• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہاتھ اٹھا کر دعا مانگے سند مطلوب ہے

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
ہاتھ اٹھا کر دعا مانگے ۔
حدیث : عن ابی بکرہ ؓ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قال سلو اللہ ببطون اکفکم ولا تسلوہ بظھورھا۔ مجمع الزوائد ج 10 ص 194 دارالکتب العلمیہ رجالہ رجا الصحیح غیر عمار وھو ثقة۔
ترجمہ :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم اللہ سے سوال کرو تو ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو سامنے رکھ کر سوال کرو ہاتھوں کی پشت کو سامنے نہ رکھو ۔
نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ہاتھ اٹھا کر نماز کے بعد دعا مانگتے تھے ۔ مجمع الزوائد ج 10 ص 194 ۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
امام طبراني رحمه الله (المتوفى360)نے کہا:
حدثنا زكريا بن يحيى الساجي ثنا عمار بن خالد الواسطي ثنا القاسم بن مالك المزني عن خالد الحذاء عن عبد الرحمن بن أبي بكرة عن أبيه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "سلوا الله ببطون أكفكم ولا تسألوه بظهورها".[ زوائد المعجم الكبير للطبراني والمنتقى من المعجم الكبير للطبراني ص: 118]۔

اس کی سند صحیح ہے۔
 
Top