• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیاکسی چیز کو شدت سے مانگنے کا دل کرنا دعا کی قبولیت کی نشانی ہے؟

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
کیا کسی روایت میں یہ بات ثابت ہے کہ جب کسی کا دل شدت سے اللہ سے کوئی چیز مانگنے کا کر رہا ہو تو اللہ اس کو توفیق دے دیتے ہیں اور وہ مانگتا ہے تو قبول کر لیتے ہیں؟
یعنی اس کو یوں سمجھیں کہ مجھے کسی چیز کی بہت زیادہ کمی محسوس ہو رہی ہو، اور میں چاہتا ہوں کہ اللہ وہ مجھے ضرور عطا فرمائے، اور اللہ پاک اسی وقت میرے دل میں یہ بات ڈال دیتے ہیں اور میں مانگتا ہوں تو کیا یہ قبولیت کی نشانی ہے؟ کیا ایسی بات کسی روایت میں ہے؟
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
کسی مرفوع حدیث میں تو اس طرح کی بات میں نہیں پاسکا لیکن ایک موقوف روایت میں عمرفاروق رضی اللہ عنہ سے اس طرح کی بات منقول ہے چنانچہ:

شيخ الاسلام ابن تيمية رحمه الله (المتوفى728)نے کہا:
فإذا أراد الله بعبد خيراً ألهمه دعاءه والاستعانة به، وجعل استعانته ودعاءه سبباً للخير الذي قضاه له، كما قال عمر بن الخطاب رضي الله عنه: إني لا أحمل هم الإجابة، وإنما أحمل هم الدعاء، فإذا ألهمت الدعاء فإن الإجابة معه[اقتضاء الصراط المستقيم 18/ 82]۔

لیکن اس روایت کی سند میں تلاش نہیں کرسکا۔
 
Top