• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا سفیانی نامی شخص کعبہ اکھاڑ دے گا؟

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
707
پوائنٹ
120
السلام علیکم
کیا ایسی کوئی حدیث ہے کہ "ایک چھوٹی ٹانگوں اور چپٹے ناک والا شخص جس کو سفیانی کہا جاتا ہو گا، قیامت کے قریب کعبہ کی ایک ایک اینٹ اکھاڑ پھینکے گا"

جزاک اللہ
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
سفیانی سے متعلق جتنی بھی روایات منقول ہیں ان میں سے ایک بھی صحیح نہیں ہیں ۔بلکہ سب کی سب ضعیف ومردودہیں۔
ان مردود روایات میں بھی سب سے کم ضعف والی روایت وہ ہے جو مستدرک حاکم میں ہے جسے امام حاکم نے صحیح کہا اور ذہبی نے موافقت کی لیکن فی الحقیقت یہ حدیث بھی صحیح نہیں ہے۔ دیکھئے درج ذیل لنک:
http://forum.mohaddis.com/threads/سفیانی-کے-خروج-سے-متعلق-روایات-کی-تحقیق.13784/#post-109289

لیکن سفیانی سے متعلق روایات میں سردست میں ایسی کوئی روایت نہیں پاسکتا جس میں اسے خانہ کعبہ کو ڈھانے والا بتلایا گیاہو۔


البتہ یہ بات صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث سے ثابت ہے کہ آخری زمانہ میں خانہ کعبہ ڈھا دیا جائے گا ۔
مثلا ایک حدیث ملاحظہ ہو:

امام بخاري رحمه الله (المتوفى256)نے کہا:
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الأَخْنَسِ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «كَأَنِّي بِهِ أَسْوَدَ أَفْحَجَ، يَقْلَعُهَا حَجَرًا حَجَرًا» [صحيح البخاري 2/ 149 رقم 1595]۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "گویا میری نظروں کے سامنے وہ پتلی ٹانگوں والا سیاہ آدمی ہے جو خانہ کعبہ کے ایک ایک پتھر کو اکھاڑ پھینکے گا۔"
 
Top