• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتاب و سنت ڈاٹ کام پر مزید رائے زنی

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ڈیزائنگ کے حوالے سے ذمہ داران احباب سے مزید چند ایک گزارشات ہیں:
  • ہوم پیج پر جو تین ماڈیول شروع میں لگائے گئے ہیں شاید ان کی وجہ سے مجھے ویب سائٹ کی سپیڈ میں بھی فرق لگ رہا ہے۔پیج لوڈ ہونے میں وقت لیتا ہے اس کو دیکھ لیں۔
  • ہوم پیج پر ہی آخر میں گوگل میپ اور ایڈریس کے لیے دو ماڈیول استعمال کیے گئے ہیں اگر ان کو ختم کر دیا جائے اور میپ یا ایڈریس ہمارے بارے میں والے مینیو میں آ جائے تو زیادہ مناسب رہے گا اس سے ہوم پیج پر مزید لوڈ بھی کم ہو جائے گا اورصفحہ کی لمبائی بھی کم ہو جائے گی۔
  • ہوم پیج پر جو ہیڈر ڈیزائن کر کے لگایا گیا ہے اگر اس میں محدث لائبریری کی بجائے کتاب وسنت ڈاٹ کام ہی کر دیا جائے تو کیسا رہے گا؟
  • ہوم پیج ہیڈر میں مزید خوبصورتی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔جیسے پہلے ہیڈر کتاب وسنت کا لوگو لگا ہوا تھا اگر اس ہیڈر پر بھی سیٹ کر دیا جائے تو بہتر ہے کیونکہ کتاب وسنت ڈاٹ کا کا اپنا لوگو کہیں بھی نظر نہیں آ رہا۔
  • یوزرز کے کمنٹس دینے کے لیے جو ماڈیول استعمال کیا گیا ہے اس میں خوبصورتی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔میرا مشورہ یہ ہے کہ ہر یوزر کے کمنٹس کے اردگرد ایک باکس لگ جائے جس سے وہ الگ اور نمایاں نظر آ ئے گا اور خوبصورتی بھی لگے گی۔ان شاء اللہ
  • نئی کتب اور موسٹ ریڈڈ والا ماڈیول اکثر وبیشتر جگہ پر دائیں سائیڈ پر لگا نظر آ رہا ہے اگر اس کو ختم کر دیا جائے تو زیادہ مناسب ہو گا۔اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ بیچ پر لوڈ کم اور دوسرا یہ کہ پیج پر جتنا کم رش ہو گا اتنا خوبصورت لگے گا۔
یہ میری چند ایک گزارشات تھی جو میں نے عرض کی ہیں۔بہر حال تجاویز ہیں اس لیے ان میں بھی اصلاح کی گنجائش موجود ہے اس لیے ان میں سے جس پر اتفاق ممکن ہو ان پر عمل کرلیا جائے۔اللہ تعالیٰ ہمیں نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپس میں ایک دوسرے کا خیرخواہ بنائے۔آمین
 
Top