• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کرم والے لوگ

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
اشفاق احمد کہتے ہیں
جس پہ کرم ہے .. اُس سے کبھی پنگا نہ لینا
وہ تو کرم پہ چل رہا ہے .. تم چلتی مشین میں ہاتھ دو گے .. اُڑ جاؤ گے
کرم کا فارمولا تو کوئی نہیں ... اُس کرم کی وجہ ڈھونڈو
جہاں تک میرا مشاہدہ ہے
جب بھی کوئی ایسا شخص دیکھا جس پر ربّ کا کرم تھا .. اُسے عاجز پایا
پوری عقل کے باوجود .. بس سیدھا سا بندہ
بہت تیزی نہیں دکھائے گا
اُلجھائے گا نہیں
رستہ دے دے گا
بہت زیادہ غصّہ نہیں کرے گا
سادہ بات کرے گا
میں نے ہر کرم ہوئے شخص کو مخلص دیکھا
اخلاص والا .. غلطی کو مان جاتا ہے
معذرت کر لیتا ہے .. سرنڈر کردیتا ہے
جس پر کرم ہوا ہے ناں .. میں نے اُسے دوسروں کے لئے فائدہ مند دیکھا
یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کی ذات سے نفع ہو رہا ہو
اور اللہ آپ کے لئے کشادگی کو روک دے .. وہ اور کرم کرے گا
میں نے ہر صاحبِ کرم کو احسان کرتے دیکھا ہے
حق سے زیادہ دیتا ہے
اُس کا درجن 13 کا ہوتا ہے .. 12 کا نہیں
اللہ کے کرم کے پہیے کو چلانے کے لئے
آپ بھی درجن 13 کا کرو اپنی زندگی میں
اپنی کمٹمنٹ سے تھوڑا زیادہ احسان کیا کرو
نہیں تو کیا ہو گا ؟ حساب پہ چلو گے تو حساب ہی چلے گا
دل کے کنجوس کے لئے کائنات بھی کنجوس ہے
دل کے سخی کے لئے کائنات خزانہ ہے
آسانیاں دو ... آسانیاں ملیں گی.
 
Top