• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کس صورت میں موزوں پر مسح کرنا جائز نہیں ہے؟

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
702
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
53
درج ذیل صورتوںمیں موزوں پر مسح کرنا جائزنہیں ہوگا:

1- اگر انسان پر(احتلام، ازدواجی تعلقات یا حیض، نفاس وغيرہ کی وجہ سے) غسل فرض ہو جائے تو موزوں پر مسح کرنا جائز نہیں ہے، بلکہ ان کو اتار کر غسل کیا جائے گا۔

2- مسح کرنے کی مدت ختم ہو جانا۔

3- موزوں کو اتار دینا۔

اگر انسان نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا پھر موزے اتار دیے تو اس کاوضو نہیں ٹوٹے گا۔

دلیل:

1- موزے اتارنےسے وضو ٹوٹ جانے کاذکر کسی حدیث میں نہیں ہےاور نہ ہی علماء کا موزے اتارنے سے وضو ٹوٹ جانے پر اجماع ہے، لہذا وہ شخص موزے اتارنےسے پہلے باوضو تھا ، تو اس کا وضو برقرار ہے۔

2- اگر انسان نے وضو کرتے ہوئے سر پر مسح کیا پھر سر منڈوا دیا تو اس کا وضو تمام علما ء کے ہاں برقرار ہے، ایسے ہی اگر انسان موزوں پر مسح کرنےکے بعد انہیں اتار دے تو اس کاوضو برقرار ہےجب تک اس کاوضو نہ ٹوٹے وہ اسی وضو سے نماز ادا کر سکتا ہے۔
 
Top