• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وضو کی فضیلت

شمولیت
نومبر 24، 2012
پیغامات
265
ری ایکشن اسکور
502
پوائنٹ
73
قال اللہ تعالی : (يايهاالذين ءامنوا اذا قمتم الی الصلوة فاغسلوا وجوهكم ) الی قوله تعالي: (مايريد الله ليجعل عليكم من حرج ولكن يريد ليطهركم وليتم نعمته لعلكم تشكرون ) المائدة
حديث
عن ابي هيريرة ﷜قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول :((ان امتي يدعون يوم القيامة غرا محجلين من أثارالوضوء فمن استطاع منكم أن يطيل غرته ،فليفعل )) متفق عليه
ترجمہ اللہ تعالی نےفرمایا اے ایمان والو ،جب تم نماز کےلیے کھڑے ہو (ارادہ کرو) نواپنے چھروں اور ہاتھوں کو کہینیوں تک دھو لو اور اپنے سروں کا مسح کولواور اپنےپیروں کوٹخنوں تک دھو لو اور اگر تم جنبی ہو تو اچھی طرح پاکیزگی حاصل کرو (غسل کرو) ۔۔۔۔(اس قول تک ) اللہ تعالی تم پرتنگی کاارادہ نہیں کرتا ،بلکہ یہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور اپنی نعمت تم پرپوری کرے ،تاکہ تم شکرکرو-
(فائدۃ )اس آیت میں وضوکرنےکاحکم ہے
،
حدیث حضرت ابو ہریرۃ ﷜سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کوفرماتےہوے سناکہ میری امت کے لوگووں کوقیامت والے دن اس حال میں پکارا جاے گاکہ وضوء کےنشانات سے ان کے چہرےاور ہاتھ پاؤں روشن ہوں گے ۔ پس تم میں سے جو شخص اپنی یہ روشنی بڑھانے کی طاقت رکھے تو وہ ضرور ایساکرے (یعنی اعضاےوضوء کوان کی مقدارسےزیادہ دھونے کی کوشش کرے،تاکہ ورشنی میں مزید اضافہ ہو )
((بخاری مسلم))
 
Top