سرفراز فیضی
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 22، 2011
- پیغامات
- 1,091
- ری ایکشن اسکور
- 3,807
- پوائنٹ
- 376
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دعوتی مینجمنٹ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا مطالعہ ایک دعوتی تحریک کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ رب العزت نے امت کے لیے اسوہ بنایا ہے ۔ آپ کی شخصیت اپنی امت کے لیےہر پہلو سے اسوہ ہے ۔ اللہ کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت کے بہت سارے پہلؤوں میں سے ایک پہلو یہ بھی ہے کہ آپ داعی تھے ۔ اللہ کی طرف سے خاص اپائنٹ کیے گئے داعی ۔يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا ،وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا
قُلْ هَذِهِ سَبِيلِي أَدْعُو إِلَى اللَّهِ عَلَى بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي
داعی ہونے کی حیثیت سے اللہ کے نبی کی زندگی ایک پہلو یہ ہیکہ اللہ کے نبی ایک دعوتی تحریک کے سربراہ تھے ۔ اللہ نبی کی سیرت کے مطالعہ کا ایک دلچسپ بلکہ اہم پہلو یہ بھی ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دعوتی تحریک کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے اس دعوتی تحریک کو کیسے مینیج کیا ۔ ہمارا مقصد ہے کہ ایک دعوتی تحریک کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے اللہ کے نبی کی سیرت اور دعوتی حکمت عملی کا مطالعہ کیا جائے ، پھر ان حوالوں سے ہمارے موجودہ دعوتی نظام (اس کو آپ بے نظامی بھی پڑھ سکتے ہیں ، خاص ہندوپاک کے تناظر میں ) کا ایک تنقید ی جائزہ لیں اور دیکھیں کی اسوہ رسول کی کون سی چیز مس ہورہی ہے کہ ہماری دعوت وہ نتیجہ پیدا نہیں کررہی جو اسے پیدا کرنے چاہیے ۔
اس وقت میرے ذہن اس مضمون کا کوئی خاص خاکہ نہیں ہے ۔ وقتا فوقتا جو بھی بات ذہن میں آئے گی لکھتا چلے جاؤں گا۔ اہل علم سے گذارش ہے کہ رہنمائی اور مشوروں سے نوازتے رہیں ۔ اگر خاص اس موضوع پر اس سے پہلے کسی نے کبھی لکھا ہے تو ضرور رہنمائی فرمائیں ۔ عربی ، اردو ، انگلش کسی بھی زبان میں ۔