• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پیش گوئیوں کی حقیقت

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
مصنف
ناشر
تبصرہ
قرآنِ کریم اور فن محدثین کے معیار کے مطابق مستند روایاتِ حدیث میں صادق ومصدوق حضرت محمد ﷺ کی قیامت سےقبل پیش آ نے والے واقعات کے بارے میں وارد شدہ خبروں کو پیش گوئیاں کہا جاتاہے۔جن کا تعلق مسائل عقیدہ سے ہے ۔عقیدۂ آخرت اسلام کے بنیادی عقائد میں شامل ہے جس سے انکار وانحراف در اصل ا سلام سےانکار ہی کے مترادف ہے ۔عقیدہ آخرت میں وقوع ِقیامت او راس کی علامات ،احوال بعد الممات ،حساب وکتاب،جزاء وسزا او رجنت وجہنم وغیرہ شامل ہیں۔اس مادی وظاہر ی دنیا میں مذکورہ اشیا کاہر دم نظروں سےاوجھل ہونا ایک حد تک ایمان بالآخرت کو کمزور کرتا رہتا ہے لیکن اس کے مداوا کے لیے نبی ﷺ نے قیامت سے پہلے کچھ ایسی علامات وآیات کے ظہور کی پیشن گوئیاں فرمائی ہیں جن کا وقوع جہاں لامحالہ قطعی ولازمی ہے وہاں اس کے اثرات مسلمانوں کےایمان کومضبوط بنانے اور نبی ﷺ کی نبوت صادقہ کے اعتراف واثبات پر بھی معاونت کرتے ہیں۔ زیرنظر کتاب ’’‘‘ ڈاکٹر حافظ مبشر حسین لاہور ی ﷾ (فاضل جامعۃ الدعوۃ الاسلامیۃ،مرید کے ،سابق ریسرچ سکالرمجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور) کی اہم تصنیف ہے جس میں انہوں قربِ قیامت کی نبوی پیش گوئیوں(شخصیات، حیوانات، ظہور مہدی ونزول مسیح،یاجوج ماجوج، وغیرہ کے متعلقہ پیش گوئیاں) کوقرآن واحادیث کی روشنی میں بیان کرنے ساتھ ساتھ پیش گوئیوں کی تعبیر وتعیین کےحوالےسے بعض معاصر مفکرین کی آراء کاتنقیدہ جائزہ اور صحیح نکتہ نظر بھی پیش کیا ہے ۔اس کتاب کی تیاری میں حافظ عبد الرحمن مدنی ﷾(مدیر اعلی ماہنامہ محدث،لاہور) کی کوشش سے مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے علمی مذکرہ (مؤرخہ 26جنوری2003ء) کی رپورٹ بھی شاملِ اشاعت ہے جس میں جید علماء کرام نے شریک ہوکر اپنی علمی آراء پیش کیں۔ کتاب کے فاضل مؤلف اس کتاب کے علاوہ بھی کئی کتب کے مصنف ومترجم ہیں ۔اور تقریبا عرصہ دس سال سے ادارہ تحقیقات اسلامی ،اسلام آباد میں بطور ریسرچ سکالر خدمات انجام دےرہے ہیں ۔ اللہ تعالی اشاعتِ دین کےلیے ان کی جہود کوشرف ِقبولیت سے نوازے او راس کتاب کو لوگوں کے عقائد کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
حرف آغاز
مذاکرہ علمیہ بر موضوع ''قرب قیامت کی پیش گوئیاں''
مقدمہ
عقیدہ ایمان بالغیب
متشبابہات، اسماؤ صفات اور پیش گوئیوں کی بحث
حقیقت و مجاز کی بحث
اسماؤ صفات کی بحث
پیش گوئیوں کی حقیقت
پیش گوئیوں کی تعبیر کا صحیح منہج
خواب اور پیش گوئی میں فرق
خلاصہ بحث
باب: شخصیات سے متعلقہ پیش گوئیاں
فصل: جمادات سے متعلقہ پیش گوئیاں
دریائے فرات سے سونے کا پہاڑ نمودار ہوگا
لاٹھی، کوڑا، اور جوتےکا تسمہ گفتگو کریں گے
شجر و حجر پکار اٹھیں گے
فصل: حیوانات سے متعلقہ پیش گوئیاں
جانور انسان سے گفتگو کریں
فصل: ذوی العقول شخصیات سے متعلقہ پیش گوئیاں
ظہور مہدی کی پیش گوئی
امام مہدی کا ظہور احادیث کی روشنی میں
علامات مہدی
مقام ظہور
بعض شبہات کا ازالہ
کچھ جعلی و بناوٹی مہدی
دجال کون؟ امریکہ اسرائل یا۔۔۔؟؟
ڈاکٹر اسرار احمد کا نکتہ نظر
اسرار عالم دہلوی کا نکتہ نظر
ماہنامہ اشراق کا فیصلہ
خروج دجال صحیح احادیث کی روشنی میں
نزول مسیح کی پیش گوئی
نزول مسیح قرآن مجید کی روشنی میں
نزول مسیح احادیث کی روشنی میں
مسیح موعود کون۔۔۔؟
کیا مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود یا مثل مسیح تھا؟
کچھ مزید جعلی مدعیان مسیحیت
یاجوج و ماجوج سے متعلقہ پیش گوئیاں اور ان کا مصداق
یاجوج ماجوج قرآن مجید کی ر وشنی میں
یاجوج ماجوج قرآن مجید کی روشنی میں
یاجوج ماجوج احادیث کی روشنی میں
یاجوج ماجوج اور دیوار ذوالقرنین کے بارے میں کچھ ضعیف روایات
یاجوج ماجوج کے بارے میں چند مفکرین کی غلط تعبیروں کا جائزہ
علامہ مودودیؒ اور یاجوج ماجوج
جمال الدین قاسمیؒ اور یاجوج ماجوج
سید قطب شہید اور یاجوج ماجوج
حفظ الرحمٰن سیوہارویؒ اور یاجوج ماجوج
امین احسن اصلاحیؒ اور یاجوج ماجوج
جاوید احمد غامدی اور یاجوج ماجوج
گزشتہ بحث کے مشترک وغیرہ مشترک نکات اور ان پر نقد و نظر
پہلی تعبیر کا جائزہ
عصر حاضر میں کوئی قوم بھی یاجوج ماجوج کی تمام صٖات سے متصف نہیں
خاتم النبیینؐ، یاجوج ماجوج اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام
یاجوج ماجوج کے باے میں بائبلی و اسرائلی روایات کا کردار
یاجوج ماجوجج کون اور کہاں ہیں۔۔۔؟ صحیح نکتہ نظر
مفسر آلوسی کا یاجوج ماجوج کے بارے میں صحیح نکتہ نظر
مفسر امین شنقیطیؒ کا یاجوج ماجوج کے بارے میں صحیح نکتہ نظر
باب 2: علاقہ جات سے متعلقہ پیش گوئیاں
تمہید
مسلمانوں اور عیسائیوں میں جنگ عظیم کس علاقے میں ہوگی
قسطنطنیہ (استنبول) کے بارے میں پیش گوئی اور اس کی تعیین
نجد عراق کے بارے میں پیش گوئی اور اس کی تعبیر و تعیین
غیر مرئیات اور مجرد اشیا کے بارے میں پیش گوئیاں
 
Top