• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا ابو طالب نے اسلام قبول کیا تھا

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
اس دھاگے میں دو سوالات اٹھائے گئے ہیں
1۔ کیا حضرت ابو طالب اسلام قبول کیا ؟؟
2۔ کیا کسی عام انسان کے ساتھ علیہ السلام لکھنا جائز ہے
کیا حضرت ابو طالب اسلام قبول کیا ؟؟
مذکورہ روایت میں حضرت ابو طالب کا آخری کلمہ
میں عبدالمطلب کے دین پر ہوں ( یعنی جس دین پر عبدالمطلب ہیں میرا بھی وہی دین ہے )
اس آخری کلمہ پر غور کرنے سے ہی مسئلہ حل ہوجائے گا
لیکن پھر بھی ایک اور دلیل پیش کردوں
اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں کافروں کے لئے فرماتا ہے کہ

(اس روز) خدا کےسوا نہ تو کوئی اس کا دوست ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا۔ اور اگر وہ ہر چیز (جو روئے زمین پر ہے بطور) معاوضہ دینا چاہے تو وہ اس سے قبول نہ ہو یہی لوگ ہیں کہ اپنے اعمال کے وبال میں ہلاکت میں ڈالے گئے ان کے لئے پینے کو کھولتا ہوا پانی اور دکھ دینے والا عذاب ہے اس لئے کہ کفر کرتے تھے
سورة الأنعام , Al-Anaam, Chapter #6, Verse #7

یعنی آخرت میں کافروں کی سفارش کرنے والا کوئی نہیں ہوگا کہ جس کی سفارش ان کافروں کے کچھ کام آسکے
اور یہ بات اہل سنت کی صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ حضرت ابو طالب کے لئے حضور ﷺ کی سفارش کام آئے گی
کسی عام انسان کے ساتھ علیہ السلام لکھنا جائز ہے
یہ بات یاد رکھنے کی ہے رسول اللہ ﷺ کے اہل بیت کوئی عام انسان نہیں بلکہ ایسے انسان ہیں جن سے اللہ تعالیٰ نےرجس اور ناپاکی
کو دور کردیا ہے ۔۔۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اور یہ بات اہل سنت کی صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ حضرت ابو طالب کے لئے حضور ﷺ کی سفارش کام آئے گی
تھوڑا سا ہمیں بھی بتائیں کہ ابو طالب کیا جہنم سے باہر آ جائے گا یا نہیں؟ یا صرف عذاب میں تخفیف ہو گی۔ کیونکہ ہم اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ مشرک اور کافر کے علاوہ باقی تمام گناہگاروں کی بخشش ہو جائے گی ، موحد گناہگاروں کا ابدی ٹھکانہ جہنم نہیں ہے۔ کیا آپ ثابت کر سکتے ہیں کہ ابو طالب کو جہنم سے نکال لیا جائے گا، اگر نہیں اور وہ ہمیشہ کا جہنمی ہے تو پھر کافر کیوں نہ ہوا؟
 
Top