Dua
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 30، 2013
- پیغامات
- 2,579
- ری ایکشن اسکور
- 4,440
- پوائنٹ
- 463
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و بر کا تہ،
ہماری زندگی میں آئے روز بہت سے واقعات رونما ہوتے ہیں۔کہیں پر ہمارے ایمان ڈگمگانے لگتے ہیں اور
کہیں ہم ثابت قدم ہو جاتے ہیں۔
فاعتبروا یا اولی ابصارسے مسلمان کو سمجھنے ،غورو فکر کرنے کی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ اللہ کا شکر گزار بندہ بنے۔
ہم اپنی زندگی میں جس طرح کے حالات سے بھی گزرتے ہیں ، وہ چاہے اچھے ہوں یا برے، ان میں ہماری آگاہی کا کوئی نہ کوئی
پہلو موجود ہوتا ہے۔ بعض اوقات کبھی کسی چوٹ سے تو کبھی کسی فرد کی بات یا کوئی ایسی عادت ہمیں اللہ سے قریب کر دیتی ہے۔
آپ نے اپنی زندگی میں آنے والے افراد اور زندگی سے جڑے واقعات سے ایسا کیا سیکھا ؟؟؟
اس کا تذکرہ کریں تاکہ یہ سوچ، مشاہدات ،غور و فکر اور جستجو اللہ رب العزت کا قرب حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو۔
ان شا ء اللہ العظیم ۔
(نوٹ)
کسی بھی فرد کو نجی زندگی بیان کرنا یا نہ کرنا اپنی مرضی پر منحصر ہے۔یہاں صرف مطلوبہ نقطہ بیان کر دینا ہی مناسب ہے۔