• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہند کی بربادی چین سے (روایت کی تخریج)

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
ایک کالم نگار نے اپنے کالم میں امام قرطبی کے حوالے سے

انکی کتاب تزکرۃ القرطبی سے ایک حدیث "سندہ کی بربادی

ہند سے اور ہند کی بربادی چین سے"بیان کی ۔

اسکی سند،صحت درکار ھے۔

جواب کا منتظر۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
امام شمس الدين القرطبي (المتوفى 671 ) نے کہا:
«روي من حديث حذيفة بن اليمان رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: ويبدأ الخراب في أطراف الأرض حتى تخرب مصر، ومصر آمنة من الخراب حتى تخرب البصرة، وخراب البصرة من العراق، وخراب مصر من جفاف النيل، وخراب مكة من الحبشة، وخراب المدينة من الجوع، وخراب اليمن من الجراد، وخراب الأيلة من الحصار، وخراب فارس من الصعاليك، وخراب الترك من الديلم، وخراب الديلم من الأرمن، وخراب الأرمن من الخزر، وخراب الخزر من الترك، وخراب الترك من الصواعق وخراب السند من الهند، وخراب الهند من الصين، وخراب الصين من الرمل، وخراب الحبشة من الرجفة، وخراب الزوراء من السفياني، وخراب الروحاء من الخسف، وخراب العراق من القحط».ذكره أبو الفرج الجوزي رحمه الله في كتاب روضة المشتاق والطريق إلى الملك الخلاق وسمعت أن خراب الأندلس من الريح العقيم.والله أعلم.[التذكرة بأحوال الموتى وأمور الآخرة :ص: 1350]۔

اس روایت کی سند دستیاب نہیں ہے۔
اور نامعلوم السند روایت مردودہے۔
امام قرطبی نے اس روایت کو ابن الجوزی کی کتاب ’’روضة المشتاق والطريق إلى الملك الخلاق‘‘ سے نقل کیا ہے ، اور یہ نقل من وعن ہے تو گویا کہ امام ابن الجوزی نے بھی اس کی سندذکر نہیں کی ہے بلکہ اس کی سند کے ضعف کی طرف انہوں نے اشارہ کیاہے کیونکہ ’’روی‘‘ صیغہ تمریض سے اسے نقل کیاہے ۔
 
Top