• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میری عرض

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
میں نے ایک مضمون لکھا تھا "تقلید شخصی اور نکتہ اتفاق"
اس پر سرفراز فیضی صاحب کو جو اعتراض تھا اس کا انہوں الگ تھریڈ بنا دیا اور جب میں ان اعتراضات پر الزامی سوالات کیے تو اس کو انہوں پھر الگ تھریڈ بنادیا ۔
میرے نذدیک اعتراضات ، جوابات ، الزامی سوالات جب ایک مضمون سے متعلق ہوں تو ایک جگہ ہونے چاہئیے۔ اگر تو انتظامیہ کی کوئی ایسی پالیسی ہے جو مضمون کے بخرے کرنے سے متعلق ہے تو میری گذارش ہے ممبر کو تبیہ کی جائے ، اگر نہیں تو ظاہر ہے چوں کہ مضمون ایک ہے تو میرا ایک جواب تمام حصوں میں آسکتا ہے تو میری انتظامیہ سے گذارش ہے کہ مجھے مکررات کے حوالہ کچھ نہ کہا جائے
جزاک اللہ خیرا
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
تلمیذ بھائی،
اس سلسلے میں عرض ہے کہ جو موضوع آپ نے شروع کیا ، اس کا دائرہ کافی وسیع ہے۔ سب سے پہلے تو اس کے دو بڑے دائرے ہیں، ایک تقلید شخصی کی تعریف یا اس سے کیا مراد ہے، جو بالکل علیحدہ موضوع ہے، خصوصاً آپ کی کی گئی تعریف کی وجہ سے۔ اور دوسرا ایک مذہب کے اکابرین کی پیروی یا ملت کے اکابرین کی پیروی، تن آسانی کے لئے دیگر مذاہب کے فتاویٰ پر عمل کرنا وغیرہ۔
لہٰذا ایک طرح سے بہتر ہی ہے کہ ایک موضوع کے تمام ضمنی موضوعات علیحدہ دھاگوں میں کسی نتیجہ تک پہنچ سکیں۔ ہم بعد میں ان تمام موضوعات کو آپس میں لنک کر دیں گے، اور وہ اس طرح کہ ایک موضوع کی پہلی پوسٹ میں دیگر تمام موضوعات کا لنک شامل کر دیا جائے گا۔ ان شاء اللہ۔

امید تو نہیں کہ ان موضوعات میں آپ کو ایک ہی جیسے جوابات دینے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
اگر پھر بھی ایسی ضرورت ہو بھی تو، ہم سے ازراہ تعاون، اقتباس وغیرہ مختلف لے کر تھوڑا سا تنوع پیدا کر لیجئے گا۔
 
Top