• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پیغام حدیث (نیا ایڈیشن)

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
122 ۔موسیٰ اور خضر علیہ السلام کی ملاقات
نبی
نے فرمایا:موسیٰ علیہ السلام سے دوران خطبہ پوچھا گیا کہ اس وقت سب سے بڑا عالم کون ہے؟ موسی علیہ السلام نے فرمایا :میں بڑا عالم ہوں ۔اللہ تعالی کو یہ بات پسند نہ آئی لہٰذا اللہ تعالی نے وحی کی کہ جہاں دو دریا ملتے ہیں وہاں میرا ایک بندہ ہے جس کے پاس آپ سے زیادہ علم ہے۔موسیٰ علیہ السلام اُس جگہ جا پہنچے۔اور کہا کہ میں موسیٰ ہوں۔ خضر علیہ السلام نے پوچھا :کیا بنی اسرائیل کے موسیٰ؟ انہوں نے کہا: ہاں، پھر کہنے لگے میں آپ سے وہ علم کی باتیں سیکھنے آیا ہوں جو اللہ نے آپ کو سکھائی ہیں؟ خضر علیہ السلام نے کہا : آپ صبر نہیں کر سکیں گے، حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک علم مجھے دیا ہے جو آپ کے پاس نہیں اور ایک علم آپ کو دیا ہے جو میرے پاس نہیں ہے۔(کتاب العلم، بخاری)

123 ۔جہاد فی سبیل اللہ، دین کی سربلندی کے لئے ہے
للہ کے دین کی سر بلندی کے لیے لڑنا جہاد فی سبیل اللہ ہے۔(کتاب العلم، بخاری​
)

124 ۔مناسک حج میں تقدیم و تاخیر
رسول اللہ
سے سوال و جواب.... سوال:میں نے حج میں جمرات کو کنکریاں مارنے(رمی)سے پہلے ہی قربانی کرلی ؟ جواب: اب رمی کر لو، کوئی حرج نہیں.... سوال: میں نے قربانی کرنے سے پہلے سر منڈوا لیا؟ جواب: اب قربانی کرلو، کوئی حرج نہیں....سوال: کئی مناسک حج میں تقدیم وتاخیر کے بارے میں پوچھا گیا۔ جواب ملا: اب کر لو کوئی حرج نہیں۔(کتاب العلم، بخاری)

125 ۔روح اللہ کا حکم ہے
چند یہودیوں نے پوچھا: اے ابو القاسم! روح کیا چیز ہے؟ اُسی وقت سورة بنی اسرائیل کی یہ آیات نازل ہوئیں.... اے پیغمبر یہ لوگ آپ سے روح کے بارے میں پوچھتے ہیں آپ ان سے کہہ دیں کہ روح میرے رب کا حکم ہے، اورتمہیں تھوڑا علم دیا گیا ہے۔ (کتاب العلم، بخاری
)

126 ۔127۔کعبہ میں دو دروازے کی نبی کی خواہش
اے عائشہ اگر تیری یہ قوم نئی نئی مسلمان نہ ہوتی تو میں کعبہ کو از سرِ نو تعمیر کرتا اور اس کے دو دروازے بناتا ۔ایک نکلنے کے لیے اور ایک داخل ہونے کے لیے۔ پھر ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے اپنے دورِ حکومت میں ایسا ہی کیا تھا۔(کتاب العلم، بخاری
)

128 ۔ سچے دل کے ساتھ لا الہ الاللہ محمد الرسول اللہ کی گواہی دینا
جو شخص سچے دل کے ساتھ اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمد
اللہ کے رسول ہیں تو اللہ تعالیٰ نے اس پر آگ کو حرام قرار دے دیا۔(کتاب العلم، بخاری)

129 ۔ شرک نہ کرنے والا جنت میں داخل ہوگا
جو شخص اللہ سے اس حال میں ملے کہ اس کے ساتھ شرک نہ کرتا ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔(کتاب العلم، بخاری
)

130 ۔احتلام ہوجائے تو غسل فرض ہے
ام سلیم رضی اللہ عنہا (انس رضی اللہ عنہ کی ماں) کا سوال:اگر عورت کو احتلام ہو جائے تو کیا اس پر بھی غسل فرض ہے؟ جواب: ہاں اگر وہ پانی دیکھ لے تو( یعنی بیدار ہوتے وقت کپڑوں پر اثرات دیکھے)....سوال
:اے اللہ کے رسول! کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟جواب: ہاں، تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں پھر بچے کی شکل ماں پر کیوں جاتی ہے۔(کتاب العلم، بخاری)

131 ۔کھجور کے درخت کی مثال مسلمان جیسی ہے
درختوں میں ایک درخت ایسا ہے جس کے پتے نہیں جھڑتے ۔اس کی مثال مسلمان جیسی ہے ۔وہ درخت کھجور کا درخت ہے۔(کتاب العلم، بخاری
)

132 ۔مذی نکلنے سے وضو واجب ہے
حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمجھے بہت زیادہ مذی(جریان) کی شکایت تھی تو میں نے نبی
سے اس کے بارے میں دریافت کروایا تو جواب آیا:اس کے نکلنے سے وضو کرنا چاہیے۔(کتاب العلم، بخاری)

133 ۔ احرام کے لئے مختلف میقات ہیں
سوال: ہم حج کے لیے احرام کہاں سے باندھیں؟ آپ
کا جواب: مدینہ والے ذوالحلیفہ سے ، شام والے جحفہ سے اور نجد والے قرن منازل سے اور یمن والے یلملم سے احرام باندھیں۔(کتاب العلم، بخاری)

134 ۔ احرام باندھنے والا کیا پہنے؟
سوال: محرم (احرام باندھنے والا) کیا پہن سکتا ہے؟ نبی
کا جواب : وہ قمیص ، عمامہ،پائیجامہ، ٹوپی اور ایسا کپڑا نہ پہنے جس پر ورس یا زعفران لگی ہو، اور اگر جوتیاں نہ ملیں تو ایسے موزے پہنے جنہیں ٹخنوں تک کاٹ لے۔(کتاب العلم، بخاری)​
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
پیغام حدیث کا نیا ایڈیشن زیر ترتیب ہے۔ اس ایڈیشن میں بخاری شریف کی احادیث کے نمبرز کی ترتیب کو تبدیل کئے بغیر ہر حدیث کے صرف مرکزی ”پیغام“ کو ممکنہ طور پرمختصر ترین الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔تاکہ ایک عام قاری بہ سہولت حدیث کے اصل پیغام تک پہنچ سکے۔”پیغام حدیث“ کی ضخامت کو مختصر رکھنے کی خاطرحدیث کی اسناد و دیگر تفصیلات کو اس ایڈیشن میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ہر حدیث کا آغاز، اس کے اصل نمبر شمار اور ایک مناسب عنوان سے کیا گیا ہے۔ اور حدیث کے آخر میں کتاب کا نام اور مجموعہ حدیث کا نام یعنی صحیح بخاری شریف بھی لکھا گیا ہے۔ تاکہ پیغام حدیث سے کہیں سے بھی کوئی ”کاپی پیسٹ“ کیا جائے تو حدیث کا مکمل ”حوالہ“ موجود رہے۔ یوں سوشیل میڈیا کے ذریعہ بھی پیغام حدیث کے اقتباسات کو بآسانی اور مستند طریقہ سے پیش کیا جاسکتا ہے۔ نمونہ کے طور پر چند کتب پیش ہیں
ایک مشورہ ہے کہ ’’ احادیث کے نمبر ‘‘ کو عنوان کے شروع میں رکھنے کی بجائے ’’ نام کتاب ، نام مجموعہ حدیث ‘‘ کے ساتھ رکھا جائے ۔
عناوین کے شروع میں بھی ’’ نمبر شمار ‘‘ کی بنیاد پر نمبر لگادیں ۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ بعض دفعہ احادیث مکرر آئیں گی ، آپ ان دونوں حدیثوں کو ایک ہی ’’ نمبر شمار ‘‘ کے تحت ذکر کرکے نیچے حوالے میں حدیث کے اصل نمبر کی وضاحت کردیں گے ، یا ممکن ہے بعض جگہ کسی لمبی حدیث کو ٹکڑوں کی شکل میں مختلف عناوین میں پیش کرنے کی ضرورت پیش آئے تو ایک ہی حدیث کے لیے آپ ایک سے زیادہ ’’ نمبر شمار ‘‘ عناوین کے حساب سے استعمال کر سکیں گے ۔
ایک عنوان کے تحت ایک حدیث کی مثال :

118 ۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے زیادہ حدیثیں کیسے روایت کیں ؟
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ کہتے ہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بہت حدیثیں بیان کرتا ہے۔ اگرقرآ ن کی یہ دو آیات نہ ہوتیں تو میں ایسا نہ کرتا ۔(پھر آپ ؓ نے سورة البقرہ کی آیت کہ وہ لوگ جو ہماری کھلی نشانیوں اور ہدایت کی باتوں کو چھپاتے ہیں،شروع سے آخر تک تلاوت فرمائی۔حقیقت یہ ہے کہ ہمارے مہاجربھائی کاروبار میں اور انصار بھائی کھیتی باڑی میں مصروف رہتے تھے اور میں نبیﷺکے ساتھ ہی رہتا اور ان مجلسوں میں شریک ہوتا تھا جن میں وہ نہ ہوتے اور وہ باتیں بھی یاد رکھتا تھا جو وہ یاد نہیں رکھتے تھے۔(کتاب العلم،صحیح بخاری ، حدیث نمبر 118)
ایک عنوان کے تحت ایک سے زیادہ احادیث کی مثال :

106 ۔جو کوئی نبی ﷺ پر جھوٹ باندھے گا وہ دوزخ میں جائے گا
دیکھو! مجھ پر جھوٹ نہ باندھنا کیونکہ جو کوئی مجھ پر جھوٹ باندھے گا وہ دوزخ میں جائے گا....جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا اس نے اپنا ٹھکانا جہنم میں بنالیا....جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ بولا اس نے اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لیا....جس نے میری طرف ایسی بات منسوب کی جو میں نے نہیں کہی اس نے اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لیا۔(کتاب العلم، صحیح بخاری ، حدیث نمبر106 ،107، 108، 109 )

خیر ایک سرسری سی نظر دوڑانے سے یہ بات ذہن میں آئی ، آپ چونکہ یہ کام مستقل کر رہے ہیں ، ممکن ہے آپ اس کام کے طریقہ کار اور اس کے تقاضوں کو بہتر سمجھتے ہوں ۔ واللہ اعلم ۔
 
جزاک اللہ خیرا خضر بھائی!
مجھے بھی اسی قسم کی کسی ”کمی“ کا احساس ہورہا تھا۔ اچھا ہوا آپ نے وضاحت کردی۔ میں ان شاء اللہ عناوین کا نمبر شمار الگ سے دیتا ہوں۔ جو ”پیغام حدیث“ کے عناوین کی بالترتیب نمبر شماری ہوگی (حسب سابق) اور متن کے آخر میں بخاری شریف کا اصل حدیث نمبر درج ہوگا۔
بہت بہت شکریہ۔
 
Top