• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا آپ جا نتے ہیں ؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
قبروں پر پھول چڑھانے كا حكم

كيا مجہول فوجى كى قبر پر پھول چڑھانا بھى اولياء و صالحين كى قبر كى تعظيم اور قبر كى عبادت كے زمرہ ميں آتا ہے اور اس كا حكم بھى ايك ہے ؟

الحمد للہ:
يہ عمل بدعت اور مردوں ميں غلو اور حد سے تجاوز كرنا ہے، اور يہ عمل بالكل ان لوگوں كے عمل سے مشابہ ہے جو انہوں نے اپنے صالحين اور اولياء كے ساتھ كيا اور ان كى تعظيم كى اور انہيں شعار بنا ليا.
خدشہ ہے كہ ايام اور زمانہ گزرنے كے ساتھ ساتھ يہ قبروں پر قبہ كى تعمير اور ان سے تبرك كے حصول اور انہيں معبود بنانے كا باعث بن جائيگا، اس ليے شرك كے سد ذريعہ كے ليے ايسا كام ترك كرنا واجب و ضرورى ہے.
اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء .
ديكھيں: فتاوى اسلاميۃ ( 1 / 20 ).
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا نام آنے پر انگوٹھے چومنا

كيا جب نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا نام آئے تو ہم اپنے انگوٹھے چوميں ؟

الحمد للہ:
ہمارے علم كے مطابق اذان ميں اشہد ان محمد رسول اللہ كے وقت انگوٹھے چومنا نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے ثابت نہيں ايسا كرنا بدعت ہے، اور پھر نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" جس كسى نے بھى ہمارے اس دين ميں كوئى ايسا كام ايجاد كيا اور نكالا جو اس ميں سے نہيں تو وہ مردود ہے "
اللہ تعالى ہى توفيق نصيب كرنے والا ہے، اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.
ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 6 / 96 ).
 
کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
کبھی کبھی میں بہت حیران ہوتا ہوں کہ موجودہ دور سائنسی طرز فکر کا دور ہے۔ہر چیز کو ایک خاص نقطہء نظر اور زاویے سے دیکھا جاتا ہے۔جوچیز غیر معقول نظر آئے اسے رد کر دیا جاتا ہے۔لیکن جب اسلام یا مذہب کی باری آتی ہے تو لوگوں کی عقل و فہم کی صلاحیت پتا نہیں کہاں کھو جاتی ہے۔اور وہ ہر بےتکی چیز کو تسلیم کرنے پر راضی ہو جاتے ہیں۔بالکل ہی خیال نہیں کرتے۔پھر اس وقت حیرت کوئی انتہاء نہیں رہتی جب اس طرح کی گمراہیوں کا شکار اچھے خاصے پڑھے لکھے اور سمجھ دار لوگ ہوتے ہیں۔
 
محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
کبھی کبھی میں بہت حیران ہوتا ہوں کہ موجودہ دور سائنسی طرز فکر کا دور ہے۔ہر چیز کو ایک خاص نقطہء نظر اور زاویے سے دیکھا جاتا ہے۔جوچیز غیر معقول نظر آئے اسے رد کر دیا جاتا ہے۔لیکن جب اسلام یا مذہب کی باری آتی ہے تو لوگوں کی عقل و فہم کی صلاحیت پتا نہیں کہاں کھو جاتی ہے۔اور وہ ہر بےتکی چیز کو تسلیم کرنے پر راضی ہو جاتے ہیں۔بالکل ہی خیال نہیں کرتے۔پھر اس وقت حیرت کوئی انتہاء نہیں رہتی جب اس طرح کی گمراہیوں کا شکار اچھے خاصے پڑھے لکھے اور سمجھ دار لوگ ہوتے ہیں۔

ان سب باتوں کی وجہ یہی ہے کہ آج لوگوں نے دین کو کوئی اہمیت ہی نہیں دی۔۔۔
 
Top