• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہیکنگ پر معلومات عامہ

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
السلام علیکم

کسی دوسرے فورم پر کسی کے سوال پر کچھ معلومات فراہم کی تھی سوچا کہ یہاں بھی لگا دیں۔

انگلینڈ میں پبلک سروس تمام سرکاری اداروں سے تقریباً ختم ہو چکی ہے اور ہر کام آن لائن ہو چکا ہے۔ جب بھی کسی ادارہ کی ویب سائٹ پر لاگ ان ہوں ساتھ ہی ایک چھوٹی چیٹ ونڈو کھلتی ہے جہاں اس ادارہ کا ایڈوائزر آپکو ویلکم کرتا ہے اور اس فارم کو فل کرنے میں آپکی مدد کے لئے تیار ہے، آپ کو اگر فارم فل کرنے میں کوئی مشکل ہو تو اس سے چیٹ کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں۔ یہ تمام ویب سائٹس اداروں کی جانب سے سیف ہیں، گورٹمنٹ ڈپارٹمنٹ پر رجسٹریشن سپیشل ہے، گورنمنٹ گیٹ وے پر رجسٹریشن کروانی پڑتی ہے جو خود 12 نمبر پر یوزرنیم جاری کرتا ہے اور یہی یوزرنیم گورنمنٹ کی تمام ویب سائٹ پر کام کے لئے استعمال میں لایا جاتا ہے۔

مزید تمام ان لائن بینکنگ بھی سیف ہیں۔ اس پر ایک نمونہ تصویر سے دیکھ سکتے ہیں۔


ان سب کے باوجود ایک ہیکنگ لیگل بھی ہے جس کا شکار میں بھی ہوا تھا حالانکہ میں نورٹن360 بھی استعمال کرتا ہوں آج اس پر آپکو بتاتے ہیں۔

ایک مرتبہ میں کسی دوسرے شہر جانے کے لئے آنلائن کوچ کی ٹکٹ خریدی،
جب تمام پروسیس مکمل ہو کے ٹکٹ اپروو ہوئی تو اسی میں ایک میسج تھا جس پر لکھا تھا کہ اگلی مرتبہ ٹکٹ خریدنے پر آپ کو 10£ کی رعایت ملے گی اسے کلک کر دیں، جو میں نے کر دیا۔ بات آئی گئی ہو گئی۔

اس کے 4 مہینے بعد اچانک بینک سٹیٹمنٹ چیک کی جس پر10£ کسی کمپنی میں جا رہے تھے، اس کی ویب سائٹ چیک کی تو وہاں ایک فون نمبر تھا کہ اگر آپ اسے کینسل کرنا چاہتے ہیں تو اس نمبر پر فون کر کے کینسل کروا سکتے ہیں اور وہ نمبر 09 والا تھا جس کی کال چارج مائلیج کے حساب سے یہاں ہوتے ہیں۔ یہ کام تو مشکل تھا۔ بینک کی فراڈ ڈپارٹمنٹ کو فون کیا تفصیل بتائی جس پر انہوں نے کال ٹرانسفر کی دی ایم آئی 6 (سیکرٹ انٹیلیجینس سروس) کو انہیں تفصیل بتائی تو انہوں نے اسی کمپنی سے بات کر کے مجھے ان کے ساتھ کنکٹ کر دیا، اب وہ فراڈ مجھے بتا رہی ہے کہ میں نے کوئی کنٹریکٹ سائن کیا تھا آنلائن، جس پر میں نے اسے کہا کہ اس کی کاپی اس ادارہ کو بھی بھیج دو اور مجھے بھی، تم نے میری بینک ڈیٹیل کہاں سے لیں مجھے اس پر بتاؤ، جس پر اس نے فوراً جواب دیا کہ او سوری میں نے تمہاری تمام ٹرانسیکشن واپس تمہارے اکاؤنٹ میں بھیج دی ہیں اور یہاں سے کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا ہے۔

ایک اور نئی ہیکنگ بھی جاری ہے جس کا کوئی علم نہیں ہوتا کہ یہ کونسے ملک سے ہو رہی ہے، ایک میل موصول ہوتی ہے جو جنک میں جاتی ہے جس میں بڑی فنکاری سے گورنمنٹ ڈپاٹمنٹ یا کسی کمپنی کا اوریجنل پیج بنایا ہوتا ہے جسے دیکھ کر کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ نقل ہے، پھر ایک میسج لکھا ہوتا ہے، ٹیکس ریٹرن پر اتنی رقم ہے ہے اور اس فارم کو فل کریں، بینک کی طرف سے ہو تو یہ میسج ہوتا ہے کہ آپکا اکاؤنٹ کسی دوسرے ملک سے استعمال ہو استعال ہو رہا ہے یا اس جیسے پیغام ہوتے ہیں، ہم نے آپکا اکاؤنٹ بلاک کر دیا ہے جس پر اسے دوبارہ ایکٹو کرنے کے لئے یہاں اپنی ڈیٹیل دے کر ایکٹو بٹن کو کلک کریں۔ یہاں نورٹن360 کارآمد ہے جو اس میل کو کھولتے ہی اسے بلاک کر دیتا ہے۔

ہیکنگ پر جو تو صرف انٹرنٹ استعمال کرتے ہیں انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اگر کوئی ان کی رجسٹری میں داخل بھی ہو گیا تو آئی ڈی ہیک کوئی نہیں کرتا یہ کام وہی کرے گا جو آپکا قریبی ہو گا یا جو آپ سے تنگ ہو گا، انٹرنیشنل ہینگ مافیا صرف بینکنگ پر نظر رکھتا ہے۔

والسلام
 
Top