• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گھریلو ٹوٹکے

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
پیش کردہ: عابدالرحمٰن مظاہری بجنوری​
انڈوں کو محفوظ رکھنے کا طریقہ:​
انڈوں کو پسے ہوئے نمک میں ملاکررکھ دیجئے یا گرم پگھلے ہوئے موم میں ڈبو کر رکھ دیجئے انڈے کافی دنوں تک محفوظ رہیں گے۔​
آلو کو گھلنے سے محفوظ کرنا:​
آلوؤں کو چھیل کر اس کے دوٹکڑے کریں اور ان کو نمک لگا کر رکھ دیں اور تقریباً پندرہ منٹ کے بعد پکنے کے لیے رکھ دیں آلو گھلنے سے محفوظ رہے گا۔​
پیاز کاٹتے وقت آنسو نکلنے سے محفوظ رہنے کا طریقہ:​
پیاز کے چھلکے اتار کر دو ٹکڑے کرلیں اور پانی میں ڈالدیں دیر بعد اس کو کاٹئے رونا نہیں آئے گا۔​
ہاتھوں میں مرچ کی جلن نہ لگنا:​
نیل کے پانی میں یا پانی میں گڑ کی ڈلی ڈال کر ہاتھوں کو ملیں مرچ کی جلن ختم ہوجائے گی۔​
لیموں کا پورا عرق نکالنا:​
لیموں کو گرم پانی میں ڈبودیں پھر کاٹ کر نچوڑیں پورا عرق حاصل ہوگا۔​
گوشت کو محفوظ کرنے کا طریقہ:​
گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے دھوپ میں سکھالیں ،اس کے بعد پسا ہوا کوئلہ بچھائیں اس کے اوپر کپڑا ڈال دیں اس کپڑے پر گوشت کے ٹکڑوں کو بچھا دیںاس کے بعد اس گوشت پر کپڑا بچھائیں اور پھر اس کپڑے پر پسا ہوا کوئیلہ بچھا دیں۔بس گوشت محفوظ کافی دن کے بعد بھی خراب نہ ہوگا۔​
ٹماٹر تازہ رکھنے کا طریقہ:​
ٹماٹروں کے سر پر تھوڑا موم لگادیںیا نمک والے پانی میں ڈالدیں ٹماٹر کافی دیر تک ترو تازہ رہیں گے۔​
مچھلی کی بو دور کرنا:​
مچھلی کے ٹکڑوں کو لیموں عرق میں دھونے سے بو دور ہاجاتی ہے۔​
دہی جلد جمانے کا طریقہ:​
دہی اگر جلد جمانی ہوتو اس میں ٹارٹک ایسڈ ڈال دیں دہی بہت جلد جم جائے گی۔​
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
ٹائیٹل کیا ہے اور بات کیا ہے ؟؟؟
میں سمجھا کوئی اعلان ہے ؟؟
نہ ایسا ٹائیٹل دیں
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
محترم ٹائیٹل ہوتا ہی اس لئے تاکہ لوگ متوجہ ہوں اب چونکہ مضمون مرد اور عورتوں کے متعلق ہی ہے جس سے دوں فائدہ اٹھا سکتے ہیں اسی مناسبت سے عنوان منتخب کیااس کے باوجود غیر متعلق ریٹنگ دینے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی کوئی سابقہ موضوع چل رہا ہو اور اس سے ہٹ کر میں کوئی بات لکھوں تو تب تو غیر متعلق ریٹنگ دینے کا حق بنتا ہے
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
محترم ٹائیٹل ہوتا ہی اس لئے تاکہ لوگ متوجہ ہوں اب چونکہ مضمون مرد اور عورتوں کے متعلق ہی ہے جس سے دوں فائدہ اٹھا سکتے ہیں اسی مناسبت سے عنوان منتخب کیااس کے باوجود غیر متعلق ریٹنگ دینے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی کوئی سابقہ موضوع چل رہا ہو اور اس سے ہٹ کر میں کوئی بات لکھوں تو تب تو غیر متعلق ریٹنگ دینے کا حق بنتا ہے
اوپر نیلے رنگ میں بات اور کچھ ہے
اور نیچے ہانڈی روٹی شروع کر دی
عجیب مذاق ہے ؟؟؟
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
آپ بھی عجیب آدمی ہیں
پہلے ٹائٹل پر آئے پھر
پھر رنگ و نسل پر آئے
اور پھر ہانڈی اور روٹی پر آگئے(ابتسامہ)
میں نے وپر جو ملون لکھا ہے وہ تفریحا لکھا ہے جس کا اندازہ ہوجانا چاہئے
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
ارے میاں آپ تو ناراض ہو گئے
تو میں نے بھی تفریحا ہی سب کچھ کیا ہے ابتسامہ بلکہ ڈبل ابتسامہ
 
Top