• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا پر تشریف لانے کی خوشی اھل ایمان کو صرف 12 ربیع الاول کو !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,785
پوائنٹ
1,069
کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا پر تشریف لانے کی خوشی اھل ایمان کو
صرف 12 ربیع الاول کو ہی ہوتی ہے؟
اگر ہر دن ہوتی ہے تو پھر ہر دن جشن مناوں
اس کے لئے 12 ربیع الاول کا انتظار کیسا ؟
حقیقت تو یہ ہے کہ یہ جشن قرآن و سنت اور صحابہ کے عمل سے ثابت نہیں
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,785
پوائنٹ
1,069
بدعت !!!

نبی صلی الله عليه وسلم نے فرمایا۔

خبردار!تم دین میں نئی ایجادات سے باز آجاؤ،بیشک ہر نئی چیز بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے۔

[ابوداؤد،ترمذی]
______________

بدعات کے اسباب !!!

۱۔دینی احکام سے لا علمی
۲۔اپنی خواہشات کی پیروی
۳۔مخصوص لوگوں کی رائے کیلئے تعصب برتنا
۴۔کفار سے مشابہت اختیار کرنا
_______________________________________

عصر حاضر کی بدعتوں کے چند مظاہر !!!

اس پر فتن دور میں ساری دنیا بدعات وخرافات کے جال میں پھنسی ہوئی ہے۔جو زمانے اور علاقے کے اعتبار سے مختلف ہیں۔جن کا شمار ممکن نہیں۔ان میں سے چند منتشربدعات ذیل میں درج کی جاتی ہیں۔

۱۔ اذان سے پہلے یا بعد میں مخصوص صلوٰۃ (درود)پڑھنا۔

۲۔عید میلادالنبیؐ صلی الله عليه وسلم کا انعقاد کرنا۔اور استقبال کے لئے کھڑا ہو جانا۔

۳۔اونچی آواز سے مخصوص الفاظ کے ساتھ نماز کی نیت کرنا۔یاروزہ رکھنے کے لئے ''نویت
الصوم من شھر رمضان''جیسے الفاظ ادا کرنا ۔

۴۔قل ' ساتہ ' تیجہ 'دسواں' اکیسواں 'چالیسواں 'گیارہویں جیسی رسمیں کرنا۔

۵۔وضوء کرتے وقت گردن کا مسح کرنا۔

۶۔نماز فجر سے پہلے اٹھ کر سپیکروں میں اللہ ہو کی گردانیں پڑھنا۔

۷۔ہر جمعرات کو غلو پر مبنی شرکیہ نعتیں پڑھنا۔

۸۔مختلف مقامات'مزارات'نشانات'آستانہ جات اور زندہ یا مردہ آدمیوں سے تبرک حاصل کرنا۔

۹۔اجرت پر قرآن خوانی کروانا اس نیت سے کہ یہ میت کیلئے نفع بخش ہے۔

۱۰۔شب معراج(۲۷رجب)یا شب برائت (۱۵شعبان)کی مناسبت سے محفلیں منعقد کرنا۔

۱۱۔ماہ رجب میں رجبی عمرہ کرنا 'رجبی کونڈے بنانا یاخاص عبادتیں کرنا جن کی کوئی فضیلت نبی صلى عليه وسلم سے ثابت نہیں

۱۲۔عشرہ محرم میں امام حسین کی نذرو نیاز دینا'ماتم کرنا یا سبیلیں لگانا۔

۱۳۔نبی صلى عليه وسلم کا نام سن کر ''صلی الله عليه وسلم '' کہنے کی بجائے انگوٹھے چوم کر آنکھوں کو لگانا۔

۱۴۔محرم کے مہینے میں نکاح وشادی سے پر ہیز کرنااور اس کو منحوس جاننا۔

۱۵۔من گھڑت اور موضوع درود کا مخصوص انداز سے ورد کرنا۔

۱۶۔نماز کے بعد اجتماعی دعا مانگنا یا مخصوص انداز سے ''لا الہ الا اللہ'' کا ورد کرنا۔

۱۷۔قبروں پر قرآن خوانی کرانا یا اذان کہنا یا مردہ دفن کرنے کے بعد چالیس قدم پر دعا مانگنا۔

۱۸۔بچے کی ولادت پر دروازے پر درختوں کے پتے باندھناوغیرہ وغیرہ۔
____________________________________

بدعت كےنقصانات !!!

دین میں نئی نئی چیزیں گھڑ لینے سے درج ذیل مفاسد سامنے آتے ہیں۔

۱۔بدعت انسان کے تمام اعمال کو ضائع کر دیتی ہے اگرچہ زیادہ ہی کیوں نہ ہوں ۔

۲۔بدعت دین کے ناقص ہونے پر دلالت کرتی ہے جبکہ دین کامل واکمل ہے۔

۳۔بدعتی آدمی شیطان کا مدد گار اور رحمان کا دشمن ہے۔کیونکہ بدعت پر عمل کرناشیطان
کی اطاعت اور رحمان کی بغاوت ہے۔

۴۔ بدعت اللہ تعالیٰ کو بہت سے گناہوں سے زیادہ مبغوض ہے۔

۵۔بدعتی آدمی سے توبہ کی امید نہیں کی جا سکتی بخلاف دوسرے گناہ گاروں کے ۔کیونکہ بدعتی اپنی بدعت کو نیکی سمجھ کر کررہا ہوتا ہے۔

۶۔تمام قسم کی بدعات گمراہی ہیں اور کوئی بدعت 'بدعت حسنہ نہیں ۔اور ہر گمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے۔

۷۔عقیدہ میں بدعات سب سے بدتر ہیں کیونکہ یہ شرک تک انسان کو پہنچا دیتی ہیں۔

۸۔ بدعت کا گناہ ہمیشہ قائم رہتا ہے جب تک اس بدعت کا دنیا سے خاتمہ نہ کر دیا جائے۔

۹۔بدعتی آدمی میں شیطان جلدی داخل ہو جاتا ہے۔کیونکہ بدعتی توہم پرست ہوتا ہے۔

۱۰۔بدعت حق وباطل کو خلط ملط کر دیتی ہے اور ان کے درمیان تمیز کا خاتمہ کر دیتی ہے۔

۱۱۔بدعتی آدمی گویا کہ اپنے آ پ کو شارع کے مد مقابل لے آتا ہے اور اپنے پاس سے دین بناتا ہے۔

۱۲۔بدعتی گویا کہ(نعوذ باللہ) رسول اللہ صلی الله عليه وسلم پر خیانت کا الزام لگاتا ہے کہ انہوں نے مکمل دین نہیں پہنچایا اسی لئے تو اپنے پاس سے نئی چیزیں گھڑتا ہے۔

۱۳ ۔بدعتی آدمی نبی صلی الله عليه وسلم کی اتباع چھوڑ کر اپنے نفس اور خواہشات کی پیروی کرتا ہے۔

۱۴۔بدعتی آدمی کے دل سے ایمان کی مٹھاس اٹھا لی جاتی ہے۔

۱۵۔ قیامت والے دن بدعتی آدمی کو نبی صلی الله عليه وسلم سے حوض کوثر کا پانی نصیب نہ ہو گا کیونکہ

فرشتے بدعتیوں اور نبی صلی الله عليه وسلم کے درمیان دیوار کھڑی کر دیں گے۔

الله ہم سب كو بدعات سے بچائے اور سنتوں سے محبت كرنے كی توفيق عطا فرمائے۔آمین
 
Top