• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کن چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ (دوسری قسط)

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
690
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
53
3- ایسی نیند جس سے انسان میں شعور چلا جائے


نیند سے وضو ٹوٹنے کے بارے میں علماء کرام کے چند مشہور اقوال درج ذیل ہیں:

1- نیند سے ہر حال میں وضو ٹوٹ جائے گا چاہے نیند تھوڑی ہو یا زیادہ، یہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، ابو رافع، عروہ بن زبیر ، عطاء ، حسن بصری، سعید بن مسیب، اور امام البانی رحمہ اللہ کا قول ہے۔

2- زیاد سونے سے ہر حال میں وضو ٹوٹ جائے گا ، تھو ڑا سونے سے نہیں ٹوٹےگا، یہ امام مالک ، امام احمد کا ایک قول، امام اوزاعی رحمہم اللہ کا قول ہے۔

3-لیٹ کر یا ٹیک لگا کرسونے سے وضو ٹوٹ جائے گا، نماز کی مختلف کیفیات میں سونے سے وضو نہیں ٹوٹے گا(یعنی اگر کھڑا ہو کر ، رکوع کی حالت میں، بیٹھ کر ، یا سجدے کی حالت میں نماز میں یا نماز کے علاوہ سو جائے تو وضو نہیں ٹوٹے گا)، یہ امام ثوری، امام ابوحنیفہ اورامام داود ظاہری کا قول ہے۔

4- اگر بیٹھ کر اپنی سرین زمین پر رکھ کر سو جائے تو اس کا وضو نہیں ٹوٹے گا، یہ امام شافعی رحمہ اللہ کا قول ہے۔

پہلے قول کی دلیل:
صفوان بن عسال ؓ کہتے ہیں کہ جب ہم مسافرہوتے تو رسول اللہ ﷺ ہمیں حکم دیتے کہ ہم اپنے موزے تین دن اور تین رات تک، پیشاب، پاخانہ یا نیند کی وجہ سے نہ اتاریں، الا یہ کہ جنابت لاحق ہوجائے۔ (سنن ترمذی: 96)

مذکور ہ حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نیند سے ہر حالت میں وضو ٹوٹنے کا ذکر کیا ہے کسی حالت کو خاص نہیں کیا، اس لیے ہر طرح کی نیند سے وضو ٹوٹ جائے گا۔

دوسرےقول کی دلیل:

شعبہ نے قتادہ سے روایت کیا، کہا: میں نے سیدنا انس رضی اللہ تعالی عنہ سے سنا، کہہ رہے تھے کہ رسول اللہﷺ کے صحابہ (بیٹھے بیٹھے) سو جاتے تھے، پھر وضو کیے بغیر نماز پڑھ لیتے۔ (شعبہ کہتے ہیں:) میں نے (قتادہ سے) پوچھا: آپ نے یہ حدیث انس رضی اللہ تعالی عنہ سے سنی ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں! اللہ کی قسم! (صحیح مسلم: 376)

اس قول کے قائلین نے اس حدیث کایہ معنی بیان کیا ہے کہ صحابہ کرام تھوڑی دیر سو جاتے تھے تو بغیر وضو کے نمازپڑھ لیا کرتے تھے، اگر کوئی زیاد سوئے گا تو اس کا وضو ٹوٹ جائے گا۔

تیسرےقول کی دلیل:

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بندہ سجدے کی حالت میں سوتا ہے تواللہ تعالی فرشتوں سے فخر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میرے بندے کی طرف دیکھو اس کی روح میرے پاس ہے اور جسم میری اطاعت میں (سجدے کی حالت میں) ہے۔ (یہ حدیث ضعیف ہے) (السلسلہ الضعیفہ: 953)

چوتھے قول کی دلیل:

اس قول کے قائلین کی دلیل دوسرے قول کی دلیل میں مذکور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی بیان کردہ روایت ہی ہے لیکن یہ اس حدیث کامعنی بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام بیٹھ کر سوجایا کرتے تھے۔

راجح:
نیند سے وضو ٹوٹنے کے حوالے تمام احادیث میں غور کرنے سےیہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایسی نیند سے وضو ٹوٹ جاتا ہے جس سے انسان میں شعور ختم ہو جائے کہ اس کو آوازں کا پتہ نہ چلے یا اس کے ہاتھ میں اگر کوئی چیز تھی وہ گر جائے، یا اس کی رال گرے اگر انسان کو اونگھ آئے تو وضو نہیں ٹوٹے گا۔
 
Top