بطور پلیٹ فارم استعمال کرنا ممنوع ہے۔
صرف اسی ایک قانون کی مخالفت میں آپ کی تمام پوسٹس اور دھاگے ڈیلیٹ کئے جا سکتے ہیں کہ مجال ہے جو کسی پوسٹ میں معین تکفیر سے گریز کیا گیا ہو۔

اور آخر میں ہمارے قوانین میں موجود یہ وضاحت بھی نوٹ فرمائیں:
قواعد و ضوابط کی کسی شدید یا سنگین خلاف ورزی پر ہی کوئی تھریڈ یا مراسلہ منظر عام سے ہٹایا جاتا ہے ، ایسی صورت میں متعلقہ رکن یا دوسرے اراکین سے درخواست ہے کہ اوپن فورم میں غیرضروری شکایات کے ذریعے انتظامیہ کے اس ایکشن پر بحث سے احتراز کیا جائے۔
درج بالا قانون کے ہوتے ہوئے بھی ہم نے یہ شکایات سیکشن اس لئے قائم کیا تھا کہ نادانستگی میں، غلطی سے کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔ ہم آپ کو آپ کی بات سلیقے سے رکھنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں کہ جہاں آپ کی عزت ہو اور آپ بھی دوسروں کی عزت کریں۔ لیکن میں معذرت خواہ ہوں کہ آپ کے رویہ کو دیکھتے ہوئے ہم احتجاجاً کسی بھی طرح کی وضاحت پیش نہیں کریں گے (اور ایسا پہلی دفعہ ہوگا) اور آئندہ سے فورم کے قوانین کے نفاذ میں بھی سختی کی جائے گی۔

والسلام
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top