• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ٹی ٹی پی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
کراچی ... کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کے نائب ولی الرحمان کی ہلاکت کی تصدیق کردی، احسان اللہ احسان کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ ترجمان طالبان احسان اللہ احسان کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب امریکی جاسوس طیاروں کے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں حملے کے نتیجے میں ولی الرحمان ہلاک ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ولی الرحمان کی ہلاکت پر پاکستان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے طالبان کے اہم کمانڈر ولی الرحمان کی میران شاہ کے قریب تدفین بدھ اور جمعرات کی شب کردی گئی ۔ امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق طالبان کے 2 جنگجووٴں نے بتایا کہ ولی الرحمان کو میران شاہ کے قریب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا اور تدفین میں وہ بھی شریک تھے۔ ولی الرحمان پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کا حامی تھا جو میران شاہ میں ایک گھر پر ڈرون حملے میں ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا تھا۔ تاہم امریکا نے اب تک ولی الرحمان کے ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
لنک
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
اس ڈرون حملہ کے بارے میں تھریڈ پہلے بھی بن چکا ہے تاہم اس خبر میں احسان اللہ احسان کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کی بات کی گئی ہے جس کی وجہ سے نیا تھریڈ بنایا گیا ہے اگر ساتھیوں کو اعتراض ہوا تو اس پوسٹ کو اس ہی تھریڈ میں شامل کر دیا جائے گا۔
 
Top