• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرے سوال اور قرآن مجید کے جواب !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
میرے سوال اور قرآن مجید کے جواب !!!
======================

میں نے کہا : یا الله ! تیری مدد کیسے ملے گی ؟
جواب ملا : صبر اور نماز سے مدد مدد لیا کرو. (القرآن 2:45)

میں نے کہا : یا الله ! میں بہت گنہگار ہوں.
جواب ملا : الله کی رحمت سے مایوس مت ہو الله سب گناہ بخش دیگا. (القرآن 39:53)

میں نے کہا : یا الله ! میرے دل کو سکون نہیں ھے.
جواب ملا : بیشک الله کی یاد سے ہی دلوں کو اطمینان (سکون) ھے. ( القرآن 13:28)

میں نے کہا : یا الله ! میں بہت اکیلا ہوں.
جواب ملا : بیشک ہم تمهارے رگ و ریشہ سے بھی زیادہ قریب ہیں. (القرآن 50:16)

میں نے کہا : یا الله ! مجھے کوئی یاد نہیں کرتا.
جواب ملا : تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا. (القرآن 2:152 )

میں نے کہا : یا الله ! میری راہوں میں بہت پریشانیاں ہیں.
جواب ملا : جو الله سے ڈرتا ہے الله اس کی نجات کی صورت نکال دیتا ہے. (القرآن 65:2)

میں نے کہا : یا الله ! میرے بہت سے ادھورے خواب ہیں.
جواب ملا : مجھ سے دعا کرو میں قبول کروں گا. (القرآن 40:60)
 
Top