• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نوکری سے دھوکے میں نہ آئے ۔ ۔ اسعد الزوجین

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
نوکری سے دھوکے میں نہ آئے
بیوی کی سب سے پہلی اور بنیادی نوکری اس کا شوہر اور بچے ہوتے ہیں ان کی خوشی میں اس کی خوشی ہوتی ہے اور ان کی پریشانی میں وہ پریشان ہوتی ہے ۔جو عورت گھر کی معاشی حالت سدھارنے کی غرض سے نوکری ڈھونڈنے کے لئے باہر نکلتی ہے اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ گھر کے کام کاج میں کوتاہیاں کرتی ہے ۔کیونکہ اللہ نے ایک جسم میں دودل نہیں رکھے۔اور پرانی کہاوتوں میں ہے کہ :دودھیان اور خیال والا شخص جھوٹا ہوتا ہے ۔

بعض عورتوں کایہ طریقہ ہوتا ہے ۔اللہ انھیں ہدایت دے ۔کہ نوکری کو گھر پر ترجیح دیتی ہیں اور پھر کچھ عرصے کے بعد عورت کا سارا دھیا ن اپنی نوکری اور تنخواہ پر لگ جاتا ہے جبکہ گھر ،شوہر اور بچے سے اس کا دھیان یکسر ہٹ جاتا ہے ۔اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ دفتر کے کاموں سے تھک جانے کی وجہ سے اس میں گھر کاکام کاج کرنے کی ہمت باقی نہیں رہتی جب وہ تھکی ہاری دفتر سے لوٹتی ہے تو اس کے سامنے شوہر اور بچے اپنے اپنے کام لئے کھڑے ہوتے ہیں ۔یہاں سے اس کے اور ان کے درمیان مشکلات پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں اورپھر شوہر یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ نوکری چھوڑ دے تاکہ گھر اور بچوں پر توجہ دے سکے ۔

لیکن بیوی اس کو سختی سے مسترد کردیتی ہے کیونکہ اسکاخیال ہوتا ہے کہ یہ نوکری اور تنخواہ ہی اس کی بہترین زندگی کے ضامن ہیں جبکہ یہ غلط ہے شوہر اور بچے ہی صحیح سعادت اور خوش بختی کے ضامن ہیں بلکہ آیت میں جس سکون اور سعاد ت کی طرف اشارہ ہے اس سے یہی مراد ہے ۔اس لئے جو بیوی زندگی کی خوشیاں اور آسائشیں سمیٹنا چاہتی ہو اور ان سے اپنے دامن کو بھرنا چاہتی ہو اس کو چاہیئے کہ شوہر اور بچوں کو اپنی نوکری پر ترجیح نہ دے بلکہ سعادت ،خوش بختی اور سکون کی جستجو میں لگے۔کیونکہ باہر کام کرنے والی ہر عورت پر دفتر کاکام اثر انداز ہوتا ہے جس سے اس کاگھر متاثر ہوتا ہے۔ البتہ کوئی عورت زیادہ متاثر ہوتی ہے اور کوئی کم۔
 
Top