• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا نعت گانا جائز ہے؟

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کیا نعت گانا جائز ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہے کی نعت پڑھنے میں کوئی ممانعت نہیں، اور کہتے ہے کی اگر نعت میں شرک آ جائے تو نعت پڑھنا حرام ہے.
اگر نعت کو ایک خاص راگ میں گایا جائے تو کیا نعت گانے کے حکم میں آےگی؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
یہ بات ذہن میں رکھیں کہ گانے اور موسیقی میں فرق ہے۔ عرفی معنی میں گانے کا تعلق صرف زبان و لسان اور لب و لہجے سے ہے یعنی ترنم سے کسی شاعری کو پڑھنا جبکہ موسیقی کا تعلق آلات موسیقی سے ہوتا ہے۔
پس موسیقی تو ہر صورت حرام ہے جبکہ بعض صحیح روایات میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے گانے یعنی ترنم کے ساتھ شاعری پڑھنے کی اجازت دی ہے بشرطیکہ اس کے الفاظ اور مقاصد خلاف شریعت نہ ہوں۔ اگر تو نعت گانے سے مراد اسے ایک خاص لب و لہجہ، ٹون اور ترنم سے پڑھنا مراد ہے تو اس کی اجازت ہے بشرطیکہ الفاظ شرکیہ نہ ہوں۔ واللہ اعلم بالصواب
 
Top