• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا اہل حدیث علماء کو نہیں مانتے - شیخ ابو ذید ضمیر حفظہ اللہ

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
7:00 پر سنیں اور آخری الفاظ سنیں!


ہم(غیر مقلدین) چاروں اماموں کو مانتے ہیں!!!



سفید جھوٹ ہے یا نہیں؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
محمد ارسلان بھائی مصروف ہو آپ زرا sahj کو جواب دے دیں - جزاک اللہ خیرا
السلام علیکم!
بھائی جن کا کام صرف تنقید کرنا ہو ان کو جواب دے کر اپنا وقت ضائع کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
سہج صاحب آج سے نہیں بلکہ ان کی پرانی عادت ہے کہ یہ تنقید برائے تنقید کرتے ہیں، ان کو کئی مرتبہ شاہد نذیر بھائی مدلل جوابات دے چکے ہیں، لیکن انہوں نے نہیں سمجھا، ان کے اعتراضات دیکھ لیں کس قدر فضول ہیں، کئی بار ان کو وضاحت کی جا چکی ہے۔
لیکن چونکہ آپ نے یہاں جواب دینے کو کہا ہے تو میں اس شخص کو جواب دے دیتا ہوں، آپ اللہ سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کو ہدایت عطا فرمائے آمین

سہج کے اعتراض کا جواب
7:00 پر سنیں اور آخری الفاظ سنیں!ہم(غیر مقلدین) چاروں اماموں کو مانتے ہیں!!!سفید جھوٹ ہے یا نہیں؟
1۔ اس شخص نے ویڈیو کا صرف وہی حصہ سنا ہے جس سے یہ کوئی اعتراض کر سکے، حالانکہ پوری ویڈیو میں شیخ صاحب نے اہلحدیثوں کا موقف واضح کیا ہو گا، لیکن جنہوں نے صرف تنقید کر کے شرانگیزی کرنی ہو وہ کہاں سمجھتے ہیں۔

2۔ لفظ غیر مقلد کی وضاحت
مقلد: یعنی قرآن و سنت کے خلاف کسی کی بات ماننے والے۔
غیر مقلد: یعنی کسی کی تقلید نہ کرنے والے، صرف قرآن و حدیث کی ماننے والے، اور قرآن و حدیث کے مقابلے میں آنے والے ہر شخص کی بات کو ترک کرنے والے۔ اور مسائل میں تحقیق کرنے والے، لہذا مخالفین ہمیں مقلد کی ضد غیر مقلد کی بجائے محقق کہا کریں۔

3۔ چاروں اماموں کو مانتے ہیں سے مراد چاروں اماموں کی عزت کرنا، ان کو برا بھلا نہ کہنا، ان کی بات جو قرآن و حدیث کے موافق ہو وہ لے لینا اور جو مخالف ہو وہ ترک کر دینا ہے۔ اس کو کہتے ہیں چاروں اماموں کو ماننا۔

جبکہ اس کے برعکس حنفی تین ائمہ کی بے عزتی، توہین اور تذلیل کرتے ہیں، امام شافعی کو گالیاں دینا، دوسرے ائمہ کو ابوحنیفہ سے کم تر سمجھنا اور ان کو کوئی اہمیت نہ دینا، یہ ان کا کام ہے، ان کا اپنا دامن غلاظت سے لتھڑا ہوا ہے یہ دوسروں پر کیا انگلی اٹھاتے ہیں۔

اہلحدیث کا موقف
اہلحدیث کا موقف یہ ہے کہ حجت اللہ کی کتاب اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، جس کسی کی بات قرآن و سنت سے ٹکرا گئی اس کو دیوار پر مارا جائے گا۔

والسلام
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
1۔ اس شخص نے ویڈیو کا صرف وہی حصہ سنا ہے جس سے یہ کوئی اعتراض کر سکے، حالانکہ پوری ویڈیو میں شیخ صاحب نے اہلحدیثوں کا موقف واضح کیا ہو گا، لیکن جنہوں نے صرف تنقید کر کے شرانگیزی کرنی ہو وہ کہاں سمجھتے ہیں۔
میرا اعتراض نہیں تھا بلکہ سوال تھا کہ غیر مقلد شیخ صاحب نے سفید جھوٹ بولا تھا یا نہیں ؟
سفید جھوٹ ہے یا نہیں؟
جواب صرف اس بات کا دیجئے لیکن پہلے آپ خود تو پوری ویڈیو دیکھ لیں مسٹر ارسلان (ابتسامہ) کیونکہ آپ کا جملہ حالانکہ پوری ویڈیو میں شیخ صاحب نے اہلحدیثوں کا موقف واضح کیا ہو گا،شاہد ہے کہ آپ نے ویڈکو مکمل دیکھا ہی نہیں نا ہی سمجھنے کی کوشش کی ہے ۔ جہاں سے میں نے بتایا ہے وہاں سے نہ سنیں پوری ویڈیو سن لیں موصوف غیرمقلد علامہ صاحب نے یہی کہا ہے کہ
ہم چاروں اماموں کو مانتے ہیں

یہ بات جھوٹ ہے یا نہیں ؟ یہ بتائیے۔بس

پھر دیکھیں گے کہ غیر مقلدین چاروں اماموں کی کون کون سی بات کو قرآن و حدیث کے مطابق مانتے ہیں اور کس کس بات میں قرآن و حدیث کے خلاف ۔
3۔ چاروں اماموں کو مانتے ہیں سے مراد چاروں اماموں کی عزت کرنا، ان کو برا بھلا نہ کہنا، ان کی بات جو قرآن و حدیث کے موافق ہو وہ لے لینا اور جو مخالف ہو وہ ترک کر دینا ہے۔ اس کو کہتے ہیں چاروں اماموں کو ماننا۔
ویسے عجیب سی بات نہیں ہے کہ کسی حدیث کا کوئی راوی اگر تھوڑا سابھی ضعیف ثابت ہوتا ہو تو اس کی درجن روایات ہوں تو وہ بھی مردود قراد دی جائیں اور چاروں امام کہیں مردود اور کہیں قرآن وحدیث کے موافق؟

شکریہ
 
Top