• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستان میں جاری فساد کا پردہ چاک کرتا ، ایک شاندار اردو بلاگ

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
مگر آپ تو حنفی ہیں۔۔۔
دالعلوم دیوبند۔۔۔
نمونہ!
کیا احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے دور کے حکمران شرعی حکمران تھے ؟ جو جواب اسکا وہی آج پر بھی لگا لیجئے اور جو عمل امام اہل السنۃ رحمہ اللہ نے اختیار کیا وہی آج کر لیجئے ، رپڑ ہی مک جائے گا۔ شکریہ
اگر جواب ہاں میں ہے۔۔۔
تو پھر سنجیدہ ہوجائیں۔۔۔ لااُبالی کیفیت میں سلپ ہوگئےتو۔۔۔
بات کہیں کی کہیں نکل جائےگی۔۔۔
لگے ہاتھ جس گمان کو آپ مجھ سے منسوب کرکے۔۔۔
اپنا سرکھجا رہے ہیں۔۔۔ اس کا جواب ابومحمد کی بات انہیں دے دیا ہے۔۔۔
سلفی صاحب! اگر آستین اونچی کر ہی لیں تو یہ ذہن میں رکھیں۔۔۔
پھر یہاں پر کردار کشی بہت جاریحانہ انداز میں ہوگی۔۔۔ اس کو کسی قسم۔۔۔
کی دھمکی مت سمجھئے گا۔۔۔ کیونکہ اکثر جب حساس موضوعات پر بات ہوتی ہے۔۔۔
تو فریقین تحمل مزاجی کو بالائے طاق رکھ کر جاریحانہ انداز اپنا لیتے ہیں۔۔۔
دوسری بات جس کی وضاحت چاہوں گا؟؟؟۔۔۔
جواب: اس بارے جواب اوپر زر چکا ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبد اللہ ابی اور اس کے ساتھیوں پر حدود اللہ نفاذ کیوں نہیں کیا تھا؟ اور کیا حدود اللہ کے نفاذ کے بغیر اسلام بے معنی ہے؟
اور اس کی بھی!
جواب: دلیل ؟؟؟ عبداللہ ابی اور اسکے ساتھیوں ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ پر حد قذف کیوں نہ لگی؟ ؟ ؟
اور ایک آخری بات سوال جس زبان میں ہوگا جواب بھی اسی زبان میں دیا جائے گا۔۔۔
اس لئے ادب اور احترام کو ملحوظ خاطر میں رکھئے گا۔۔۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
آپ کے جوابات پڑھ کر آپ کی علمی کاوشوں، صلاحیتوں اور فقاہت کا بخوبی اندازہ ہوا۔

اے اللہ! تو گواہ رہنا۔
اے اللہ! اسلام کی تڑپ جو تو نے میرے اندر پیدا فرما رکھی ہے اُسے ہر مصلحت اور مصلحت پسند سے اپنی پناہ گاہ میں رکھنا۔
میرے اللہ! تو جانتا ہے کہ میں نے کفر و شرک اور بدعات کرنے والوں کا رجسٹر تیار نہیں کیا۔ اور نہ ہی کسی کو تکفیری و خارجی کہنے کا شوق ہے۔ بس تو ہی مجھے اپنی پناہ میں رکھ کہ ایسے کسی کے ہتھے چڑھ جاؤں۔ یا اُس کی باتوں کا اثر قبول کر جاؤں۔
میرے اللہ! تو جانتا ہے کہ تیرے رسول ﷺ نے فرمایا ہے: کہ منافق کی تین نشانیاں ہیں۔ جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔ وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے۔ امانتوں میں خیانت کرے۔ ایک جگہ منافق کی چوتھی نشانی بیان کرتے ہوئے فرمایا: کہ لڑائی کرے تو مغلظات بکے۔
اے اللہ! یہ تو تیرے محبوب ﷺ نے فرمایا ہے۔ میرا اس پر ایمان ہے۔ آج ہر مسلمان کو دیکھتا ہوں۔ اس سے محبت کرتا ہوں۔ لیکن جب اُس کے جھوٹ دیکھتا ہوں، اس کی وعدہ خلافیاں دیکھتا ہوں، امانتوں میں خیانت دیکھتا ہوں، زبان درازیاں دیکھتا ہوں تو میرا وہ دل جو تیری دو انگلیوں کے درمیان ہے پسیج کر رہ جاتاہے۔
میرے مالک! میرے دل کی اس حالت کو بھی تو جانتا ہے جس وقت کوئی واعظ و مدرس، تیرے دین کے احکامات بیان کرتے ہوئے دانستہ غلطیاں کرتا ہے۔ جب متنبہ کیا جاتا ہے تو اُس پر اُس کی قومیت، برادری، پارٹی، نظم و تحریک، نوکری، وطنیت وغیرہ غالب آجاتی ہیں۔ اور وہ حق کو پس پشت ڈال دیتا ہے۔
اے اللہ! میرے دل کی اس حالت کو بھی تو خوب خوب جانتا ہے کہ جب تنظیمیں تیرے دین کا نام لے لے کر نوجوانوں کو اپنے مقاصد کے لئے لڑاتی ہیں۔ اور چند ہی سالوں کے بعد قرآن و سنت کی جن نصوص سے جوانوں کے لہو گرمایا کرتے تھے انہیں ان کے مطالب سے بدل کر نئے معنی پہنا دیتے ہیں۔ اور یوں آہستہ آہستہ تیرے دین پر سب کچھ قربان کرنے والوں کو اپنی تنظیموں سے دُور کر دیتے ہیں اور نئے نئے مقلد قسم کے لوگ بھرتی کر لیتے ہیں۔ اور ان کے ایسے اعمال تیرے دین، تیرے مخلص بندوں کے سامنے تیرے دین سے ہٹے ہوئے لوگ دلیل بنا پیش کرتے ہیں تاکہ تیرے مخلص بندوں کی تذلیل کی جا سکے۔
اے اللہ! اس کے علاوہ میرے دل میں کیا کیا ہے؟ تو سب کچھ جانتا ہے۔ میں لکھتا رہوں تو بھی تو جانتا ہے اور نہ لکھوں تو بھی تو جانتا ہے۔ بس تجھ سے تیری حفظ و امان کا سوال ہے۔ دین کا فہم اور اس پر استقامت کا سوال ہے۔ کلمہ پڑھتے ہوئے شہادت کی موت کا سوال ہے۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو مدینہ کے اندر شہادت سے تو نے سرفراز فرمایا۔ میں بھی تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ کسی ایسی تنظیم کے ساتھ مجھے نہ چلانا جس کی منزل تیرے دین کا نفاذ کے نعرے لگاتے لگاتے مصلحت کا شکار ہو۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
لا الا الا اللہ۔
اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک و لہ الحمد یحیی و یمیت و ھو علی کل شئی قدیر۔
 
Top