• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گھر سے نکلتے وقت کی دعا ۔۔۔۔کی تحقیق

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
ایک حدیث مختلف فیہ ھے برہ کرم رہنمائ کریں. اگر مفصل کریں تو ممنون رھوں گا.
حدیث: بِسْمِ اللَّهِ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ»اسنادہ ضعیف، سنن ابی داؤد:5095، سنن ترمذی:3426)
اللہ کے نام کے ساتھ میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اور اللہ کی توفیق و مدد کے بغیر کسی گناہ سے بچنے کی طاقت اور کوئی نیکی کرنے کی قوت نہیں۔
نوٹ:- إسناده صحيح، اسکی سند ضیاء مقدسی نے مختارہ میں ذکر کی ہے۔(1540)
محترم شیخ @اسحاق سلفی حفظہ اللہ
محترم @رضا میاں حفظہ اللہ
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
وعلیکم سلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، محترم عمر بھائی اگر آپ کا سوال شیخ کفایت اللہ کے لئے نہ ہو تو اسے سوال وجواب والے سیکشن میں نہ ڈالا کریں کیونکہ وہاں ہمیں لکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

حدیث: بِسْمِ اللَّهِ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ»
اس حدیث کو مختلف الفاظ کے ساتھ نبی اکرم ﷺ سے ام سلمہ رضی اللہ عنہا، ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ، اور انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا گیا ہے۔
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کو امام شعبی نے ان سے روایت کیا ہے البتہ امام شعبی کا سماع ان سے ثابت نہیں ہے اس لئے یہ روایت منقطع ہے۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کو امام طبرانی نے کتاب الدعا میں محمد بن عيسى بن شيبة المصري، ثنا محمد بن أبي معشر، ثنا أبو معشر، عن سعيد المقبري، عن أبي هريرة، رضي الله عنه کی سند سے نقل کیا ہے۔ اس سند میں محمد بن عیسی بن شیبہ مجھول الحال ہیں۔ حافظ ابن حجر نے انہیں مقبول قرار دیا ہے اور شیخ البانی فرماتے ہیں: "لم يوثقه أحد"۔ اس کے علاوہ ابو معشر نجیح بن عبد الرحمن اپنے حافظے کی وجہ سے ضعیف قرار دیے گئے ہیں۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث کو ان سے اسحاق بن عبد اللہ بن ابی طلحہ نے روایت کیا ہے اور ان سے اسے ابن جریج نے نقل کیا ہے، البتہ ابن جریج نے یہ حدیث اسحاق سے نہیں سنی اس لئے یہ روایت بھی منقطع ہے۔

ممکن ہے کسی نے ان خفیف ضعف والی اسانید کو ملا کر حسن کہہ دیا ہو۔ حافظ ابن حجر امام شعبی کی حدیث کے تحت فرماتے ہیں: "فما له علة سوى الانقطاع، فلعل من صححه سهل الأمر فيه لكونه من الفضائل" انقطاع کے سوائے اس میں کوئی علت نہیں ہے لہٰذا ممکن ہے کہ جس نے بھی اسے صحیح کہا، اس نے اس امر میں تساہل کرتے ہوئے ایسا کیا ہو کیونکہ یہ فضائل میں سے ہے (نتائج الافکار 1:160)۔

البتہ یہ الفاظ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے موقوفا بھی منقول ہیں، چنانچہ امام طبرانی اور ان سے امام ابو نعیم نقل کرتے ہیں کہ:
ثنا أبو مسلم الكشي، ثنا عبد الله بن رجاء، ثنا المسعودي، عن عون بن عبد الله، أن عبد الله كان يقول: كان عبد الله إذا خرج من بيته قال: «بسم الله، توكلت على الله، لا حول ولا قوة إلا بالله». قال محمد بن كعب القرظي: " هذا في القرآن: {اركبوا فيها بسم الله} [هود: 41] وقال: {على الله توكلنا} [الأعراف: 89]
اس سند کے تمام رجال ثقہ ہیں سوائے یہ کہ عون بن عبد اللہ نے عبد اللہ بن مسعود سے نہیں سنا، البتہ اسی روایت میں محمد بن کعب کے ذکر سے ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے اسے محمد بن کعب سے سنا ہو گا اور ان کا ابن مسعود سے سماع ثابت ہے۔ لہٰذا اس سند کو صحیح کہا جا سکتا ہے، واللہ اعلم۔

اسی طرح تابعی مشہور امام مجاہد رحمہ اللہ سے بھی یہ الفاظ منقول ہیں، امام عبد الرزاق اپنی المصنف میں روایت کرتے ہیں:
عن الثوري، عن منصور، عن مجاهد قال: " إذا خرجت من المسجد فقل: بسم الله توكلت على الله أعوذ بالله من شر ما خلق
یہ سند صحیح ہے البتہ اس میں یہ الفاظ مسجد سے نکلنے کے متعلق ہیں۔

اسی طرح مصنف ابن ابی شیبہ میں نبی کا زمانہ پانے والے کبیر تابعی، كعب الاحبار رحمہ اللہ سے بھی یہ الفاظ ثابت ہیں:
حدثنا غندر، عن شعبة، عن منصور، عن مجاهد، عن عبد الله بن ضمرة، عن كعب الأحبار، قال: " إذا خرج من بيته، فقال: بسم الله، توكلت على الله ولا قوة إلا بالله، بلغت الشياطين بعضهم بعضا، قالوا: هذا عبد قد هدي وحفظ وكفي، فلا سبيل لكم عليه، فيتصدعون عنه

واللہ اعلم۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء.
جی بہت بہتر.
اصل میں شیخ محترم مصروف رھتے ھیں اس لۓ میں انکو ٹیگ نہیں کرتا.
ان شاء اللہ آئندہ یاد رکھوں گا.
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
محترم @رضا میاں صاحب!
آپ کی کوئ ویبسائٹ یا بلاگ ھے رواۃ وغیرہ کے بارے میں؟
میں نے کہیں دیکھا تھا. لیکن کہاں یہ یاد نہیں ھے. براہ کرم رہنمائ فرمائیں.
جزاک اللہ خیر۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
جی انگلش میں ہے لیکن کافی دیر سے اس میں کوئی نئی انٹری نہیں کی ہے:
http://asmaur-rijaal.blogspot.com/

البتہ اس میں اردو میں بھی اب کام جاری ہے جو کہ کسی ویب سائٹ پر نہیں ہے۔ ان شاء اللہ مکمل ہونے کے بعد شاید لگایا جائے گا۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
جی انگلش میں ہے لیکن کافی دیر سے اس میں کوئی نئی انٹری نہیں کی ہے:
http://asmaur-rijaal.blogspot.com/

البتہ اس میں اردو میں بھی اب کام جاری ہے جو کہ کسی ویب سائٹ پر نہیں ہے۔ ان شاء اللہ مکمل ہونے کے بعد شاید لگایا جائے گا۔
جزاکم اللہ خیر. محترم.
اللہ آپ کی محنتوں اور کاوشوں کو شرف قبولیت بخشے. اور مزید دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرماۓ.
آمین. تقبل یا رب العالمین
 
Top