• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا آپ کی محبت صحابحہ کرام سے ذیادہ ہے سوچنا ضرور ! ویڈیو بھی ضرور دیکھیں

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ


آپ صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
جس نے ہمارے دین میں ایسا کام ایجاد کیا جو ہمارے دین میں نہیں تھا تو وہ مردود ہے.
صحیح بخاری 2697
صحیح مسلم 4492
سیدنا عبداللہ بن عمر نے فرمایا:
"كل بدعة ضلالة وإن رآها الناس حسنة"
(السنة للمروزي، ص ۲۹ ؛ وسنده صحيح)
'ہر بد عت گمراہی ہے چاہے لوگ اسے "حسنہ" ہی کیوں نہ سمجھیں
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
حضرت آدم کی توبہ کیسےقبول ہوئی اورمحمدﷺکےنام پرانگوٹھےچومناکیساہے

★ [ قرآن┇حضرت آدم علیہ اسلام کی دعا] ★
پلیز لازمی دیکھیۓ اور زیادہ سے زیادہ Share کر کے آپنے لیے صدقہ جاریہ بنائیں


الله کے نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
7. Surah Al- Araf(23)
قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ
دونوں عرض کرنے لگے کہ پروردگار ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہمیں نہیں بخشے گا اور ہم پر رحم نہیں کرے گا تو ہم تباہ ہو جائیں گے
7. Surah Al- Araf(27)
يَا بَنِي آدَمَ لَا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطَانُ كَمَا أَخْرَجَ أَبَوَيْكُم مِّنَ الْجَنَّةِ يَنزِعُ عَنْهُمَا لِبَاسَهُمَا لِيُرِيَهُمَا سَوْآتِهِمَا ۗ إِنَّهُ يَرَاكُمْ هُوَ وَقَبِيلُهُ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَوْنَهُمْ ۗ إِنَّا جَعَلْنَا الشَّيَاطِينَ أَوْلِيَاءَ لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ
اے نبی آدم (دیکھنا کہیں) شیطان تمہیں بہکا نہ دے جس طرح تمہارے ماں باپ کو (بہکا کر) بہشت سے نکلوا دیا اور ان سے ان کے کپڑے اتروا دیئے تاکہ ان کے ستر ان کو کھول کر دکھا دے۔ وہ اور اس کے بھائی تم کو ایسی جگہ سے دیکھتے رہے ہیں جہاں سے تم ان کو نہیں دیکھ سکتے ہم نے شیطانوں کو انہیں لوگوں کا رفیق کار بنایا ہے جو ایمان نہیں رکھتے
●▬▬▬▬▬▬ஜ۩۩ஜ▬▬▬▬▬▬●
★ [ نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم سن کرانگوٹھوں کوچومنا اور آنکھوں پر لگانا کیا قرآن و حدیث سے ثابت ہے] ★

الجواب بعون الوہاب: نام محمدسن کر صلی اللہ علیہ وسلم کہنا چاہئے جو کہ مسنون ہے کئی لوگ نام محمد سن کر صلی اللہ علیہ وسلم نہیں کہتے۔

[حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا:
''جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اللہ تعالی اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔''
(مسلم:٤٠٨)
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
''بخیل ہے وہ شخص جس کے سامنے میرا ذکر کیا گیا اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے ''
سنن الترمذی:٣٥٤٦،اس حدیث کو امام ترمذی نے حسن صحیح کہا ،ابن حبان (٨٠٩)امام حاکم(١/٧٣٤)اور امام البانی (ارواء الغلیل :١/٣٥)نے صحیح کہا ہے حافظ ابن حجر نے کہا :یہ حدیث حسن درجہ سے کم نہیں ہے ۔(فتح الباری :١١/١٦٨)

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا تقاضابھی یہی ہے ۔]

بلکہ اپنے انگوٹھے چومتے ہیں اور انھیں آنکھوں پر لگاتے ہیں اور یہ عمل کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے یہ عقیدت کا جھوٹا انداز ہے ،محبت اورعقیدت بھی وہی صحیح ہوتی ہے جو قرآن وحدیث کے تحت ہو ۔
●▬▬▬▬▬▬ஜ۩۩ஜ▬▬▬▬▬▬●
 
Top