عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
تخریج
ناشر
عذاب قبر دین اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ایک اہم عقیدہ ہے۔ عقلی وعلمی گمراہیوں میں غرق بے دین افراد عذاب قبر کا انکار کرتے ہیں ۔لیکن حقیقت یہی ہے کہ عذاب قبر برحق ہے اور اس کے اثبات پر کتاب وسنت میں بے شمار دلائل موجود ہیں۔تمام اہل علم کا اس کے اثبات پر اجماع ہے، اور وہ اسے برحق مانتے ہوئے اس پرایمان رکھتے ہیں۔ عقیدہ عذاب قبر اس قدر اہم ہے کہ اس پر امام بیہقی ،امام ابن قیم ، اما م جلال الدین سیوطی ، اورامام ابن رجب جیسے کبار محدثین اور آئمہ کرام نے باقاعدہ کتب تالیف فرمائی ہیں۔ نبی کریمﷺ کی صحابہ کو عذاب قبر سے پناہ مانگنے کی تلقین، اور دور نبویﷺ میں پیش آنے والے کئی واقعات عذاب قبر کےبرحق ہونے پر دال ہیں۔مگر عقلی گمراہیوں میں مستغرق بعض بے دین حضرات نے محض اس وجہ سے عذاب قبر کا انکارکردیا کہ یہ ہمیں نظر نہیں آتا ہے، اور ہماری عقل اسے تسلیم نہیں کرتی ہے۔ ان کی یہ بات انتہائی جاہلانہ اور احمقانہ ہے، کیونکہ اس کائنات میں کتنی ہی ایسی اشیاء ہیں، جن کا وجود مسلم ہے، لیکن ہمیں وہ نظر نہیں آتی ہیں۔ زیر نظر کتاب ابو انشاء قاری خلیل الرحمن جاوید کی کاوش ہے ،جس میں عذاب قبرکے متعلق جو مختلف شکوک شبہات ونظریات محض عقلی بنیادوں پر پائے جاتے ہیں، کتاب وسنت کی روشنی میں ان کا کافی وشافی جواب دیا گیا ہے اور دلائل وبراہین سے ثابت کیا گیا ہے کہ عذاب قبر برحق ہے ۔(م۔ا)پہلا زینہ
مصنف
ابو انشاء قاری خلیل الرحمن جاوید
تخریج
مولانا شبیر احمد بن نور محمد
ناشر
جامعہ الاحسان الاسلامیہ،کراچی
تبصرہ
Last edited: