• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مسجد نبوی میں ہے ؟ (تبصرہ جات )

Ibne Habibullah

بین یوزر
شمولیت
جنوری 12، 2016
پیغامات
106
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
22
اللہ تعالیٰ نے مجھے حج کی سعادت دے دیوے ہے اور مسجد نبوی بھی دیکھے ہے۔ آقا علیہ السلام کی قبر مسجد سے باہر ہووے ہے۔ قبر کے تین طرف مسجد ہووے اور جنت البقیع کی طرف خالی ہووے ہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اس تھریڈ میں ایک کتاب پوسٹ کی جارہی ہے ، جو احباب اس پر تبصرہ ، تنقید یا اصلاح کرنا چاہتے ہیں وہ حالیہ تھریڈ کو استعمال کریں ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ.
اللہ آپکے علم، عمل اور وقت میں برکت عطا فرماۓ. اور آپکی ان محنتوں کو شرف قبولیت بخشے. آمین.
تقبل یا رب العالمین.
 
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
234
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
52
شکریہ شیخ. آپ نے ایک بہت اچھا کام کیا. اللہ آپکو اسکا بہتر بدلہ عطا فرمائے
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
اس کتاب کو رومن اردو میں پڑھنے کے لۓ اس لنک پر تشریف لائیں.
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
نبی کریم صل الله علیہ و اله وسلم کی قبر مبارک سے متعلق ایک بات کی تحقیق درکار ہے - ؟؟

باوثوق ذرائع کے مطابق نبی کریم کی قبر مبارک کے ارگرد زیر زمین گولائی کی شکل میں ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار موجود ہے- جو سن 557 ھ میں شام کے حکمران سلطان نور الدین زنگی رحم الله کی حکم پر بنائی گئی تھی - اس کا پس منظر الوفاء الوفاء کے مصنف عبداللہ بن احمد سمہودی نے یہ بیان کیا ہے کہ اس سال مراکش کے عیسائی حکمران نے نبی کریم صل الله علیہ و اله وسلم کے جسد مبارک کو اپنے مذموم مقصد کے لئے قبر سے نکالنے کے لئے اپنے دو کارندوں کو مدینہ المنوره بھیجھا تھا -نور الدین زنگی نے خواب میں دیکھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دو سرخی مائل رنگت کے آدمیوں کی طرف اشارہ کرکے سلطان سے کہہ رہے ہیں کہ مجھے دو کتے تنگ کررہے ہیں- ان کی خبر لو ۔ سلطان ہڑبڑا کر اٹھا- اور مدینہ پہنچ کر ان دونوں خبیثوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جو قبر مبارک کے اردگر ایک سرنگ کھود رہے تھے - (واقعہ کی تفصیل اکثر کتابوں اور ویب سائٹس پر موجود ہے تفصیل میں نہیں جانا چاہتا ) -

اس پورے واقعہ کو شیخ زبیرعلی زئی حفظ اللہ نے سند کی رو ضعیف قرار دیا ہے تفصیل اس لنک میں موجود ہے -

http://www.urdumajlis.net/threads/سلطان-نور-الدین-زنگی-اور-نبی-کریم-کا-دیدار-واقعہ-کی-حقیقت.17696/

لیکن شیخ محترم نے اس کی کوئی توجیہ نہیں پیش کی کہ آخر نبی کریم کی قبر مبارک کے ارگرد زیر زمین گولائی کی شکل میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار آخر کیوں بنوائی گئی- آخر وہ کون سے محرکات تھے جن کی بنا پر یہ دیوار آج بھی قبر نبوی کے اردگرد زیر زمین موجود ہے ؟؟

شکریہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اس پورے واقعہ کو شیخ زبیرعلی زئی حفظ اللہ نے سند کی رو ضعیف قرار دیا ہے تفصیل اس لنک میں موجود ہے -
مسجد نبوی کے تہہ خانے میں موجود ’ حرمین شریفین نمائش ‘ کے مدیر شیخ فایز بن علی فایز نے بھی اس قصہ کی تردید میں ایک تفصیلی بیان دیا ہے ، جس میں اس تاریخی حکایت کی ابتدا ، اس کے غلط ہونے کے شواہد و قرائن پر مفصل گفتگو کی ہے ۔ ( لنک )
لیکن شیخ محترم نے اس کی کوئی توجیہ نہیں پیش کی کہ آخر نبی کریم کی قبر مبارک کے ارگرد زیر زمین گولائی کی شکل میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار آخر کیوں بنوائی گئی- آخر وہ کون سے محرکات تھے جن کی بنا پر یہ دیوار آج بھی قبر نبوی کے اردگرد زیر زمین موجود ہے ؟؟
اس دیوار کی موجودگی کی کیا دلیل ہے ؟
 
Top