• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہ حضرات اہل الحدیث تھے؟

muneebanjum

مبتدی
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
62
ری ایکشن اسکور
336
پوائنٹ
0
السلام علیکم،

میں نے پوچھنا کہ کیا یہ حضرات اہل الحدیث تھے؟
١۔شاہ ولی اللہ محدث دہلوی اور ان کے بیٹے شاہ عبد العزیز (بریلوی ان کو حنفی کہتے ہیں)
٢۔سر سید احمد خاں (میری معلومات کی حد تک یہ اہل الحدیث تھے مگر بعد میں اسلاف کے عقائد سے پھر گئے )
٣۔شاہ اسماعیل شہید اور سید احمد شہید (کیونکہ طالب الرحمن صاحب مناظرے میں تقویہ الیمان کو دیوبندیوں کی کتاب کہا تھا۔)
٤۔مولانا ابو الکلام آزاد( یہ بھی دیوبندی مشہور ہیں)
٥۔مولانا ظفر علی خان (معروف شاعر) (انہوں نے ایک نظم "سر بکف سر بلند؛ دیوبند دیوبند" لکھی تھی) اور مولانا الطاف حسین حالی (معروف شاعر)
سوال کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ اس کتاب میں ان کے نام پڑھے۔(سلفی، صفحہ ٢٠٤-٢٠٥، از اے۔کیو۔نقوی)
ان علماء کے علاوہ کئی علماء جو یقیناً اہل الحدیث تھے کے نام صوبائی جمیعت اہل الحدیث، آندھرا پردیش کی [LINK=http://www.ahlehadeesap.com/?p=571]سائٹ[/LINK] پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
جزاک اللہ
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
ہاں الطاف حسین حالی رحمۃ اللہ علیہ صاحب کے بارے میں خیال ہے کہ وہ اہلحدیث تھے۔ان کی توحید پر مشتمل شاعری میں بھی پڑھی ہے انہوں نے اپنی ایک نظم میں شرک کی بھر پور مذمت کی ہے۔اسی طرح ماہر القادری صاحب بھی۔
 
جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
میں نے پوچھنا کہ کیا یہ حضرات اہل الحدیث تھے؟
١۔شاہ ولی اللہ محدث دہلوی اور ان کے بیٹے شاہ عبد العزیز (بریلوی ان کو حنفی کہتے ہیں)
٢۔سر سید احمد خاں (میری معلومات کی حد تک یہ اہل الحدیث تھے مگر بعد میں اسلاف کے عقائد سے پھر گئے )
٣۔شاہ اسماعیل شہید اور سید احمد شہید (کیونکہ طالب الرحمن صاحب مناظرے میں تقویہ الیمان کو دیوبندیوں کی کتاب کہا تھا۔)
٤۔مولانا ابو الکلام آزاد( یہ بھی دیوبندی مشہور ہیں)
٥۔مولانا ظفر علی خان (معروف شاعر) (انہوں نے ایک نظم "سر بکف سر بلند؛ دیوبند دیوبند" لکھی تھی) اور مولانا الطاف حسین حالی (معروف شاعر)
سوال کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ اس کتاب میں ان کے نام پڑھے۔(سلفی، صفحہ ٢٠٤-٢٠٥، از اے۔کیو۔نقوی)
ان علماء کے علاوہ کئی علماء جو یقیناً اہل الحدیث تھے کے نام صوبائی جمیعت اہل الحدیث، آندھرا پردیش کی سائٹ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
جزاک اللہ
١۔شاہ ولی اللہ محدث دہلوی اور ان کے بیٹے شاہ عبد العزیز (بریلوی ان کو حنفی کہتے ہیں)
شاہ ولی اللہ ،شاہ عبدالعزیز دہلوی اوران کے اولاد واحفاد سبھی کے سبھی حنفی تھے۔ حجۃ اللہ البالغۃ کا شاہ ولی اللہ کے اپنے خط سے لکھاہواجونسخہ خدابخش لائبریری میں موجود ہے اس میں انہوں نے صاف طورپر خود کومسلکاحنفی ،عقیدتااشعری قراردیاہے۔
٢۔سر سید احمد خاں (میری معلومات کی حد تک یہ اہل الحدیث تھے مگر بعد میں اسلاف کے عقائد سے پھر گئے )
سرسید خان کے جوحالات مولانا حالی نے حیات جاوید بھی لکھے ہیں اس سے پتہ چلتاہے کہ ان کارجحان اس جانب بطور خاص عدم تقلید کی جانب تھا۔
٣۔شاہ اسماعیل شہید اور سید احمد شہید (کیونکہ طالب الرحمن صاحب مناظرے میں تقویہ الیمان کو دیوبندیوں کی کتاب کہا تھا۔)
سید احمد شہید تواپنے ایک ارشاد کے مطابق اباعن جد حنفی ہیں۔ شاہ اسماعیل شہید رحمتہ اللہ کی بعض باتوں سے لوگوں کو دھوکہ ہوا۔مثلا رفع یدین اور تقلید میں غلوکرنے والوں کی تردید سے بعض حضرات کوان کے اہل حدیث ہونے کا دھوکہ ہوالیکن یہ صرف وہم ہے۔
٤۔مولانا ابو الکلام آزاد( یہ بھی دیوبندی مشہور ہیں)
مولاناابوالکلام آزاد اہل حدیث مین شمار کئے جاسکتے ہیں۔
٥۔مولانا ظفر علی خان (معروف شاعر) (انہوں نے ایک نظم "سر بکف سر بلند؛ دیوبند دیوبند" لکھی تھی) اور مولانا الطاف حسین حالی (معروف شاعر)
مولاناظفرعلی خان کے بارے میں بالتحقیق کچھ لکھنامشکل ہے لیکن ایسالگتاہے کہ وہ اہل حدیث کی جماعت مین سے تھے کیونکہ ایک زمانہ میں انہوں نے اورمولانا غلام رسول مہر صاحب نے مولانا محمد علی جوہر کے خلاف محاذ کھول رکھاتھا۔اوریہ اس وقت ہواتھاجب مولانا محمد علی جوہر نے شاہ سعود کی قاءم ہونے والی حکومت کی بعض باتوں پر سخت اعتراض کیاتھایہ لوگ شاہ سعود کی حمایت میں سامنے آگئے تھے۔ جیساکہ مولانا عبدالماجد دریابادی نے مولانا محمد علی جوہر کے تعلق سے اپنی یادداشتوں میں تحریر کیاہے۔
مولانا حالی کا جہاں تک تعلق ہے ان کے بارے میں صراحتاکچھ لکھنابہت مشکل ہے۔
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
یہ سب تمہارے منہ کی باتیں ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے احناف نہ جانے کیوں بات کر جاتے ہیں اور دلیل کا وجود دور تک نہیں ہوتا سر سید کو اہل حدیث بنا رہے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ اہل حدیث انگریز حکومت کی پیداوار ہیں جب کہ سر سید اور ان کا خاندان انگریز حکومت سے پہلے کے لوگ ہیں ذرا تاریخ کی ورق گردانی کر کے دیکھو کہ سر سید نے کہاں سے پڈھا اور اس کے استاد کون تھے ؟؟
 
Top