پھر آپ کے پاس ایک ایڈیٹر کا صفحہ کھل جائے گا، دو خانے والا (سبز رنگ والا چھوٹا اور سفید رنگ والا بڑا خانہ)۔
اس طرح۔۔
اس کے سبز رنگ والے خانے میں عنوان لکھیں اور نیچے بڑے خانے میں تحریر ۔۔۔
اورپھر اپنی تحریر ایک بار اچھی طرح پڑھ لیں۔۔
اور پھر
"موضوع شامل کریں" والا بٹن دبا دیں۔
آپ کا نیا مراسلہ یا پوسٹ فورم پر ظاہر ہوجائے گی، ان شاء اللہ۔
پہلا طریقہ ختم ہوا۔۔۔ابتسامہ!
ایڈیٹر میں موجود مختلف سہولیات کی بدولت آپ اپنی تحریر کو بولڈ، اٹیلک ، انڈر لائن اور رنگدار بھی کرسکتے ہیں۔
عربی عبارت کو "عربی" ٹیگ بھی لگا سکتے ہیں تاکہ قارئین کو پڑھنےمیں آسانی ہو۔
ہیڈنگ اور سب ہیڈنگ وغیر ہ بھی دے سکتے ہیں ۔
تحریر کو فورم میں شامل کرنے سے پیشتر "پیش منظر۔۔" کے بٹن کو استعمال کرکے یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ میری تحریر کیسی نظر آئی گی۔
ضرورت کے مطابق بے جان اشیاء کی تصاویر بھی شامل کی جاسکتیں ہیں۔۔"فائل کو اپلوڈ کریں" والا بٹن استعمال کرکے۔
کسی ویب سائیٹ کا ویڈیو لنک بھی دے سکتے ہیں، وغیرہ وغیرہ