• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھانا کیسے کھاتے تھے

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
684
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
53
1- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھانا شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھا کرتے تھے-
(صحیح سنن ترمذي: 1857 )
2- آپ صلی اللہ علیہ وسلم دائيں ہاتھ سے کھانا کھانے کا حکم دیتے تھے۔ (صحیح مسلم: 2020 )
3- آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے کے بعد درج ذیل دعا پڑھا کرتے تھے:
((الْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ غَيْرَ مَكْفِيٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْهُ رَبَّنَا))-
(صحیح البخاری: 5458)
4- آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی کھانے میں عیب نہیں نکالا، اگر دل چاہتا توکھا لیتے ورنہ چھوڑ دیتے۔ (صحیح مسلم: 2064)
5- آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے کی تعریف بھی کیا کرتے تھے-
(صحیح مسلم: 2052)
6- بعض اوقات نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مہمانوں کوبار بار کھانا پیش کرتے تھے، جیسے فیاض کیا کرتے ہیں۔
(صحیح البخاری: 6452)
7- کسی کے ہاں دعوت کھانے کے بعد اسے درج ذیل الفاظ میں دعا دیا کرتے تھے:
((اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِيمَا رَزَقْتَهُمْ، وَاغْفِرْ لَهُمْ وَارْحَمْهُمْ)) (صحیح مسلم: 2042)
8- بعض لوگوں نے آپ سے عرض کیا کہ ہم کھانے کے باوجود سیر نہیں ہوتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں فرمایا: شاید کہ تم الگ الگ کھاتے ہو؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، آپ نے فرمایا: اکٹھے کھایا کرو، اور اللہ نام لے کر کھایا کرو تمھارے کھانے میں برکت ڈال دی جائے گی- (صحیح سنن أبي داود: 3764، صحیح سنن ابن ماجہ: 3286)
9- آپ صلی اللہ علیہ وسلم ٹیک لگا کر نہیں کھاتے تھے- (صحیح البخاری: 5398 )
10 – آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تین انگلیوں سے کھاتے تھے، اور کھانے کے بعد اپنے ہاتھ کو چاٹ لیا کرتے تھے۔ (صحیح مسلم: 2032)
 
Top