محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,786
- پوائنٹ
- 1,069
نبی ﷺ کی ہم سے محبت. کیا آپ کو بھی نبی ﷺ سے محبت ہے؟
ویڈیو
ویڈیو
لنک
*********************
حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں:
ایک دن نبی ﷺ تہجد پڑھ رہے تھے
اور میں نے رونے کی آواز سنی جب وہ تلاوت کر رہے تھے
اور میں نے ان کی طرف دیکھا تو ان کی داڑھی مبارک آنسووں سے تر ہو چکی تھی
اور عائشہ رضی اللہ عنھا بستر پر لیٹی ہوئیں تھی۔
انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ اتنا روئے حتی کہ ان کے کپڑے آنسووں سے تر ہو گئے
اور اتنا روئے کہ زمین بھی آنسووں سے تر تھی
کہتی ہیں: پھر نبی ﷺ نے سجدہ کیا
اور میں نے سنا کہ سجدے میں نبی ﷺ فرما رہے تھے کہ
اے اللہ میری امت ، اے اللہ میری امت
ہمارے لئے نبی ﷺ رو رہے تھے
اے اللہ میری امت ، اے اللہ میری امت
ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
ایک رات ہم نے نبی ﷺ کو روتے ہوئے سنا اور اس سے ہمارے دل اداس ہو گئے
پھر ہم نے نبی ﷺ سے صبح پوچھا:
یا رسول اللہ، ہم پریشان تھے ! آپ کل کیا پڑھ رہے تھے ؟
آپ ﷺ نے فرمایا:
میں قرآن کی ایک آیت پڑھ رہا تھا اور رو رو کر دہرا رہا تھا
آپ جانتے ہیں کہ وہ آیت کس کے بارے میں تھی؟ وہ آیت جو امت کے بارے میں بیان کی گئی۔ جس کی وجہ سے آپ ﷺ رو پڑے
نبی ﷺ امت کی ہمدردی کی وجہ سے روئے اور تلاوت کی !
اگر تو ان کو سزا دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو ان کو معاف فرما دے تو، تو زبردست ہے حکمت واﻻ ہے - سورة المائدة – آیت 118
********
اگر آپ واقع میں نبی ﷺ سے محبت کرتے ہیں تو پھر نبی ﷺ کی اطاعت کریں
نبی ﷺ کے طریقے پر چلیں
محمد ﷺ نے توحید کی دعوت دی اور شرک وبدعات سے منع فرمایا
محمد ﷺ نماز پڑھتے تھے کیا آپ بھی پڑھتے ہو؟
محمد ﷺ کی داڑھی تھی کیا آپ کی ہے؟
کہنے کیلئے تو بہت سی باتیں ہیں لیکن اس پر اکتفاء کرتا ہوں۔
اللہ عزوجل ہم سب کو اللہ اور رسول ﷺ کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
الداعی الی الخیر۔
ناصر البلوشی