• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہمارا شیر

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
شیخ حامد العلی

اُس گولی کی تیاری پر پورا ایک ٹریلین ڈالر صرف ہوا.... پورا ایک ٹریلین.... دنیا میں عسکری تاریخ کی مہنگی ترین گولی.... جسے بالآخر ہمارے اِس شیر کا ماتھا چھونے کا شرف مل سکا!

شیر نے دشمن کو مجبور کر دیا کہ اِس داستان کا آخری باب دشمن شیر کی شرطوں پر تحریر کرے۔ ایک طویل جہادی زندگی کے اختتام پر.... عزت اور سربلندی کے مرحلۂ جاودانی میں داخل ہونے کے موقعہ پر.... گولیوں کی بوچھاڑ جو سر کو چھلنی کر دے اور اس کی شہادت کی آرزو پوری کر دے۔ وہ چیز جس کے بغیر وہ دنیا سے جانا نہ چاہتا تھا! عزت کی زندگی اور سربلندی کی موت! اختتام ہو تو نہایت باعزت معرکہ کے اندر! ساری زندگی جس چیز کی خواہش اور طمع کی تھی! شیر نے پوری کامیابی کے ساتھ دشمن کو مجبور کر دیا کہ وہ اپنا ایک ٹریلین ڈالر کا نقصان اٹھا کر، اور اپنے طنطنہ وجبروت کو خاک میں ملا کر، بلکہ ایسے ایسے نقصان اٹھا کر جن کا دنیا بڑی دیر تک حساب کرتی رہے گی، اس کی یہ دیرینہ خواہش پوری کر کے جائے۔

آخر شیر رخصت ہو گیا۔ پوری دنیا دم بخود....، ایسی ہیبت اور ایسا جلال کسی راہی ِ عدم کو بھلا کب نصیب ہوتا ہے! دوست تو دوست، دشمن انگشت بدنداں ہیں! اپنے دین اور اپنے اصولوں کیلئے ایسی وفا! ایسا اخلاص! یہ دین اپنے ماننے والوں کے ساتھ کر کیا دیتا ہے!

دشمنوں کی بھی ایک بڑی تعداد ایسی تھی جس نے اِس شیر کی جرأت اور دلیری کو سلام ہی کیا! وائٹ ہاؤس کے دجالوں نے یہاں بھی اس کی شخصیت کو داغدار کرنے کی پوری کوشش کی اور اُسکی بابت ایسی ایسی بیہودہ و مضحکہ خیز باتیں پھیلانے کی کوشش کی جو صرف اُن دجالوں کا اپنا گھٹیاپن ہی ظاہر کریں۔ جبکہ دنیا کا ہر انصاف پسند یہ شہادت دے رہا تھا کہ ایک شخص دنیا کی سب سے بڑی طاقت کے خلاف سب سے بڑی مزاحمت کھڑی کر گیا؛ پوری زندگی وہ اِس عالمی جبر کی راہ میں دیوار بن کر کھڑا رہا اور آخر اسی راہ میں شہادت پا گیا۔

خود قاتلوں نے مانا کہ شیر پوری بے جگری سے لڑا اور سر میں گولی کھا کر گرا.... عین وہ موت جو جری بہادروں کو معرکوں کے اندر آیا کرتی ہے!

ایک ٹریلین ڈالر اُس تاریخی گولی کی لاگت!

کیا کسی نے اُس جوتے کی لاگت بھی پوچھی جو بش کے منہ پر دے ماری گئی تھی جب وہ دیارِ اسلام میں آیا تھا اور اپنی صلیبی جنگ کی مہم چلاتا پھرتا تھا؟ دس ڈالر کا جوتا! اور پوری زندگی ذلت اور ہزیمت، اور آخر اب وہ تاریخ کے کوڑے میں پھینک دیا جاتا ہے۔ کیا اب کوئی پوچھتا تک ہے کہ بش کہاں ہے!

اسامہ اپنی قوم کو کیا دے کر گیا؟ عزت۔ تمکنت۔ شجاعت۔ ہمت۔ اور ان شاءاللہ نصرتِ خداوندی کی بشارتیں۔

بش اپنی قوم کو کیا دے کر گیا؟ ذلت۔ پسپائی۔ بدنامی۔ اور ایک ڈاؤن فال، سیاسی، اقتصادی، عسکری ہر میدان میں۔

اور اگر کوئی سوچے تو.... حالیہ صلیبی جنگ کا اختتام بھی اسی نقشے پر ہونے والا ہے۔

وہ خوب جانتے ہیں.... ہر صلیبی جنگ کا اختتام اللہ کے فضل سے ہمارے ہی حق میں ہوتا ہے۔

(شیخ حامد العلی کے مضمون کے ایک حصہ کا اردو استفادہ)

مضمون کا اصل لنک:



اردو استفادہ: ابن علی
 
شمولیت
اگست 16، 2011
پیغامات
58
ری ایکشن اسکور
317
پوائنٹ
0
اللہ تعالیٰ اسامہ بن لادن رحمہ اللہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ۔ آمین
 
Top