• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

" پاکستانی اپنی مائیں بھی بیچ دیتے ہیں........"

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
" پاکستانی اپنی مائیں بھی بیچ دیتے ہیں........"

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

جب ایک امریکی بیوروکریٹ نے یہ جملہ کہا تھا تو ملک بھر میں شور اٹھ گیا تھا...

ہم کو بھی بہت برا لگا تھا.....ہماری غیرت کو جو للکارا تھا....لیکن یقین کیجئے وہ سب شوروغوغا ہمارا ڈرامہ تھا....ورنہ غیرت کے معاملے میں ہم سب اب "تیمور کے بچے" ہیں....کہ ہر غلام قادر روہیلہ ہمارا امتحان لیتا ہیں...اور ہم "سہولت کے ساتھ" فیل ہو جاتے ہیں.....

.یہ جو ترکی کے صدر نے "ڈرامہ" کیا ہے بنگلہ دیش سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا ...یہ بھی اسی سلسلے کی ایک نئی کہانی ہے...مجھے تو طیب اردووان بھی "غلام قادرروہیلہ" ہی لگا ہے...کہ ہماری غیرت آزمانے کو اس نے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے...اب آنکھ موندھے دیکھ رہا ہے کہ کب ہماری غیرت بیدار ہو اور ہم بھی حرکت میں آئیں.....

.لیکن ہم تو تب حرکت میں نہ آئے تھا جب روہیلہ نے تیمور زادیوں سے برہنہ رقص کی فرمایش کی اور خود خنجر پاس رکھ کے سو گیا اور اعضا کی شاعری " برہنہ غزلیں " سناتی رہی ... جب اٹھا تو یہ جملہ کہہ کے "غیرت تیمور کے گھرانے سے رخصت ہو چلی"...تاریخ رقم کر دی....

تو جناب ترکی کے صدر صاحب ! آپ کس چکر میں ہیں ؟...جب عافیہ اٹھائی گئی تھی تو اٹھوانے والے ہمارے اپنے صدر صاحب تھے تب "رقص برہنہ" رکا اور نہ غیرت جاگی تو اب ہم غیرت کر لیں ؟ ...واہ جی واہ آپ بھی کمال ہی کرتے ہیں.... اور غیرت بھی اس ایک "بابے" کے لیے جس نے برس دو برس میں ویسے ہی مر جانا تھا ..ویسے بائی دی ویے وہ ہمارا کیا لگتا تھا؟...اس طرح کے جذباتی مولوی ہمارے اپنے ہاں بھی بہت ہیں... ہم پہلے ہی تنگ آئے ہوۓ ہیں...آپ لے جائیں اپنے ہاں اگر زیادہ ضرورت ہے

پنتالیس برس ہوۓ بنگالیوں کو ہم سے جدا ہوۓ وہ اپنے گھر خوش ہم اپنے گھر....وہ تو "ویلے" ہیں کہ نصف صدی پرانی آگ میں جل رہے ہیں ہیں...بدلے لے رہے ہیں....ہماری غیرت کا دامن بہت وسیع ہے جناب ! کسی "امراؤ جان ادا" کے دامن کی طرح کہ
جو آئے ، آئے ہم دل کشادہ رکھتے ہیں

ہم کیوں اپنا سفیر واپس بلائیں.؟..یہ "ڈرامے" آپ کو مبارک ہوں...آپ کو اتنی دور بیٹھے نہ جانے کاہے کا درد اٹھ رہا ہے؟... جناب ! ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں ہماری اور بھی "مصروفیات " ہیں....ہمارے وزیراعظم سے تقاضا ہے کہ لب کشائی کریں ...آرزو ہے کہ وزارت خارجہ کچھ بولے...لو کر لو گل..... او جناب ہم وہ ہیں کہ اس خطے کے فیصلے ، ہمیں سوچے بغیر نہیں ہوتے...یہی تو وجہ ہے آج تک میاں صاحب نے وزارت خارجہ کا قلم دان اپنی بغل میں داب رکھا ہے....اور اب وہ ایک ایٹمی وزیر خارجہ بھی ہیں...سو وہ "چھوٹے چھوٹے" معاملات پر نہیں بولتے ..............


ابوبکرقدوسی
 
Top